Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم جاری ہے


این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم جاری ہے
 Posted on: 3/28/2016
این اے 245کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم جاری ہے 
انتخابی مہم کے سلسلے میں نارتھ ناظم آباد میں خواتین کی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس سے رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ذرین مجید نے خطاب کیا 
نارتھ ناظم آباد کی یوسی 23یونائیٹڈ اپارٹمنٹ ، یوسی 19مصطفے ٰ آباد ، یوسی 22بلاک Hاور یوسی 7بلاک آئی خدیجہ مارکیٹ کے مقامات پر بھی 
نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگیں منعقد ہوئیں 
ہرانتخابات میں خواتین کے کردار کو ایم کیوایم قدر کی نگاہ سے دیکھتی آئی ہے، محترمہ ذرین مجید کا خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب 
جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم مظلوم قومیتوں کے حقوق حاصل کرکے ہی دم لے گی، نامزد امیدوار این اے 245محمد کمال 
کراچی ۔۔۔28، مارچ2016ء 
قومی اسمبلی کے حلقہ NA-245 کی نشست پر 07؍ اپریل 2016ء کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں اراکین ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ارشد حسین اور محترمہ ذرین مجید نے خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا جبکہ نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال نے نارتھ ناظم آباد کی یوسی 23یونائیٹڈ اپارٹمنٹ ، یوسی 19مصطفے ٰ آباد ، یوسی 22بلاک Hاور یوسی 7بلاک آئی خدیجہ مارکیٹ کے مقامات پر منعقد کی گئیں انتخابی کارنر میٹنگوں سے خطاب کیا ۔ کارنر میٹنگوں میں علاقے کے نوجوانوں ،بزرگوں اور خواتین نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور محمد کمال کو ضمنی الیکشن میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ این اے 245کی الیکشن مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم منعقد کی گئی خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ذرین مجید نے کہاکہ ہر انتخابات میں خواتین کے کردار کو ایم کیوایم قدر کی نگاہ سے دیکھتی آئی ہے اور خواتین نے جناب الطاف حسین کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے گھر گھر جاکر جس طرح سے عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری رکھا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں ملک بھر کے غریب و متوسط طبقے کے عوام متحد ہیں اور ایم کیوایم کو دنیا کی کوئی بھی طاقت اور سازشی پروپیگنڈہ ختم نہیں کرسکتا ہے ۔ انتخابی کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار محمد کمال نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق ایم کیوایم نے سیاست برائے خدمت کے فلسفے پر عمل کیا ہے اور اس کے منتخب نمائندوں نے تمام تر تعصب اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد نہیں چھوڑی ہے ، آج بھی ایم کیوایم کے منتخب نمائندے ایوانوں میں مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کررہے ہیں اور اس کی سزا جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کو دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر تک پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے و گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے ایک مرتبہ پھر ماضی کی روش اختیار کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم مظلوم قومیتوں کے حقوق حاصل کرکے ہی دم لے گی اور انشاء اللہ جناب الطاف حسین کی ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے۔ محمد کمال نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 7، اپریل 2016ء کو این اے 246کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پتنگ کے انتخابی نشان پر اپنی مہر ثبت کریں اور دنیا پر ثابت کردیں کہ عوامی اعتماد آج بھی جناب الطاف حسین پر برقرار ہے ۔ 

7/19/2024 6:37:16 PM