Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہم امن پسندہیں اورتمام مسائل بات چیت اورڈائیلاگ کے ذریعے حل کرناچاہتے ہیں۔الطاف حسین


ہم امن پسندہیں اورتمام مسائل بات چیت اورڈائیلاگ کے ذریعے حل کرناچاہتے ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 3/28/2016
ہم امن پسندہیں اورتمام مسائل بات چیت اورڈائیلاگ کے ذریعے حل کرناچاہتے ہیں۔الطاف حسین
ہم کسی بھی قیمت پر اپنے جائزحقوق سے دستبردارنہیں ہوں گے
مہاجروں نے پاکستان کے قیام کیلئے لازوال قربانیاں دیں ان کے ساتھ تیسرے درجے کے شہری جیساسلوک کیاگیا
عوام بار بار ایم کیوایم کے حق میں مینڈیٹ دے رہے ہیں لیکن ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوتسلیم نہیں کیا جارہاہے
یورپی ممالک میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنان،نوجوان اورطلبہ وطالبات قوم کی بقاء کی اس جدوجہدمیں اپناکرداراداکرنے کیلئے آگے آئیں
اپنے اپنے ممالک میں مقامی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں اورانہیں مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کریں 
نائن الیون، 7/7 ، فرانس اوربیلجیئم میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد یورپی ممالک میں مسلمانوں کوشک کی نگاہ سے دیکھاجارہاہے
مسلمانوں کے ساتھ مقامی باشندوں کے رویوں میں تبدیلی آرہی ہے ،ہمیں دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرناہوگا
لندن میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے وڈیولنک کے ذریعے خطاب
لندن ۔۔۔ 27 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم امن پسندہیں اورتمام مسائل بات چیت اورڈائیلاگ کے ذریعے حل کرناچاہتے ہیں لیکن ہم کسی بھی قیمت پر اپنے جائزحقوق سے دستبردارنہیں ہوں گے۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کی شب لندن میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ایجویئرکے مقامی ہال میں ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے وڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجتماع میں لندن کے ساتھ ساتھ برمنگھم، مانچسٹر، شیفیلڈ، بریڈفورڈ،کوونٹری، نوٹنگھم اوردیگرعلاقوں میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنوں، کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ علاوہ ازیں ایم کیوایم بیلجئم یونٹ سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے ایک وفدنے بھی خصوصی طورپراجتماع میں شرکت کی ۔ اجتماع سے ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت اور دیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قیام پاکستان کے بعد سے ملک پر اس طبقہ نے قبضہ کرلیا جوبرصغیرکی جدوجہدآزادی کے دوران انگریزوں کا وفادارتھا اورجوحریت پسندوں کے خلاف سرگرم تھا ۔ اسی کے صلے میں ان لوگوں کو انگریزوں کی جانب سے بڑی بڑی جاگیریں عطاکی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں نے پاکستان کے قیام کیلئے لازوال قربانیاں دیں ان کے ساتھ تیسرے درجے کے شہری جیساسلوک کیاگیا، ان کاقتل عام کیاگیا،جب ہم نے 11جون 1978ء کوآل پاکستان مہاجراسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے اپنے حقوق کے حصو ل کیلئے جدوجہدشروع کی تواسٹیبلشمنٹ نے ہمارے خلاف سازشوں کاآغازکردیا۔18مارچ 1984ء کوہم نے اپنی جدوجہد کا دائرہ بڑھاتے ہوئے مہاجرقومی موومنٹ قائم کی توہمارے خلاف ظلم اورسازشوں کادائرہ بھی بڑھ گیا، پاکستان میں مجھ پرکئی بارقاتلانہ حملے کئے گئے ،تمام تر سازشوں میں ناکامی کے بعد 19جون 1992ء کوایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیاگیاجس کے دوران ہمارے ہزاروں کارکنوں کو شہید کردیا گیا ، ہمارے کارکنوں پرپاکستان کی زمین تنگ کردی گئی جس کی وجہ سے ہزاروں کارکنوں کواپناوطن چھوڑکرامریکہ، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، آسٹریلیا اور دیگر یورپی اورخلیجی ممالک میں پناہ لیناپڑی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف آج بھی آپریشن جاری ہے ، ایم کیوایم کے کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے، روزانہ انہیں گرفتارکیاجارہاہے ،عوام بار بار ایم کیوایم کے حق میں مینڈیٹ دے رہے ہیں لیکن ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوتسلیم نہیں کیا جارہاہے،ہم نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھی تاریخی کامیابی حاصل کی ، کراچی حیدرآبادمیں بھاری اکثریت حاصل کی لیکن پانچ ماہ گزرجا نے کے باوجود ابھی تک میئرڈپٹی میئراور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات نہیں کرائے گئے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں آباد مہاجروں کی تعداد پانچ کروڑ سے زائدہے لیکن ان ساتھ آج بھی تیسرے درجے اورنچلی ذات کے شہریوں جیسا سلوک کیاجارہاہے، انہیں ان کے حقوق دینے کے بجائے ان پر ظلم ڈھانے کاسلسلہ جاری ہے ۔ جناب الطاف حسین نے برطانیہ ،امریکہ، کینیڈا،جرمنی، بیلجیئم، آسٹریلیا اور دیگر جمہوری ممالک میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنوں،نوجوانوں اورطلبہ وطالبات پرذوردیاکہ وہ قوم کی بقاء کی اس جدوجہدمیں اپناکرداراداکرنے کیلئے آگے آئیں ، اپنے اپنے ممالک میں مقامی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں اورانہیں مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کریں ،ان مظالم کے خلاف اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے صدردفاترکے سامنے احتجاجی مظاہرے کریں اورانہیں انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کے واقعات سے آگاہ کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ نائن الیون، 7/7 ، فرانس اوربیلجیئم میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد سے یورپی ممالک میں مقیم مسلمانوں کوشک کی نگاہ سے دیکھاجارہاہے،ان کے ساتھ مقامی باشندوں کے رویوں میں تبدیلی آرہی ہے لہٰذا ہمیں اس صورتحال کوسامنے رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرناہوگا۔ انہوں نے یوتھ سے خصوصی طورپرمخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ قوم کامستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے لہٰذاآپ اپنی تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ قوم کے حقوق کے حصول اورباعزت زندگی کیلئے آگے آئیں۔ جناب الطاف حسین نے تمام کارکنوں کوایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے برطانیہ یونٹ کواجتماع کے انعقادپر خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ یہ اجتماع تحریک کوآگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔


تصاویر

7/19/2024 6:38:03 PM