Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنان دنیا بھر میں جناب الطاف حسین کے فلسفے اور نظریئے پر کاربند ہیں، حیدر عباس رضوی


ایم کیوایم کے کارکنان دنیا بھر میں جناب الطاف حسین کے فلسفے اور نظریئے پر کاربند ہیں، حیدر عباس رضوی
 Posted on: 3/29/2016
ایم کیوایم کے کارکنان دنیا بھر میں جناب الطاف حسین کے فلسفے اور نظریئے پر کاربند ہیں، حیدر عباس رضوی 
32سالہ جدوجہدجناب الطاف حسین کی قربانیوں اور تربیت کا مظہر ہے ، ڈاکٹر ندیم احسان 
ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے والے باز آجائیں، آصف قاضی
ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر کنیڈا کے مختلف شہروں میں منعقدہ یوم تاسیس کے اجتماعات سے خطاب 
یوم تاسیس کے مرکزی اجتماعدات ٹورنٹو اور کیلگری میں منعقد ہوئے 
ٹورونٹو ۔۔۔ 29؍ مارچ 2016ء
ایم کیوایم کے۳۲ویں یومِ تاسیس کے موقع پر کینیڈا کے تمام بڑے شہروں میں اجتماعات منعقد ہوئے ۔اس سلسلے کے مرکزی اجتماعات ٹورونٹو اور کیلگری میں منعقد کیئے گئے جس میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مرکزی قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے پر مدلل خطاب میں تحریک پاکستان سے لے کر اب تک کی تاریخ اور اس میں ایم کیو ایم کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی اس کے ساتھ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان دنیا بھر میں قائدِ تحریک کے فلسفے اور نظریئے پر کاربنداور متحد ہیں ۔اجتماعات سے ایم کیو ایم کینیڈا کے نگراں ڈاکٹر ندیم احسان نے بھی خطاب کیاور کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی ۳۲سالہ جدوجہد قائدِ تحریک الطاف حسین کی قربانیوں اور تربیت کا مظہر ہے ۔ ایم کیو ایم کینیڈا کے سنٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا بھر میں ایم کیو ایم کے ۳۲ ویں یوم تاسیس پر بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ جناب الطاف حسین پر اعتماد کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے والے باز آجائیں اور ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کریں ۔ اس موقع پر گہوارہ ادب کینیڈا کی جانب سے انیس فاروقی نے منظوم خراجِ تحسین بھی پیش کیا ۔ ٹورونٹو میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل اصغر علی گولو نے بھی حاضرین سے خطاب فرمایا۔ کیلگری میں منعقد کی گئی تقریب میں بھی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی ، اور سنٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے تقریب سے خطاب کیا اور تقسیم پاکستان ، ہجرت ، قربانیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کرنے والوں اور پچیس لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں نے پاکستان بنایا تھا اور ہم اپنے حصہ کی زمین تو ساتھ لے کر آئے تھے لیکن اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہمارا حصہ ہمیں دیا نہیں گیا جس کے دنیا کے سات ممالک گواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مہاجرین آج تک اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں جب کہ ہندوستان میں ہجرت کرنے والوں کو ان کا حصہ فوری طور پر دے دیا گیا تھا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے ذمہ داران، کارکنان ، ہمدردوں اور پاکستانیوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ یوم تاسیس کے اجتماع میں البرٹا کے وزیر برائے ہیومن سروسز عرفان صابر نے بھی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا، ۔ اسی نوعیت کی ایک پرجوش تقریب مانٹریال اور ایڈمنٹن چیپٹرمیں منعقد کی گئیں ، رات گئے تک جاری رہنے والی تقریبات میں پارٹی کے ترانوں پر پرجوش نعرے بازی اور کارکنان نے یومِ تاسیس کا کھل کر جشن منایا ۔آخر میں ایک بار پھر قائد تحریک الطاف حسین سے تجدید عہد وفا کیا گیا اور اسکے بعد قائد تحریک کی صحت ‘درازی عمر اور صحت یابی اور تحریک کی راہ میں شہید ہونے والے تمام ساتھیوں اور ہمدردوں کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔


7/19/2024 6:34:43 PM