Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین خطاب کے دوران انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں کارکنوں،خواتین اوربچوں میں گھل مل گئے کارکنوں نے قائدتحریک کے حق میں زوردارنعرے لگائے تو الطاف حسین نے بھی کارکنوں کے درمیان آکران کے پرجوش نعروں کا ہاتھ ہلاکرجواب دیا


قائدتحریک الطاف حسین خطاب کے دوران انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں کارکنوں،خواتین اوربچوں میں گھل مل گئے کارکنوں نے قائدتحریک کے حق میں زوردارنعرے لگائے تو الطاف حسین نے بھی کارکنوں کے درمیان آکران کے پرجوش نعروں کا ہاتھ ہلاکرجواب دیا
 Posted on: 3/19/2016
قائدتحریک الطاف حسین خطاب کے دوران انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں کارکنوں،خواتین اوربچوں میں گھل مل گئے
کارکنوں نے قائدتحریک کے حق میں زوردارنعرے لگائے تو الطاف حسین نے بھی کارکنوں کے درمیان آکران کے پرجوش نعروں کا ہاتھ ہلاکرجواب دیا
وڈیولنک پر یہ مناظردیکھ کرجناح گراؤنڈعزیزآباداوردیگرشہروں میں بھی موجودلاکھوں کارکنوں میں بھی جوش وخروش کی لہردوڑ گئی،کارکنوں اورعوام نے بھی کافی دیرتک اپنے قائدکے حق میں دیوانہ وارنعرے لگائے
اللہ کے کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوں ،جنہوں نے میرے بارے میں افواہیں پھیلائیں، میری موت کی خبریں دیں میں ان کے لئے بدعانہیں کروں گا۔الطاف حسین
لندن۔۔۔18، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جمعہ کی شب ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب کے دوران ایک موقع پرکہاکہ گزشتہ چندروز کے دوران میرے بارے میں طرح طرح کی افواہیں پھیلائی گئیں، کسی نے کہاکہ الطاف حسین شدیدبیمار ہیں، کسی نے کہاآئی سی یو میں ہیں ، کسی نے کہاالطاف حسین چل نہیں سکتے ،وہ الیکٹرونک اسکوٹرپر چلتے ہیں،ایک ٹی وی پرتو یہ خبرآگئی کہ الطاف حسین کاانتقال ہوگیااگران لوگوں کونظرآتاہے تووہ دیکھ لیں اوراگران کی آنکھیں کمزورہیں تووہ مہدب عدسہ لگاکردیکھ لیں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین اپنی نشست سے اٹھ کرانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ہال میں بیٹھے ہوئی خواتین ،بچوں اورکارکنوں کی طرف چل کرگئے اوران میں گھل مل گئے ، انہوں نے خواتین اوربچوں کے سرپرشفقت سے ہاتھ پھیرا۔ اس موقع پر تمام کارکنوں نے جناب الطا ف حسین کے حق میں زوردارنعرے لگائے توجناب الطاف حسین نے بھی کارکنوں کے درمیان آکران کے پرجوش نعروں کا ہاتھ ہلاکرجواب دیا۔وڈیولنک پر یہ مناظردیکھ کرجناح گراؤنڈعزیزآباداوردیگرشہروں میں بھی موجودلاکھوں کارکنوں میں بھی جوش وخروش کی لہردوڑ گئی اورانہوں نے کافی دیرتک اپنے قائدکے حق میں دیوانہ وارنعرے لگائے ۔ہرفردمحبت وعقیدت کے جذبات سے سرشاردکھائی دے رہاتھا۔ جناب الطاف حسین کارکنوں اورعوام کوہاتھ ہلاکرجواب دیا۔انہوں نے کہاکہ اللہ کے کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوں اور جنہوں نے میرے بارے میں افواہیں پھیلائیں، میری موت کی خبریں دیں میں ان کے لئے بدعانہیں کروں گابلکہ دعاکروں گا کہ اللہ تعالیٰ انکے والدین کی عمردرازکرے اوراگروہ بیمارہیں توانہیں صحت کاملہ عطاکرے۔

7/19/2024 8:34:30 PM