Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنان سمیت نومنتخب چیئرمین کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنان سمیت نومنتخب چیئرمین کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 3/21/2016
شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنان سمیت نومنتخب چیئرمین کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
ایم کیوایم کو کچلنے اور مہاجروں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایک جانب ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں کو وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے دھمکی آمیز فون کئے جارہے ہیں اور دوسری جانب ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔21، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنان سمیت نومنتخب یوسی چیئرمین کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ چھاپے و گرفتاریوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم کارکنان کو ہراساں کرنے اور ان کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کرنے کا عمل فی الفور بند کرایاجائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قانون نافذ کرنیو الے اداروں کے اہلکاروں نے مورخہ21مارچ 2016ء کو اپنی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران بلدیہ ٹاؤن کی یوسی 29کے نومنتخب حق پرست چیئرمین نادر حسین اور یوسی 29کے کارکن سلیم کو صاف کراچی مہم کے دوران بلاجواز گرفتار کرلیا ۔ اسی طرح قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے محمود آباد ٹاؤن یوسی 4کے کارکن صغیر احمد شیخ اور ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن یوسی 24کے کارکن معروف کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مورخہ20مارچ 2016ء کو رنچھوڑ لائن ٹاؤن یوسی 22کے کارکن آصف ، اورنگی ٹاؤن یوسی 19کے کارکن شفقت اور سرجانی ٹاؤن یوسی 38کے کارکن محمد ارشد میؤ کو بلاجواز گرفتار کرلیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کو کچلنے اور مہاجروں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے ، ایک جانب ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں کو وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے دھمکی آمیز فون کئے جارہے ہیں اور دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف راحیل شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور غیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔ 

7/19/2024 8:24:28 PM