Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وطن اسٹوڈینٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر و جمہوری وطن پارٹی کے رہنما عبد الناصر بڑیچ کی سربراہی میں دیگر رہنماؤں کا اپنے سینکڑوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان


وطن اسٹوڈینٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر و جمہوری وطن پارٹی کے رہنما عبد الناصر بڑیچ کی سربراہی میں دیگر رہنماؤں کا اپنے سینکڑوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان
 Posted on: 3/26/2016
وطن اسٹوڈینٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر و جمہوری وطن پارٹی کے رہنما عبد الناصر بڑیچ کی سربراہی میں دیگر رہنماؤں کا اپنے سینکڑوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان 
شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں وطن اسٹوڈینٹس فیڈریشن کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر حمید اللہ محمد حسنی ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عباس خان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنما امین اللہ بڑیچ اور دیگر شامل ہیں
جناب الطاف حسین کے خلاف تمام منفی پروپیگنڈوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، کمانڈر عبد الناصر بڑیچ
سازشیں جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں لاسکتی ، عبد الناصر بڑیچ
کوئٹہ پریس کلب میں ایم کیوایم کوئٹہ زون کے انچارج جنگ گل کاکٹر اور ڈسٹرکٹ انچارج سید سلیم ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس
کوئٹہ۔۔۔26، مارچ2016ء 
وطن اسٹوڈینٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر و جمہوری وطن پارٹی کے رہنما عبد الناصر بڑیچ نے دیگر رہنماؤں اور اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں ایم کیوایم کوئٹہ زون کے زونل انچارج ملک جنگ گل کاکٹر اور ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے انچارج سید سلیم ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں وطن اسٹوڈینٹس فیڈریشن کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر حمید اللہ محمد حسنی ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عباس خان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنما امین اللہ بڑیچ اور دیگر شامل ہیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبد الناصر بڑیچ نے کہاکہ ایم کیوایم میں شمولیت سے قبل ہم نے بحیثیت سیاسی طالب علم ملک میں رائج سیاسی نظام کا باریک بینی سے مطالعہ کیا اور اس کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد نظریاتی تحریک ہے جس نے ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کو نہ صرف للکار ہے بلکہ اس کے خاتمے کیلئے شروع دن سے ہی عملی جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے 11جون 1978ء کو اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھ کر مستقبل کے معماروں کو سر اٹھا کر جینے کا طریقہ سکھایا اور جناب الطاف حسین کی حقائق پر مبنی سچی باتیں ہر مظلوم قومیت کے دل میں جگہ بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم کو ختم کرنے کیلئے جو حربے اور سازشیں اختیار کی گئی ہیں اس سے ملک بھر کے عوام اچھی طرح واقف ہیں اور ایسے اوچھے ہتھکنڈے اور سازشیں جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں لاسکتیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک میں ایسے ریاستی اداروں کی تشکیل ہو جن کی حدیں مقرر ہوں ، جہاں بلا امتیاز رنگ و نسل ، مذہب اور مسلک کے سب کے حقوق یکساں ہوں اور انہیں معاشرے میں تحفظ کے احساس کے ساتھ عقائد اورنظریات کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام مظلوم قومیتیں جناب الطاف حسین کی عملی جدوجہد سے متاثر ہیں اور دیکھ رہی ہیں کہ جناب الطا ف حسین کو حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں کس طرح سے دیوار سے لگایاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم میں جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو ترجیح حاصل نہیں ہے اور اسی طبقہ کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں لیکن ان سازشوں سے عوام کو حقیقت کا معلوم ہورہا ہے اور ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کے خلاف تمام منفی پروپیگنڈوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ صرف جھوٹے الزامات کی بنیاد پر جناب الطاف حسین کی کردار کشی کا عمل کرنا صریحاً کروڑوں عوام کی دل آزاری کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ حق پرستی کے فکرو فلسفہ اورنظریئے کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں گے اور ملک میں غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ 

7/19/2024 6:32:49 PM