Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا آج دوبارہ سے آغاز کردیا گیا


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا آج دوبارہ سے آغاز کردیا گیا
 Posted on: 3/21/2016
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا آج دوبارہ سے آغاز کردیا گیا
شہر کی 18مختلف یوسیز میں صفائی ستھرائی کے کام انجام دیئے گئے ، کئی ٹن کچرا ٹھکانے لگایا گیا ، گندے پانی کی کے جوہڑوں کو صاف کیا گیا ، نکاسی آب کے نظام کو درست کرکے گٹروں پر ڈھکن بھی رکھے گئے 
صاف کراچی مہم میں رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین اسمبلی نے بھی بھر پور طریقے سے حصہ لیا 
صاف کراچی مہم کو حکومتی سطح پر نظر اندازکرنا سراسر شہر اور شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے ، اراکین رابطہ کمیٹی کی مختلف وفود سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔ 21؍ مارچ 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا آج دوبارہ سے آغاز کردیا گیا اور اس کے ساتھ ہی شہر کی 18مختلف یوسیز میں صفائی ستھرائی کے کام انجام دیئے گئے۔ صاف کراچی مہم کا آج ساتواں دن تھا اور شہر کی مختلف یوسیز میں ایم کیوایم کے رضاکاران پیلے رنگ کے کیپ لگائے کچرا اٹھانے ، ٹرالیوں میں بھرنے ، چونا ڈالنے ، دیواروں پر سفیدی کرنے اور جراثیم کش ادویات کے اسپیرے کرتے ہوئے دکھائی دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق صاف کراچی مہم کے ساتویں دن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے پی آئی بی ٹاؤن کی یوسی 16سولجر بازار ، یوسی 17پاکستان کوارٹرز ، یوسی 19پی آئی بی ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 48اورنگ آباد ، یوسی 49ناظم آباد ، یوسی 50رضویہ ، یوسی 51گلبار ، چاندنی چوک ، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی یوسی 29رانگھڑ محلہ ، یوسی 30سیکٹر 5-G، 5-J، یوسی 35دہلی محلہ ، ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے لانڈھی ٹاؤن کی یوسی 15بھٹو نگر ، یوسی 16فاروق ولاز ، لانڈھی نمبر 2جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے علاقے رنچھوڑ لائن کی یوسی 17گھانچی پاڑہ میں کئی ٹن کچرے کو ٹھکانے لگایا گیا ، گندے پانی کے جوہڑ کو صاف کیا گیا ، ان پر چونا ڈالا گیا ، نکاسی آب کے نظام درست کئے گئے اور گٹروں کے ڈھکن بھی لگائے گئے ۔صفائی مہم کے ساتویں روز ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان زاہد منصور ی ، مطیع الرحمن اور نامزد حق پرست کراچی وسیم اختر ، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کمال ملک ، ارشد حسن ، ڈسٹرکٹ ویسٹ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان اسماعیل قریشی ، اظہار احمد خان ، گلفراز خان خٹک ،ڈسٹرکٹ ایسٹ میں حق پرست نامزدڈپٹی میئر ارشدو ہرا ، نے صبح 10بجے صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور شام 5بجے تک صفائی ستھرائی کے کاموں میں حصہ لیتے رہے ۔ اس موقع پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی اور ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ صفائی مہم کے ساتویں روز مختلف ڈسٹرکٹ میں عوام وفود سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ ایم کیوایم کی صاف کراچی مہم سیاسی مقاصد سے بالا تر ہے اور شہر کی گلی گلی اور محلے محلے کی صفائی کے جذبے کے ساتھ شروع کی گئی ہے جس میں ہمیں بھر پور عوامی تعاون بھی مل رہا ہے اور مخیر حضرات اپنی مدد آپ کے تحت شروع کی گئی صاف کراچی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہیں گے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ صاف کراچی مہم عوام کے دلوں کی آواز بھی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے صاف کراچی مہم کو حکومتی سطح پر نظر اندازکرنا سراسر شہر اور شہریوں کے ناانصافی ہے ، کراچی کی صفائی ستھرائی پر کوئی توجہ دینے کیلئے تیار نہیں ہے اور ایم کیوایم کی صاف کراچی مہم کو بعض عناصر کی جانب سے سیاسی مقاصد سے تشبیہ دینے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صاف کراچی مہم میں ایم کیوایم کے رضاکاروں سے بھر پور تعاون کریں اور اپنے گلی محلوں کو صاف رکھیں ۔ 

                     Nazimabad Gulbahar







               Lyari Tow








              Jamshed Town










                   Landhi Town









7/19/2024 8:23:58 PM