Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش


سندھ میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
 Posted on: 3/26/2016
سندھ میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
سندھ کو درپیش دیر ینہ مسائل و اناانصافیوں کے خاتمے اور اختیار ات کے حصول کیلئے سندھ میں مستقل طور پر آباد تمام قومیتوں کے افراد متحدہ ہوکر صوبہ کے حقوق کیلئے جدوجہد کریں ،الطاف حسین 
سندھ حکومت آئین کی دفعہ 140-Aکے تحت صوبہ کے تمام بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل کرے
سندھ کے حقوق کے حصول کیلئے کی جانے والی کسی بھی مشتر کہ جدوجہد کو ایم کیوایم کی غیر مشروط حمایت اور تعاون حاصل ہوگا 
ایم کیوایم اس معاملہ میں پی پی پی کی موجودہ صوبائی حکومت سے تعاون کیلئے تیار ہے،الطاف حسین 
پیپلز پارٹی کی حکومت کو بھی شہری سندھ سے اپنے خلوص کا یقین دلانا ہوگا 
پی پی پی اپنے خلوص کا عملی مظاہر ہ کرتے ہوئے سندھ کے شہری علاقوں کی بلدیاتی اداروں سے چھینے گئے انتظامی اختیارات فی الفور واپس کرے، الطاف حسین
ؒ لندن۔۔26مارچ 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سندھ میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل پر گہر ی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھیوں اور مہاجروں سمیت سندھ میں مستقل طورپر آباد تمام زبانیں بولنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صوبہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف ملکر جدوجہد کریں ۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں کے عوام بیروز گار ی ،لاقانونیت ،مہنگائی ،کرپشن اور پانی وبجلی کی کمی کے شدید بحران کا سامنا کر رہے ہیں لیکن سندھ کی صورتحال ہر گزر تے دن کے ساتھ خراب ہوتی جارہی ہے ،سندھ کے شہری علاقے بالخصو ص شدیداحساس محرومی کاشکار ہیں، صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو کئی ماہ گزر چکے ہیں تاہم ابھی تک بلدیاتی اداروں کے میئر ز وچیئر مین کے الیکشن نہیں کرائے گئے ہیں جسکی وجہ سے بلدیاتی ادار ے عضو معطل بنے ہوئے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ سندھ کو درپیش دیر ینہ مسائل و اناانصافیوں کے خاتمے اور اختیار ات کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ سندھی اور اردو بولنے والے عوام اور سندھ میں مستقل طورپر آباد تمام قومیتوں کے افراد متحدہوکر صوبہ کے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ سندھ کے حقوق کے حصول کیلئے کی جانے والی کسی بھی مشتر کہ جدوجہد کو ایم کیوایم کی غیر مشروط حمایت اور تعاون حاصل ہوگا حتیٰ کہ ایم کیوایم اس معاملہ میں پی پی پی کی موجودہ صوبائی حکومت سے تعاون کیلئے بھی تیار ہے تاہم پی پی پی کی حکومت کو بھی شہری سندھ سے اپنے خلوص کا عملی یقین دلانا ہوگا ۔ جناب الطاف حسین نے پی پی پی کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہری سندھ کے عوام سے اپنے خلوص کا عملی مظاہر ہ کرتے ہوئے سندھ کے شہری علاقوں کی بلدیاتی اداروں سے چھینے گئے انتظامی اختیارات فی الفور واپس کرے اور آئین کی دفعہ 140-Aکے تحت صوبہ کے تمام بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل کرے ۔

7/19/2024 6:35:18 PM