Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے خلاف نیاگروپ تشکیل دینے کی کوشش کے پیچھے ا سٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر ملو ث ہیں۔الطاف حسین


ایم کیوایم کے خلاف نیاگروپ تشکیل دینے کی کوشش کے پیچھے ا سٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر ملو ث ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 3/16/2016
ایم کیوایم کے خلاف نیاگروپ تشکیل دینے کی کوشش کے پیچھے ا سٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر ملو ث ہیں۔الطاف حسین
انشاء اللہ ماضی کی طرح ایم کیوایم کے خلاف یہ سازش بھی ناکام ہوں گی
اسٹیبلشمنٹ نے شروع دن سے مہاجروں کو تسلیم نہیں کیا
میں تمام اختلافات اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتاہوں 
ایم کیوایم کے باضمیراورباوفاکارکنوں،ماؤں بہنوں اوربزرگوں کی وفاداری کوخریدانہیں جاسکا، نائن زیروپر کارکنوں سے خطاب

لندن۔۔۔16مارچ 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ماضی کی طرح ایک بارپھرایم کیوایم کوکمزورکرنے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں اوریہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ ایم کیوایم کے خلاف جونیاگروپ تشکیل دینے کی کوشش کی جارہی ہے اس کے پیچھے ا سٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر ملو ث ہیں مگرانشاء اللہ ماضی کی طرح ایم کیوایم کے خلاف یہ سازش بھی ناکام ہوں گی۔انہوں نے یہ بات بدھ کی شب نائن زیروپر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ جن لوگوں کو لایا گیا ہے ان سے ایک سرکاری ایجنسی کے سابق سربراہ جنرل پاشااورجنرل ظہیر نے تفصیلی ملاقات کی تھی جس کے بعد ان لوگوں کوباقاعدہ ذہنی طورپرتیارکرکے ایم کیوایم کونقصان پہنچانے کیلئے کراچی لایاگیا اور انہیں یہ ٹاسک دیاگیاکہ وہ ایم کیوایم کی قیادت پر ملک دشمنی کے الزامات لگائیں اورجس تحریک اورقیادت نے انہیں نام اورمقام دیا اس قیادت کی کردارکشی کریں۔اس مقصدکیلئے ان لوگوں کوکروڑوں روپے مالیت کابنگلہ دیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین پرتو منی لانڈرنگ اورراسے پیسے لینے کاجھوٹااورشرمناک الزام لگایا جاتا ہے لیکن کوئی یہ سوال نہیں کرتا کہ ڈیفنس کے بنگلے کیلئے کروڑوں روپے کس نے دیئے؟ پینافلیکس کے بڑے بڑے بینرز اور پوسٹرز کے پیسے کون دے رہا ہے؟
الطاف حسین نے کہاکہ 19جون 1992ء کوبھی جب ایم کیوایم کے خلاف آپریشن شروع کیاگیاتھا،اس وقت بھی بعض لوگوں کے ضمیرخریدے گئے ،ایم کیوایم کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن کودرست اورجائز قراردینے کیلئے اس پر ملک دشمنی کے الزامات لگائے گئے اوراس مقصدکیلئے جناح پور کے جعلی جھوٹے نقشے قوم کے سامنے پیش کئے گئے اوراب ایم کیو ایم پر را سے تعلق کے الزام لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے دورمیں جنرل احسان اوردیگرجرنیل اور اسٹیبلشمنٹ کے دیگر طارقتور لوگوں نے مجھ سے بات کی اور کہا ہم ماضی کی تمام غلط فہمیوں کو ختم کرتے ہیں اورنئے دور کا آغازکرتے ہیں لیکن آج پھر ہم پر ملک دشمنی کے الزامات لگائے جارہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں جنرل احسان اور جنرل کیانی تک یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ اگر ہم را کے ایجنٹ تھے، اگر ہم غدار تھے تو ہم سے جھوٹی صلح کیوں کی گئی اور اگر آپ سچے تھے تو آپ کے میڈیا میں آکر قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہیے اوربتاناچاہیے کہ الطاف حسین کو اسلئے دیوار سے لگایاجارہاہے کہ وہ ملک میں جاری اسٹیٹس کو کو توڑنا چاہتا ہے،وہ عدالتوں کوحقیقی معنوں میں آزاد کراکے انصاف کانظام قائم کرنا چاہتا ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں تمام اختلافات اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتاہوں 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک طرف کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں دوسری جانب سرکاری ایجنسیوں، وفاقی حکومت اور دیگر مخالف پارٹیوں نے اپنی جھوٹی رپورٹوں پر مشتمل موادبرطانیہ بھیجا ہے تاکہ کسی بھی طرح ان جھوٹی رپورٹوں کی بنیادپر لندن میں میرے خلاف کوئی مقدمہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے برطانیہ کے نظام انصاف اورعدالتوں پر یقین ہے اورپھربھی ان جھوٹی رپورٹوں کی بنیادپر میرے خلاف کوئی مقدمہ بنایا جاتا ہے توبھی میں ہرسزاقبول کرلوں گالیکن اپنی تحریک اورضمیرکاسودانہیں کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ مجھ پر چاہے کیسے ہی مقدمات بنانے کی کوشش کی جائے ، کوئی بھی الزام لگایاجائے ،میرادامن صاف اورضمیرمطمئن ہے،روزمحشرمیرافیصلہ اللہ تعالیٰ کرے گااوروہی بہترانصاف کرنے والاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ چاہے سقراط ہوں یا ارسطو یا افلاطون حق بات کہنے پر زہر کے پیالے پینے پڑتے ہیں، آج دنیا کا لکھا مانتی ہے اور جو کچھ انہوں نے کہا اس پر ریسرچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خاطر ہمارے بزرگوں نے ہجرت کی، گنگا چھوڑی، تاج محل چھوڑا، آباؤ اجداد کی خبریں چھوڑیں۔ اس وطن کی خاطر ہزاروں سال پرانی زمین اور تاریخ چھوڑی لیکن اسٹیبلشمنٹ نے شروع دن سے مہاجروں کو تسلیم نہیں کیا، قائداعظم محمد علی جناح اور لیاقت علی خان کو شہید کیا گیا، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جیل میں ڈال دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوتومسلسل گرفتارکیاجارہاہے لیکن جولوگ دندناتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم نے ایم کیوایم کے لوگ قتل کئے ہیں انہیں پکڑنے والا کوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے تمام اداروں کومہاجروں پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آوازبلندکرناچاہیے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ 1992ء میں بھی تمام ترمظالم کے باوجود ایم کیوایم کے باضمیراورباوفاکارکنوں،ماؤں بہنوں اوربزرگوں کی وفاداری کوخریدانہیں جاسکااسی طرح اب بھی تمام ترکوششوں اورمذمو م ہتھکنڈوں کے باوجود باضمیرکارکنوں، ماؤں بہنوں اوربزرگوں نے تحریک سے بے وفائی کرنے والوں کومستردکردیاہے اورکوئی بھی سچاکارکن تحریک سے بے وفائی کرنے والوں کے ساتھ جانے کوتیارنہیں ہے۔جناب الطاف حسین نے تمام کارکنان کو تحریک سے بے لوث وفاداری پر زبردست سلام تحسین پیش کیااور کہا کہ تمام کارکنان تمام تر نامساعد حالات کے باوجود ہمت اور حوصلے کے ساتھ ثابت قدمی کے ساتھ ڈٹے رہیں۔

1/14/2025 9:53:08 PM