Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کورنگی سے دو مہاجر نوجوانوں شمائل بیگ اور کامران کی لاشیں ملنا ماورائے عدالت قتل کا واقعہ ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


کورنگی سے دو مہاجر نوجوانوں شمائل بیگ اور کامران کی لاشیں ملنا ماورائے عدالت قتل کا واقعہ ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 3/20/2016
کورنگی سے دو مہاجر نوجوانوں شمائل بیگ اور کامران کی لاشیں ملنا ماورائے عدالت قتل کا واقعہ ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
شمائل، کامران، زوہیب، عمران احمد اور سید حامد کو نومبر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے نقاب پوش اہلکاروں نے گھروں سے گرفتار کیا تھا
عمران احمد خان کو 2 دسمبر کو چھوڑ دیا گیا، سید حامد کو 23 فروری کو جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کردیا گیا
شمائل بیگ اور کامران کی تشدد زدہ لاشیں آج کورنگی کراسنگ سے ملیں، عمران علی اور زوہیب تاحال لاپتہ ہیں
ماورائے عدالت قتل اور گرفتارشدگان کولاپتہ کرنے سے کراچی میں جاری آپریشن پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی 
ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر سوموٹو لیا جائے۔ رابطہ کمیٹی کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیں
اس طرح کے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نیک نامی کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 20 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کورنگی میں کراسنگ کے علاقے میں دومہاجرنوجوانوں شمائل بیگ اورکامران کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کورنگی ٹاؤن کے کارکن یامین علی کے صاحبزادے عمران علی کو18نومبر 2015ء کوقانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتارکیا تھا۔ چندروز بعد قانون نافذ کرنے والے ایک ادارے کے نقاب پوش اہلکاروں نے کورنگی یوسی 26 سے پانچ مہاجرنوجوانوں عمران احمدخان، سید حامد، کامران، زوہیب اور شمائیل کو ان کے گھروں سے گرفتارکیا۔ ان گرفتارشدگان میں سے عمران احمد خان کو 2دسمبرکو چھوڑ دیا گیا تاہم 23فروری 2016ء کو سید حامد ایک جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کردیا گیا۔ باقی رہ جانے والے چارمہاجرنوجوانوں میں دو مہاجرنوجوانوں شمائل بیگ اورکامران کی تشدد زدہ لاشیں آج کورنگی کراسنگ کے علاقے سے ملیں جبکہ عمران علی ولد یامین علی اورزوہیب ولد سہیل تاج تاحال لاپتہ ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ کھلا ماورائے عدالت قتل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگران مہاجر نوجوانوں پر کوئی الزام تھاتوانہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے تھااورانصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو بھی عدالت سے رجوع کرنے کاموقع ملناچاہیے تھا لیکن ان مہاجرنوجوانوں کوجس طرح تشدد کرکے مارا گیاہے وہ انصاف وقانون کا کھلا قتل ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں جس طرح گرفتارشدگان کا ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے اورانہیں گرفتارکرکے لاپتہ کیا جارہا ہے اس سے کراچی میں جاری آپریشن پر سوال اٹھ رہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انورظہیرجمالی سے اپیل کی کہ ماورائے عدالت قتل کے واقعات پرسوموٹولیاجائے اوران واقعات میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیں کیونکہ اس طرح کے واقعات قانون نافذکرنے والے اداروں کی نیک نامی کونقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ عمران علی ولد یامین علی اورزوہیب ولدسہیل تاج جوتاحال لاپتہ ہیں انہیں بازیاب کرایا جائے۔ رابطہ کمیٹی نے ماورائے عدالت قتل پر شمائل بیگ اورکامران کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ان کے غم میں برابرکی شریک ہے۔ 

7/19/2024 8:22:56 PM