Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجر زکے کسی بھی افسرکویہ آئینی وقانونی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ لاکھوں افراد کے منتخب نمائندوں کو دھمکیاں دے کر اپنے آفس میں ملاقاتوں کیلئے بلائیں۔الطاف حسین


رینجر زکے کسی بھی افسرکویہ آئینی وقانونی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ لاکھوں افراد کے منتخب نمائندوں کو دھمکیاں دے کر اپنے آفس میں ملاقاتوں کیلئے بلائیں۔الطاف حسین
 Posted on: 3/21/2016
رینجر زکے کسی بھی افسرکویہ آئینی وقانونی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ لاکھوں افراد کے منتخب نمائندوں کو
دھمکیاں دے کر اپنے آفس میں ملاقاتوں کیلئے بلائیں۔الطاف حسین
منتخب نمائندوں کو رینجرز کے افسران کا بلاناپارلیمنٹ، جمہوریت اورلاکھوں عوام کے مینڈیٹ کی سراسرتوہین ہے
خدارا ملک کو مزید نفرتوں کی آگ میں نہ جھونکیں۔۔۔نفرت و تعصب کی عینک اتاریں۔۔۔الطاف حسین

میں الطاف حسین ،بانی وقائد ،متحدہ قومی موومنٹ لندن کراچی و حیدر آباد کے ساتھیوں سے بیک وقت خطاب کررہا ہوں ۔اس وقت لندن وقت کے مطابق شام سات بجکر 20 منٹ ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں رات 12بجکر 20منٹ ہوئے ہیں۔ میں آج جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر کو واضح الفاظ میں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ رینجر زکے کسی بھی افسر حتیٰ کہ DGرینجر ز کو بھی یہ آئینی وقانونی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ لاکھوں افراد کے منتخب نمائندوں کو مختلف انداز کی دھمکیاں دے کر اپنے آفس میں ملاقاتوں کیلئے بلائیں۔ منتخب نمائندوں کو رینجرز کے چھوٹے بڑے افسران کا بلانا،پارلیمنٹ، جمہوریت اورلاکھوں عوام کے مینڈیٹ کی سراسرتوہین ہے۔اگررینجرزکے کسی افسرکو لاکھوں افراد کے منتخب نمائندے سے ملنایا بات کرنا مقصود ہے تو ان کی آئینی وقانونی ذمہ داری ہے کہ وہ منتخب نمائندوں سے ملاقات کا وقت لیں اور ان کی جانب سے دیئے گئے ملاقات کے وقت پر جاکر ان سے ملاقت کرکے اپنا مدعا بیان کریں۔ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں کوبلانے کایہ سلسلہ اب بند ہوجانا چاہئے ۔ 
ہرفردکی عزت نفس ہوتی ہے اورانسانی فطرت کے مطابق عزت نفس کے مجروح ہونے پر کوئی بھی شخص اگر کوئی قدم اٹھائے تو اسکاذمہ دار وہ شخص ہے ،ایم کیوایم یا الطاف حسین نہیں ۔ میں نے آئین ،قانون ،فلسفہ ،قرآن کی روشنی میں یہ سب باتیں کی ہیں ۔
ہم محب وطن لوگ ہیں اور ہرقیمت پرملک کی بھلائی چاہتے ہیں ،اسی لئے الطاف حسین باربار دہائی دے رہا ہے کہ خدارا ملک کو مزید نفرتوں کی آگ میں نہ جھونکیں۔۔۔نفرت و تعصب کی عینک اتاریں۔۔۔آج دنیا میں ایک ایک وقت میں ہزاروں ،سینکڑوں افراد مر رہے ہیں ۔دنیا کے بدلتے ہوئے مزاج اور سوچ وفکر کو سمجھیں ۔۔۔خداراوہ عمل نہ کریں کہ عوام نفرت وتعصب اورظلم وجبر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں کیونکہ اگر ایک مرتبہ پاکستان میں عوام اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تو جو انار کی پھیلے گی اسے دنیا بھی دیکھے گی ۔۔۔آسمان بھی دیکھے گا ۔۔۔فضا ئیں بھی دیکھیں گی ۔

7/19/2024 8:20:19 PM