Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

واشنگٹن میں ایم کیو ایم کا 32 واں یوم تاسیس تجدید عہد وفا کے طور پر منایا گیا


واشنگٹن میں ایم کیو ایم کا 32 واں یوم تاسیس تجدید عہد وفا کے طور پر منایا گیا
 Posted on: 3/22/2016
واشنگٹن میں ایم کیو ایم کا 32 واں یوم تاسیس تجدید عہد وفا کے طور پر منایا گیا
پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی صرف بااختیار عوام کی حکمرانی میں ہی پنہاں ہے ،متین یوسف
قائد تحریک الطاف حسین پاکستان کے لئے مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کے مسائل کا حل ہیں، متین یوسف 
حق پرست عوام آج بھی قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت پر پختہ یقین رکھتے ہیں، عمران حسین 

(واشنگٹن ڈی سی) 22مارچ2016ء:
ایم کیو ایم اوورسیز امریکہ کے تحت واشنگٹن میں ایم کیوایم کا 32 واں یوم تاسیس روایتی جوش و خروش اور تجدید عہدوفا کے طورپرمنایا گیا۔تقریب میں ایم کیو ایم امریکہ کہ سینٹرل آرگنائزر متین یوسف، رکن سینٹرل معاون کمیٹی شاہد معین، انچارج ایڈہاک کمیٹی واشنگٹن چیپٹر عمران حسین، انچارج انٹرنیشنل ریلیشنز کمیٹی فرحین رضوی، ایڈہاک کمیٹی واشنگٹن چیپٹر کے اراکین مطلوب زیدی، اسماء شاہ، مصباح باسط، عرفان جمالی سمیت کارکنان، ہمدردوں اور واشنگٹن و قریبی ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پر امن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے, ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ایسی ریاست بنایاجائے جہاں بسنے والے تمام شہریوں کو برابرکا پاکستانی تسلیم کیاجائے ، مذہبی اقلیتوں اور خواتین سمیت تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق میسرہوں اورکسی کے ساتھ ناانصافی نہ کی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک وقوم پر مسلط فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور اسٹیٹس کو کے خاتمے کی جدوجہد کررہے ہیں تاکہ پاکستان پر غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم ہوسکے ۔ انہوں نے کہاکہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے محافظ ملک میں اسٹیٹس کو ، کوبرقراررکھنا چاہتے ہیں اورجاگیردارانہ نظام کے تحفظ کیلئے جناب الطاف حسین کے فکروفلسفہ کی مخالفت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تما م تر سازشوں کے باوجود گزشتہ کئی دہایؤں سے حق پرست عوام نے ایم کیو ایم اورجناب الطاف حسین کے منتخب نمائندوں کو ہر انتخابات میں اپنی نمائندگی کا حق دیکر ثابت کردیا ہے کہ وہ نہ صرف جناب الطاف حسین کی قیادت پر یقین رکھتے ہیں بلکہ ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کے خلاف ہرجھوٹے الزام کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ایم کیو ایم واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کی ایڈ ہاک کمیٹی کے انچارج عمران حسین نے کہا کہ پاکستان کی مظلوم ومحروم عوام جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں ، سازشوں اور منفی پروپیگنڈوں سے عوام کے دلوں سے جناب الطاف حسین کی محبت ختم نہیں جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، محب وطن پاکستانیوں کی جماعت ہے ،جناب الطاف حسین پاکستان کیلئے مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کے مسائل کا حل ہیں۔ قبل ازیں یوم تاسیس کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، سینٹرل معاون کمیٹی کے رکن شاہد معین نے شرکاء کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کی ابییا ہ، خواتین ونگ کی شاہین صبیح اور فوزیہ شاہد، اور امریکہ مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شعراء نے ایم کیو ایم اور قائد تحریک الطاف حسین کی جدوجہد پر مبنی منظوم کلام پیش کیے جبکہ کمیونیکیشن اور میڈیا سیل کی جانب سے الطاف حسین کی سوانح عمری اور جدوجہد پر مبنی ایک خصوصی ویڈیو پریذنٹیشن بعنوان ’’لیڈر آف دی نیشن۔ الطاف حسین’’ بھی پیش کی گئی جسے شرکاء نے بے حدپسند کیا۔ تقریب کے آخری مر حلے میں یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی جبکہ کارکنان و شرکاء نے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اپنے عہد وفا کی تجدید بھی کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض مطلوب زیدی اور فیصل عثمانی نے سرانجام دئے۔

7/19/2024 8:29:35 PM