Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جو قومیں اپنی تاریخ کو مسخ کرکے پیش کرتی ہیں اس کی نئی نسل صحیح راستے پر نہیں چل سکتی۔ الطاف حسین


جو قومیں اپنی تاریخ کو مسخ کرکے پیش کرتی ہیں اس کی نئی نسل صحیح راستے پر نہیں چل سکتی۔ الطاف حسین
 Posted on: 3/23/2016
جو قومیں اپنی تاریخ کو مسخ کرکے پیش کرتی ہیں اس کی نئی نسل صحیح راستے پر نہیں چل سکتی۔ الطاف حسین
23مارچ 1940ء کو منظور ہونے ولی قرارداد لاہور میں قیام پاکستان کا مطالبہ نہیں کیا گیا تھا
علامہ اقبال نے 1930ء کے خطبہء الہ آباد میں بھی ریاستوں کی خودمختاری کا تصور پیش کیا تھا
میں نے حقائق بیان کئے تو میری باتوں پر توجہ دینے کے بجائے مجھے غدار قرار دیا گیا
ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے اور اسکے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے
جو لوگ کرپشن اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں ان کی سرپرستی کی جارہی ہے
جب تک میں پاکستان میں رہا میں نے کسی بھارتی ہائی کمشنر یا سفارتکار سے ملاقات نہیں کی
اتنے سالوں سے میں برطانیہ میں ہوں، یہاں بھی آج تک میری کسی بھارتی سفارتکار سے ملاقات نہیں ہوئی
عمران خان کی طرح اگر میں کرکٹ میچ دیکھنے جاتا تو مجھ پر یہ بہتا ن لگادیا جاتا کہ میں را سے ملنے گیا ہوں 
مجھ پر چاہے کیسے ہی الزامات لگائے جائیں، میں ایک ٹیچرکی حیثیت سے قوم کو حقائق بیان کرتا رہوں گا
نائن زیرو عزیز آباد اور حیدر آباد میں رابطہ کمیٹی، زونل کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے کارکنوں خواتین اور بزرگوں سے خطاب
لندن۔۔23مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ تاریخ کو مسخ نہیں کیا جاسکتا مگر ہمارا المیہ ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو مسخ کر کے تاریخ پڑھا تے ہیں اور ایسی غلط تاریخ پڑھنے والے بچے گمراہ ہوجاتے ہیں۔یہ بات انہوں نے آج خورشید بیگم میموریل ہال عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران وارکان اور حیدر آباد میں زونل کمیٹی کے ارکان اور مختلف شعبہ جات کے کارکنوں خواتین اوربزرگوں سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قوم کویہ بتایاجاتاہے کہ 23مارچ 1940ء کو لاہورمیں قراردادپاکستان منظورہوئی تھی اورقیام پاکستان کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اسی مناسبت سے 23مارچ کویوم پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاریخی حقیقت یہ ہے کہ 23مارچ 1940ء کو لاہورمیں جو قرارداد منظور ہوئی تھی وہ قراردادلاہورتھی اوراس قرارداد میں قیام پاکستان کامطالبہ نہیں کیاگیا تھا بلکہ یہ مطالبہ کیاگیاتھاکہ ہندوستان کے شمال مغربی علاقے جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے انہیں خودمختارریاستوں کادرجہ دے دیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ تاریخی حقیقت تو یہ ہے کہ اس قراردادمیں پاکستان کاسرے سے لفظ ہی نہیں تھا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ شاعر مشرق علامہ اقبال ایک عظیم فلسفی اور بڑے شاعر تھے لیکن تاریخ کومسخ کرتے ہوئے قوم کویہ بتایا جاتا ہے کہ علامہ اقبال نے 1930ء کے خطبہ ء الہ آبادمیں پاکستان کاتصورپیش کیاتھاجبکہ علامہ اقبال نے بھی ریاستوں کی خودمختاری کاتصورپیش کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنی تاریخ کومسخ کرکے پیش کرتی ہیں اس کی نئی نسل صحیح راستے پرنہیں چل سکتی اوراس ملک کاوجودمستحکم نہیں ہوتا۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایک انسان ہونے کے ناطے ہر شخص کو سوچنے کا حق حاصل ہے مگر اس کی سوچ پر پابندی لگانااور اس کو غداربناکرپیش کرنا اس کے ساتھ نہ صرف ظلم و زیادتی ہے بلکہ اس کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے حقائق بیان کئے تومیری باتوں پرتوجہ دینے کے بجائے مجھے غدارقراردیاگیا، ایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے اوراسکے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے ،ہمارے ذمہ داران و کارکنوں پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں انہیں سزائیں دی جارہی ہیں جبکہ جو لو گ کرپشن اوردیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں ان کی سرپرستی کی جارہی ہے جبکہ جن لوگوں نے پاکستان کی خاطر لاکھو ں قربانیا ں دیں اور آج بھی پاکستان کو مضبوط سے مضبوط کرنا چاہتے ہیں انہیں ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے ،انہیں صفائی مہم میں حصہ لینے کی پاداش میں گرفتار کیا جارہا ہے اورانکے ساتھ نفرت اور متعصبانہ سلوک کیا جارہاہے ۔جن مہاجروں نے مشرقی پاکستان میں پاکستان کوبچانے کیلئے فوج کاساتھ دیاوہ آج بھی بنگلہ دیش کے ریڈ کراس کے کیمپو ں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھ پر را سے تعلق کابہتان لگایاجاتاہے جبکہ یہ بات ریکارڈپر موجودہے کہ جب تک میں پاکستان میں رہامیں نے کسی بھارتی ہائی کمشنریا سفارتکارسے ملاقات نہیں کی اوراتنے سالوں سے میں برطانیہ میں ہوں ، یہاں بھی آج تک میری کسی بھارتی سفارتکارسے ملاقات نہیں ہوئی۔ چندروزقبل عمران خان کرکٹ میچ دیکھنے انڈیاگیا ، اگرمیں کرکٹ میچ دیکھنے جاتاتومجھ پر یہ بہتا ن لگادیاجاتاکہ میں را سے ملنے گیاہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھ پر چاہے کیسے ہی الزامات لگائے جائیں ، میں ایک ٹیچرکی حیثیت سے قوم کوحقائق بیان کرتارہوں گا۔ اس موقع پر کراچی اورحیدرآباد کے تمام شعبہ جات کے کارکنوں، خواتین اوربزرگوں نے جناب الطاف حسین کویقین دلایاکہ چاہے کیسی سازشیں کیوں نہ کرلی جائیں اورکتنے ہی پروپیگنڈے کرلیے جائیں ہم کسی بھی قیمت پر تحریک کاساتھ نہیں چھوڑیں گے اورتمام ترنامساعدحالات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 






تصاویر

7/19/2024 6:33:26 PM