Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یہ حملہ لاہور کے شہریوں پر نہیں یہ حملہ پاکستان کی بقاء، سلامتی پر حملہ ہواہے، ڈاکٹر فاروق ستار


یہ حملہ لاہور کے شہریوں پر نہیں یہ حملہ پاکستان کی بقاء، سلامتی پر حملہ ہواہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 3/29/2016
یہ حملہ لاہور کے شہریوں پر نہیں یہ حملہ پاکستان کی بقاء، سلامتی پر حملہ ہواہے، ڈاکٹر فاروق ستار
پاکستان میں فوجی تنصیبات ، مساجد، امام بارگاہوں، اور تفریحی مقامات سمیت کچھ محفوظ نہیں ہیں۔ 
سانحہ گلشن اقبال لاہورخودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں،مرد اور خواتین کی یاد میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر شمعیں روشن کی گئیں اورشہداء کو زبرداست خراج عقیدت پیش کیا گیا
کراچی۔۔۔29مارچ2016ء
سانحہ گلشن اقبال لاہورخودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں،مرد اور خواتین کی یاد میں منگل کی شب متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔تقریب میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار اراکین رابطہ کمیٹی، ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج و اراکین ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران،حق پرست اراکا ن پارلیمنٹ ،منتخب چیئر مین،کونسلر ز سمیت مختلف صحافتی تنظیموں ، اقلیتی برادری کے نمائندوں، فن کاروں ، گلوکاروں، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی معروف شخصیات نے شرکت کرکے شہداء سانحہ گلشن اقبال لاہورکو خراج تحسین کیا ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور حمد و ثناء کی سعادت معروف گلو کار نعیم عباس روفی کو ملی ۔ اس موقع پر نائن زیروکی گلی میں اسٹیج تیار کیا گیا تھا جس پر درجنوں کی تعداد میں شمع رکھی گئیں تھیں۔ تقریب سے ربطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاکہ یہ مارچ کا مہینہ ہے 27مارچ خون کی ہولی کھیلی گئے مارچ کا مہینہ میں 3خوشیوں کا مہینہ تھا پہلی خوشی23مارچ دوسریہمارے ہند وں بھائیوں نے ہولی کا تہوار منایا، 27مارچ کو،تیسری مسحی بھائیوں نے ایسٹرتہوارکامنایا تھا،خوشی کا دن تھا مارچ میں ہمیں ملنے والی تین خوشیاں نہ صرف خاک میں ملا دیا بلکہ ہماری آزادی کوٹنوں منوں مٹی میں دفن کر دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ حملہ لاہور کے شہریوں پر نہیں یہ حملہ پاکستان کی بقاء، سلامتی پر حملہ ہواہے۔ اس کے بعد حکمرانوں کی کفایت،لفاظوں میں ڈر خوف ، بزدلی اوربے یقنی نظر اتی ہے پھر بھی ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم حالت جنگ میں۔انہوں نے کہاکہپاکستان میں فوجی تنصیبات ، مساجد، امام بارگاہوں، اور تفریحی مقامات سمیت کچھ محفوظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کو فیصلہ کرنا ہو گاخود کش حملہ کرنے والے سامنے آجاتے ہیں ان کے پیچھے جو موجود ہیں انہیں پردوں سے باہر لاناہوگا ، مائند سٹ کو باہر لانا ہوگا۔ا نہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں موجود مولوی عبدالعزیز نفرت انگیز تقاریروں سے لوگوں کااکساتا ہے،اس شر پسندی کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف فلفور ایکشن لینا ہوگاتاکہ اس طرح کے سانحات سے بچا جاسکے۔ حکومت ایسے عناصر کو قانون کٹہرے میں لانا ہوگا جو مذہب کا نام استعمال کرکے ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں ۔؂انہوں نے کہاکہپاکستان کے پرامن شہریوں، جمہوریت پسند شہریوں کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ پُر امن شہری اپنی جان و مال کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ کا رُخ کرلیں۔ ہمیں ملک میں دیر پا امن کیلئے شہروں میں کمیونٹی پولیس کا نظام بحال کرناہوگا،۔فاروق ستار نے کہا کہ دہشت گردوں کی کمین گاہوں کوختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان عملدرامد ہونا چاہیے اور قوم کو اعتماد میں لینا چاہئے کہ 20نکات پمیں سے کتنے نکات پر عمل ہوا، کتنے دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لیا گیا کیونکہ عوام کے ساتھ اور حمایت کے بغیر جنگ جیتنا مشکل ہے۔ قبل ازاں اس تعزیتی و یکجہتی کی تقریب سے ملک کے مشہور و معروف صحافی تنظمیوں کے نمائندگان، گلوکاروں، فنکاروں ،ادیبوں و دیگر نے بھی خطاب کیا۔








تصاویر


7/19/2024 6:37:37 PM