Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک سے وابستہ پر عزم کارکنان مشکل اورکڑے وقت میں استقامت کی اعلی مثال بن جاتے ہیں ۔الطاف حسین


تحریک سے وابستہ پر عزم کارکنان مشکل اورکڑے وقت میں استقامت کی اعلی مثال بن جاتے ہیں ۔الطاف حسین
 Posted on: 3/19/2016
تحریک سے وابستہ پر عزم کارکنان مشکل اورکڑے وقت میں استقامت کی اعلی مثال بن جاتے ہیں ۔الطاف حسین 
ہماری انقلابی تحریک کا مرکزنائن زیرو ہے اور علم اعداد میں 9کا ہندسہ سب سے بڑا اور 0کا ہندسہ سب سے چھوٹا ہوتا ہے یعنی وفا کی تکمیل کرنے والوں کا مرکزنائن زیرو پر ہوتاہے۔الطاف حسین 
تحریک کئی بار اصلاح کے مواقع دیتی ہے لیکن بار بار موقعے ملنے کے باوجود ناسمجھنے والوں کے لیئے رسوائی اور تباہی کے سوا
کچھ نہیں باقی رہتا۔الطاف حسین 
پیسے اور یہ کاغذ کے ٹکڑے مجھے کیا خریدیں گے اور جھکائیں گے میرے حوصلے آج بھی چٹانوں کی طرح بلند ہیں اور آخری سانس تک میں ظالم قوتوں سے لڑونگا ۔الطاف حسین 
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی حیدرآبادکے زونل آفس پر سندھ تنظیمی کمیٹی، زونل کمیٹی و شعبہ جات کے ذمہ داران سے گفتگو
لندن۔۔19 ،مارچ،2016 ء
تحریک سے وابستہ پر عزم کارکنان مشکل اورکڑے وقت میں استقامت کی اعلی مثال بن جاتے ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے حیدرآباد متحدہ قومی موومنٹ کے زونل آفس پرسندھ تنظیمی کمیٹی،زونل کمیٹی و شعبہ جات کے ذمہ داران سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری انقلابی تحریک کا مرکزنائن زیرو ہے اور علم اعداد میں 9کا ہندسہ سب سے بڑا اور 0کا ہندسہ سب سے چھوٹا ہوتا ہے یعنی وفا کی تکمیل کرنے والوں کا مرکزنائن زیرو پر ہوتاہے اور وفاکی تکمیل میں تین ، چار نمبرز لینے والے وفائیں تبدیل کر سکتے ہیں اور بدل جایا کر تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ساتھیوں تحریک کئی بار اصلاح کے مواقع دیتی ہے لیکن بار بار موقع ملنے کے باوجود ناسمجھنے والوں کے لیئے رسوائی اور تباہی کے سوا کچھ نہیں باقی رہتا ۔انہوں نے کہا کہ مظلوم قوم ہمارے ساتھ ہے اسلیئے ہمیں ہمیشہ اپنے طرز عمل کا جائزہ لیتے رہنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پیسے اور یہ کاغذ کے ٹکڑے مجھے کیا خریدیں گے اور جھکائیں گے میرے حوصلے آج بھی چٹانوں کی طرح بلند ہیں اور آخری سانس تک میں ظالم قوتوں سے لڑونگا سر جھکانے سے بہتر جان دینا پسند کرونگا۔انہوں نے کہا کہ سینتیس سالوں سے مہاجر سمیت تمام مظلوم قومیں آپکاساتھ دیتی آرہی ہیں ہمیں انکے حقوق کے لیئے اپنے اتحاد کو مضبوط سے مضبوط بنانا ہوگا۔

7/19/2024 8:22:56 PM