Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈپٹی کنوینرسیدشاہدپاشاپرمختلف جھوٹے الزامات عائدکرنا اوران کا90 دن کا ریمانڈلینا اسٹیبلشمنٹ کی ایم کیوایم دشمن پالیسیوں کاتسلسل ہے ۔ رابطہ کمیٹی


ڈپٹی کنوینرسیدشاہدپاشاپرمختلف جھوٹے الزامات عائدکرنا اوران کا90 دن کا ریمانڈلینا اسٹیبلشمنٹ کی ایم کیوایم دشمن پالیسیوں کاتسلسل ہے ۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 3/21/2016
ڈپٹی کنوینرسیدشاہدپاشاپرمختلف جھوٹے الزامات عائدکرنا اوران کا90 دن کا ریمانڈلینا اسٹیبلشمنٹ کی ایم کیوایم دشمن پالیسیوں کاتسلسل ہے ۔ رابطہ کمیٹی 
اسٹیبلشمنٹ مسلسل تعصب اورنفرت کامظاہرہ کرتے ہوئے شہری سندھ کے مینڈیٹ کوتسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے رہنماؤں، کارکنوں اورمنتخب نمائندوں اپنی وفاداری پر قائم ہیں ان کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے رہنمااورکارکن صفائی مہم میں مصروف ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ اس عوامی خدمت کاصلہ گرفتاریوں اورجھوٹے مقدمات
کی صورت میں دے رہی ہے
ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کو تقسیم کرنے کی سازشیں ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ناکام ہوں گی اورایم کیوایم مزیدمقبول
اورطاقت ورہوکرابھرے گی
صدر ،وزیراعظم، آرمی چیف اورچیف جسٹس سپریم کورٹ ریاستی اداروں کوسیاسی جماعتوں میں ٹوٹ پھوٹ کے لئے استعمال کرکے غیرقانونی ،غیرآئینی، غیراخلاقی اورغیرجمہوری عمل کاسختی سے نوٹس لیں۔شاہدپاشاکو فی الفوررہا کیاجائے رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے رہنماؤں،کارکنوں اورمنتخب نمائندوں پر جھوٹے مقدمات ، الزامات اورگرفتاریوں کاسلسلہ بندکروایاجائے۔ رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔ 21 مارچ 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزکی جانب سے پارٹی کے ڈپٹی کنوینرسیدشاہدپاشاپرمختلف جھوٹے الزامات عائدکرنے اوران کا90 دن کا ریمانڈ لئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے اسٹیبلشمنٹ کی ایم کیوایم دشمن پالیسیوں کاتسلسل قرار دیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام گزشتہ 30 برسوں سے ایم کیوایم پر مسلسل اپنے اعتماد کااظہارکرکے اسے ہرالیکشن میں کامیاب کررہے ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ مسلسل تعصب اورنفرت کامظاہرہ کرتے ہوئے شہری سندھ کے اس مینڈیٹ کوتسلیم کرنے سے انکاری ہے اورایم کیوایم کومسلسل ریاستی جبروتشددکانشانہ بنارہی ہے۔ 92ء سے ایم کیوایم کومسلسل تقسیم اورٹکڑے ٹکڑے کرنے کی گھناؤنی سازشیں کی جاتی رہی تھیں اورآج ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کے رہنماؤں، کارکنوں اورمنتخب نمائندوں اپنی وفاداری پر قائم ہیں ان کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے۔ ایم کیوایم کے رہنمااورکارکن اپنی مددآپ کے تحت شہر کی صفائی میں مصروف ہیں، عوام کی خدمت کررہے ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ اس عوامی خدمت کاصلہ گرفتاریوں اورجھوٹے مقدمات کی صورت میں دے رہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے سیدشاہدپاشا سمیت ایم کیوایم کے تمام ثابت قدم ، وفادار اورباہمت ذمہ داروں وکارکنوں کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کو تقسیم کرنے کی سازشیں ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ناکام ہوں گی اورایم کیوایم مزیدمقبول اورطاقت ورہوکرابھرے گی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدرپاکستان ،وزیراعظم، آرمی چیف اورچیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ ریاستی اداروں کوسیاسی جماعتوں میں ٹوٹ پھوٹ کیلئے استعمال کرکے غیرقانونی ،غیرآئینی، غیراخلاقی اورغیرجمہوری عمل کاسختی سے نوٹس لیاجائے،شاہدپاشاکو فی الفوررہا کیاجائے اورایم کیوایم کے رہنماؤں،کارکنوں اورمنتخب نمائندوں پر جھوٹے مقدمات ، الزامات اورگرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائے۔

7/19/2024 8:24:42 PM