Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردی کے ذریعے ملکی سا لمیت سے کھیلنے والے سفاک دہشت گردوں کا فی الفور خاتمہ کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


دہشت گردی کے ذریعے ملکی سا لمیت سے کھیلنے والے سفاک دہشت گردوں کا فی الفور خاتمہ کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 3/16/2016
دہشت گردی کے ذریعے ملکی سا لمیت سے کھیلنے والے سفاک دہشت گردوں کا فی الفور خاتمہ کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
پشاور صدر بازار سنہری مسجد کے قریب سول سیکریٹریٹ کی بس کو نشانہ بنانے پر اظہار مذمت 
بم دھماکہ میں متعدد سرکاری ملازمین کی شہادت اور زخمی ہونے پر رابطہ کمیٹی کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔16، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پشاور صدر بازار سنہری مسجد کے قریب سول سیکریٹریٹ کی بس میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے ذریعے ملکی سا لمیت سے کھیلنے والے سفاک دہشت گردوں کا فی الفور خاتمہ کیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سول سیکریٹریٹ کی بس کو نشانہ بنا کر دہشت گردوں نے بڑا وار کیا ہے اور دہشت گردی کی اس کاروائی کے ذریعے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ سفاک دہشت گرد اب بھی ملک میں سرگرم عمل ہیں اور عوام کی جان و مال سے کھیل کر ملک و قوم کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے بم دھماکہ میں شہید ہونے والے سرکاری ملازمین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ پشاور بم دھماکہ کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

7/19/2024 8:20:00 PM