Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلزپارٹی کے بانی سربراہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے اخراجات کا بوجھ سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے پر سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کااظہار مذمت


پیپلزپارٹی کے بانی سربراہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے اخراجات کا بوجھ سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے پر سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کااظہار مذمت
 Posted on: 3/29/2016
پیپلزپارٹی کے بانی سربراہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے اخراجات کا بوجھ سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے پر سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کااظہار مذمت 
عوامی ٹیکس کا پیسہ کسی بھی حکمراں جماعت کو اپنے پارٹی ایونٹ کیلئے استعمال کرنے سے قبل شرم کرنی چاہئے، خواجہ اظہار الحسن 
پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت ، عوامی ٹیکس سے جمع ہونے والے خزانے کی نہ صرف لوٹ مار کررہی ہے بلکہ اسے اپنے اور پیپلزپارٹی کے مفادات کیلئے استعمال کررہی ہے ، خواجہ اظہار الحسن 
ذوالفقار علی بھٹو شہید کے چاہنے والے اور ان کے نظریئے پر عمل پیرا ہونے والے اب پیپلزپارٹی میں نایاب ہوگئے ہیں ، خواجہ اظہار الحسن
وزیراعظم اور وفاقی وزیر خزانہ سندھ حکومت کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کا سختی سے نوٹس لیکر تادیبی 
کاروائی عمل میں لائیں ، خواجہ اظہارالحسن 
ایم کیوایم ، ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کا بوجھ سندھ کے خزانے سے برداشت کرنے کے خلاف مذمتی قرار داد لائے گی ، خواجہ اظہار الحسن
کراچی ۔۔۔29، مارچ2016ء 
سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے پیپلزپارٹی کے بانی سربراہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے اخراجات کا بوجھ سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عوامی ٹیکس کا پیسہ کسی بھی حکمراں جماعت کو اپنے پارٹی ایونٹ کیلئے استعمال کرنے سے قبل شرم کرنی چاہئے ۔ ایک بیان میں خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے اخراجات کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کے کہنے پر محکمہ خزانہ نے ڈھائی کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت ، عوامی ٹیکس سے جمع ہونے والے خزانے کی نہ صرف لوٹ مار کررہی ہے بلکہ اسے اپنے اور پیپلزپارٹی کے مفادات کیلئے استعمال کررہی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ اصولی طور پر ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے اخراجات پیپلزپارٹی اور اس کے رہنماء خود برداشت کرتے اور غیر قانونی ، غیر آئینی اور غیر اخلاقی عمل کرکے سندھ کے خزانے پر ڈاکا ڈالنے کا عمل ہرگز نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے اخراجات سندھ حکومت کی جانب سے برداشت کرنے سے یہ حقیقت بھی عوام کے سامنے آگئی ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے چاہنے والے اور ان کے نظریئے پر عمل پیرا ہونے والے اب پیپلزپارٹی میں نایاب ہوگئے ہیں اور وہ اپنے بانی سربراہ کی برسی تک کے اخراجات خود برداشت نہیں کرسکتے جو کہ انتہائی شرم کا مقام ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سندھ حکومت کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے اخراجات کا بوجھ برادشت کرنے کے خلاف مذمتی قرار داد بھی سندھ اسمبلی میں لائے گی اور اس عمل کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرے گی ۔ خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے اخراجات اٹھانے کے غیر قانونی اور غیر آئینی عمل کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس کے خلاف فی الفور تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

7/19/2024 6:31:34 PM