Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جسم کی طاقت کا دارومدار دماغ سے ہوتا ہے، دماغ اگر مضبوط ہو توجسم بھی مضبوط ہوتا ہے۔ الطاف حسین


جسم کی طاقت کا دارومدار دماغ سے ہوتا ہے، دماغ اگر مضبوط ہو توجسم بھی مضبوط ہوتا ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 3/25/2016
جسم کی طاقت کا دارومدار دماغ سے ہوتا ہے، دماغ اگر مضبوط ہو توجسم بھی مضبوط ہوتا ہے۔ الطاف حسین
نظریاتی مضبوطی کے لئے ضروری ہے کہ تحریکی لٹریچر کا باربار مطالعہ کیا جائے
تحریک کے مشن و مقصد سے واقفیت اور انقلابی تحریکوں کی تاریخ سے آگاہی کارکنان کو نظریاتی طور پر مستحکم رکھتی ہے 
ایم کیوا یم کی سب سے بڑی طاقت نظم و ضبط ہے، نظم و ضبط کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے تحریکی اور انقلابی لٹریچر کا مطالعہ کیا جائے
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ماؤں اور بہنوں کے حوصلے بھی بہت بلند ہیں،الطاف حسین
شعبہ خواتین اور ایلڈرونگ حیدرآباد زون کے ذمہ داران اور کارکنان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب
لندن۔۔ 25مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ جسم کی طاقت کا دارومدا دماغ سے ہوتا ہے، دماغ اگر مضبوط ہوتو جسم بھی مضبوط ہوتا ہے۔ دماغ اگر مضبوط ہو تو تحریکی کارکن نظریاتی طور پر مضبوط ہوتا ہے۔نظریاتی مضبوطی کے لئے ضروری ہے کہ تحریکی لٹریچر کا باربار مطالعہ کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے شعبہ خواتین اور ایلڈرونگ حیدرآباد زون کے ذمہ داران اور کارکنان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ اپنے آپ کو نظریاتی طور پر مضبوط کرنے کے لئے کارکنان انقلابی اور تحریکی لٹریچر کا مطالعہ کریں تاکہ جب کبھی کوئی آزمائش کا وقت آئے تو ذہنی طور پر مضبوط نظریاتی کارکنان جرأت و ہمت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرسکیں۔نظریاتی طور پر کمزور ذہن خوف کا شکار ہوسکتا ہے اور بھٹک سکتا ہے۔لٰہذا تحریک کے مشن و مقصد سے واقفیت اور انقلابی تحریکوں کی تاریخ سے آگاہی کارکنان کو نظریاتی طور پر مستحکم رکھتی ہے اور وہ کسی بھی ظلم ، جبراور منفی پروپیگنڈہ کا بہادری اور اولولعزمی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں۔ تحریکی لٹریچر کو بار بار دہراتے رہنے سے ہمت پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پانچ نمازیں اس لئے فرض کی ہیں کہ انسان دن میں پانچ مرتبہ اللہ تعالیٰ کا نام لیتا رہے تاکہ اسے اس بات کا احساس رہے کہ سب سے بڑی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے اور وہی کل کائنات کا مالک ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے کارکنان کا رشتہ ایسا اٹوٹ اور انمٹ ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت مٹا نہیں سکتی۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ نظم وضبط ایم کیو ایم کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ ایم کیوا یم کی سب سے بڑی طاقت نظم و ضبط ہے اور نظم و ضبط کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے تحریکی اور انقلابی لٹریچر کا بار بار مطالعہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان نے جس جوانمردی اور بہادری سے مشکل حالات کا مقابلہ کیا ہے اس کی مثال قوموں کی تاریخ میں خال خال ہی ملتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ماؤں اور بہنوں کے حوصلے بھی بہت بلند ہیں۔جناب الطاف حسین نے عشائیہ کے انتظامات میں فراخدلانہ تعاون کرنے والے ساتھیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے روزگار میں برکت عطا فرمائے اور یہ محفلیں اسی طرح سجتی رہیں۔







تصاویر

7/19/2024 6:32:00 PM