Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آزادی کے لیئے بے شمار قربانیاں دینے والوں کی نسلیں کسی صورت غلامی کی زندگی نہیں گزار سکتیں ۔ رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم


آزادی کے لیئے بے شمار قربانیاں دینے والوں کی نسلیں کسی صورت غلامی کی زندگی نہیں گزار سکتیں ۔ رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم
 Posted on: 3/16/2016
آزادی کے لیئے بے شمار قربانیاں دینے والوں کی نسلیں کسی صورت غلامی کی زندگی نہیں گزار سکتیں ۔ رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم 
میر جعفر اور میر صادق ہماری انقلابی تحریک اور اسکے رہبر جناب محترم الطاف حسین پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگا کر اپنے سیاسی قد کو بلند کرنے چاہتے ہیں ۔ رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم 
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے مظلوم قوم کے حقوق کے لیئے اپنے بھائی اور بھتیجے کی قربانی دی آج ان سے قربانیوں کی طلب کر نے والے بتائیں کہ انہوں نے اپنے گھروں سے مظلوم قوم کے حق کے لیئے کیا قربان کیا ۔رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین 
مو جو دہ حالات میں کارکنان اپنے اتحاد کو مزید مستحکم بنائیں اور دشمنوں کے آلہ کار بننے والے لوگوں کو ایک بار پھر رسوا ئی اور شکست سے دوچار کر یں ۔رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین 
سیکٹر آئی اور کینٹ میں منعقدہ علیحدہ علیحدہ تربیتی نشستوں سے گفتگو 
حیدرآباد۔۔۔16 ،مارچ،2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین محمدحسین اور اقبال مقدم نے کہا ہے کہ قوم کو غلام رکھنے کے لیئے ضمیر فروشوں کا ٹولہ موروثی حکمرانوں کے اشاروں پر مسیحا حق اور حق پرستی کی تحریک ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کر رہا ہے، آزادی کے لیئے بے شمار قربانیاں دینے والوں کی نسلیں کسی صورت غلامی کی زندگی نہیں گزار سکتیں ۔انہوں نے کہا کہ وقت کے میر جعفر اور میر صادق ہماری انقلابی تحریک اور اسکے رہبر جناب محترم الطاف حسین پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگا کر اپنے سیاسی قد کو بلند کرنے چاہتے ہیں ۔لیکن وہ نہیں جانتے کہ قافلہ الطاف سے جدا ہوکر حق پرستانہ جدو جہد ممکن ہی نہیں کیونکہ حق پرستی کی روشن مثال اس ملک میں صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صورت میں ہمارے سامنے ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیکٹرآئی اور سیکٹر کینٹ میں منعقدہ علیحدہ علیحدہ تربیتی نشستوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ تربیتی نشستوں میں رکن سندھ تنظیمی کمیٹی نبیل احمد خان، حیدرآباد زون کے جوائنٹ انچارج راشد ممتاز،زونل ممبر سہیل مشہدی، سمیت سیکٹر زکے ذمہ داران و کارکنان اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے مظلوم قوم کے حقوق کے لیئے اپنے بھائی اور بھتیجے کی جانوں کی قربانی دی آج ان سے قربانی طلب کر نے والے بتائیں کہ انہوں نے اپنے گھروں سے مظلوم قوم کے حق کے لیئے کیا قربان کیا ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور مظلوم قوم کا رشتہ روح اور جسم کی مانند ہے جسے جدا ختم کرنا ناممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حالات میں کارکنان اپنے اتحاد کو مزید مستحکم بنائیں اور دشمنوں کے آلہ کار بننے والے انشااللہ ایک بار پھر رسوا ئی اور شکست سے دوچارہوں گے ۔تربیتی نشست سے ایم کیوا یم سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن نبیل احمد خان،حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز اور کن زونل کمیٹی سہیل مشہدی نے گفتگو کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین جیسا لیڈر قدرت کی طرف سے ہمارے لیئے نعمت سے کم نہیں اور انکے نظریہ پر ہی عمل پیراں ہوکر ہی ہم اپنی منزل مقصود تک پہنچ پائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی تلخ یادیں ہمیں آج تک یا د ہیں کہ ہماری حق پرستانہ جدو جہد پر کس طرح شب خون مارا گیا تھا اور آج ایک بار پھر وہی طرز عمل اپنا کر حکمران ہماری انقلابی تحریک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موروثی حکمران یاد رکھیں ایم کیو ایم کا قیام تحفہ قدرت ہے اور اسکے خاتمہ کی سازشیں کرنے والے عذاب قدرت کے لیئے تیار رہیں ۔ تربیتی نشستوں سے سیکٹر آئی اور سیکٹر کینٹ کے انچارجز نے بھی خطاب کیا ۔

7/19/2024 8:28:34 PM