Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجر قوم کا ضمیر بکاؤنہیں ہے ، متین یوسف


مہاجر قوم کا ضمیر بکاؤنہیں ہے ، متین یوسف
 Posted on: 3/16/2016
مہاجر قوم کا ضمیر بکاؤنہیں ہے ، متین یوسف
قوم نے قائد تحریک الطاف حسین کا ساتھ نہ پہلے چھوڑا تھا اور نہ آئندہ چھوڑیں گے، متین یوسف
حق پرست عوام ایم کیوایم کے خلاف ہر سازش کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دینگے، اراکین کمیٹی
امریکہ میں ایم کیوایم کایوم تاسیس بطور تجدید عہد وفا منایا جائے گا، ایم کیوایم امریکہ
تحریک کی مالی معاونت کیلئے متحدہ ایمرجنسی فنڈ کا قیام کردیا گیا ہے
ایم کیوایم اوورسیزامریکہ کے جنرل ورکرز اجلاس سے مقررین کاخطاب
واشنگٹن ۔۔۔16، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ اوورسیز امریکہ کا جنرل ورکرز اجلاس گزشتہ روز سینٹرل آرگنائزر متین یوسف کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین عارف صدیقی اور شمیم صدیقی سمیت ایم کیو ایم امریکہ کے چیپٹرز، کونٹیکٹ کمیٹیز، گہوارہ اداب، سن چیریٹی، پولیٹیکل اوئرنس کمیٹی، کمیو نیکیشن اینڈ میڈیا سیل کے ذمہ داران وکارکنان نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے خطاب کرتے ہوئے تحریک اور پاکستان کی موجودہ سیاسی حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے قیام کو 32 برس بیت چکے ہیں،سندھ کے شہری عوام نے ہر عام اور بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم نمائندوں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا لیکن ملک وقوم پر مسلط دوفیصد مراعات یافتہ جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے آج تک ایم کیوایم کو حاصل عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیاہے اور روز اول سے ایم کیو ایم کوکچلنے اورصفحہ ہستی سے مٹانے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، بانیان پاکستان کی اولادوں کی جماعت ہے اور ہمارے اجداد نے 20 لاکھ جانوں کا نذرانہ دیکر پاکستان بنایا، جب نوزائدہ پاکستان کوزندگی کے ہرشعبہ میں مشکلات کا سامنا تھا تو ہمارے آباؤاجدادنے قائد اعظم محمد علی جناح کی آواز پر لبیک کہا اور اپنی دولت ،تہذیب وتمدن ، تعلیم اور صلاحیتوں کے ذریعہ پاکستان کو اس کے پیروں پر کھڑا کیا۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والے راتوں رات وطن عزیز کے ٹھیکیدار بن گئے اورشرفاء بن کر آج تک قومی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔یہی عناصر بانیان پاکستان کی اولادوں کو تعصب، نفرت اور ناانصافیوں کا نشانہ بناتے رہے اور مہاجروں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرتے رہے ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے مہاجر قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے انہیں شناخت دی اور پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم کرنے کی جدوجہد کی تو ملک وقوم پر مسلط اسٹیبلشمنٹ انکی جان کے درپے ہوگئی جس کے نتیجے میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کوجلا وطنی اختیار کرنی پڑی۔انہوں نے کہاکہ 19، جون1992ء کی طرح ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں اور ایک مرتبہ پھر مائنس الطاف حسین فارمولہ پر عمل کیاجارہا ہے تاہم یہ سازش ماضی کی طرح ناکام ثابت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھرمیں مقیم کارکنان وعوام ، ضمیرفروشوں کے مکروہ عمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں ، قائد تحریک جناب الطاف حسین ، ملک بھرکے مظلوم عوام کے رہنما ہیں اور مہاجرقوم ،جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہے ،ہم ضمیرفروشوں کوباورکرادینا چاہتے ہیں کہ مہاجر قوم کا ضمیر بکاؤ نہیں ہے ،قوم نے قائدتحریک جناب الطا ف حسین کا نہ کل ساتھ چھوڑا تھا اورنہ آئندہ چھوڑیں گے، انشاء اللہ ایم کیوایم کے خلاف سازش ماضی کی طرح ناکام ثابت ہوگی۔قبل ازیں رکن سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی شمیم صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باطل قوتیں ، حق پرست عوام کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت سے محروم کرنے کی سازش کررہی ہیں لیکن جب تک الطاف حسین کے چاہنے والے زندہ ہیں یہ سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ رکن آرگنائزنگ کمیٹی عارف صدیقی نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ اب ماضی سے کہیں زیادہ اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ ایم کیو ایم کا قیام جب سے عمل میں آیا ہے اس کےخلاف سازشیں کرکے اسے ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم نہ ہم نے پہلے اپنا سر جھکایا نہ آئندہ کسی باطل قوت کے سامنے اپنا سرجھکائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کا یوم تاسیس امریکہ بھر میں بھر پور جوش و خروش سے بطور تجدید عہد وفا منایا جائے گا۔ اس حوالے سے 7،رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک کو اس وقت مالی معاونت کی ضرورت ہے جسکے لئے متحدہ ایمرجنسی فنڈ کا قیام کیا جارہا ہے جس میں کارکنان اور ہمدرد اپنے عطیات جمع کرائیں۔ اس موقع پر کارکنان متحدہ ایمرجنسی فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اوراس فنڈ میں دل کھول کراپنے عطیات جمع کرائے ۔ مزید براں رواں سال متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کا سالانہ کنونشن لاس اینجلس میں منعقد کیا جائے گا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سلامتی، صحت و تندرستی ،حق پرست شہداء کے درجات کی بلندی، اسیروں اورلاپتہ کارکنان کی بازیابی، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ،حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ 

7/19/2024 8:33:03 PM