Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جو سفاک اور بزدل دہشت گرد سانحہ گلشن پارک کے پیچھے ہیں انھیں جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار


جو سفاک اور بزدل دہشت گرد سانحہ گلشن پارک کے پیچھے ہیں انھیں جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 3/29/2016
جو سفاک اور بزدل دہشت گرد سانحہ گلشن پارک کے پیچھے ہیں انھیں جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
پاکستان انتہاء پسندی اور دہشتگردی میں گھرا ہوا ہے ایسے میں جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کا اس کرکٹ ٹورنامنٹ کو ’’امن‘‘ کے نام کرنے پر میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
سانحہ گلشن پارک لاہور میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی
ٹورنامنٹ میں جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات سے 300 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں طالبات کی ٹیمیں بھی شامل ہیں
کراچی ۔۔۔ 29؍ مارچ 2016ء
آل پاکستان متحدہ اسٹونٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں ’’14ویں پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ‘‘ کا افتتاح ولیکا گراؤنڈ میں پارلیمنٹیرین ایلیون اور وائس چانسلر ایلیون کے مابین کرکٹ میچ سے کیا گیا۔ 14واں پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ میں جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات سے 300 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کے مابین جامعہ کراچی کے پانچ گراؤنڈز میں مقابلہ ہوگا جن میں ولیکا گراؤنڈ، مسکن گراؤنڈ، باجی والا گراؤنڈ، مسکن بی گراؤنڈ اور کیمپس گراؤنڈ شامل ہیں جبکہ فائنل میچ ولیکا گراؤنڈ میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر اور قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار تھے جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد قیصر، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، جامعہ کراچی کی مختلف شعبہ جات کے چیئرمین، اساتذہ سمیت بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب پاکستان انتہاء پسندی اور دہشتگردی میں گھرا ہوا ہے ایسے میں جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کا اس کرکٹ ٹورنامنٹ کو ’’امن‘‘ کے نام کرنے پر میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ساتھ ہی اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے کر امن کا پیغام دنیا تک پہنچانے والی جامعہ کراچی کی 300 ٹیمیں جن میں طالبات کی ٹیم بھی شامل ہے انھیں بھی زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے مردم شماری نہیں کرائی گئی اور حالیہ بلدیاتی انتخابات بھی تقریباً سات سال بعد کرائے گئے اور وہ بھی سپریم کورٹ کے زور دینے پر لیکن انتخابات کے باوجود بھی تاحال میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات نہیں کرائے گئے اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دےئے گئے جبکہ ہم کراچی کے عوام کو درپیش صفائی، پانی اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں اور ہم یہ وعدہ کرتے ہیں کہ جوں ہی میئر اور ڈپٹی میئر کو اختیارات ملیں گے ہم کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے سانحہ گلشن پارک لاہور میں پیش آنے والے المناک حادثے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ جو سفاک اور بزدل دہشت گرد اس انسانیت سوز سانحہ کے پیچھے ہیں انھیں جلد از جلد گرفتار کرکے انھیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ 14ویں پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر فاروق ستار، وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد قیصر اور اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ نے 14ویں پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد میں مصروف عمل اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی کے ذمہ داران و کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 

7/19/2024 6:28:26 PM