Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صاف کراچی مہم کے اگلے مراحل میں شہر کی مختلف یوسیز سے روزانہ کی بنیاد پر 7ہزار ٹن کچرا اٹھائیں گے ، ڈاکٹر فاروق ستار


صاف کراچی مہم کے اگلے مراحل میں شہر کی مختلف یوسیز سے روزانہ کی بنیاد پر 7ہزار ٹن کچرا اٹھائیں گے ، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 3/15/2016
صاف کراچی مہم کے اگلے مراحل میں شہر کی مختلف یوسیز سے روزانہ کی بنیاد پر 7ہزار ٹن کچرا اٹھائیں گے ، ڈاکٹر فاروق ستار 
جناب الطاف حسین کی زباں بندی اور ان کے بنیادی حق کو جس طرح سلب کیا گیا ہے وہ غیر قانونی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار 
صاف کراچی مہم کے ذریعے ایم کیوایم نے شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی کا عزم کررکھا ہے، قاسم علی رضا ، محترمہ ریحانہ نسرین 
ایم کیوایم عوام کی خدمت کا جذبہ نہیں رکھتی تو آج صفائی مہم میں عوام کو ایم کیوایم کا تعاون ہرگز حاصل نہیں ہوتا، عارف خان ایڈووکیٹ ، گلفراز خان خٹک، محترمہ زرین مجید 
سندھ حکو مت نے کراچی کو تبا ہ کر دیا ہیں کر اچی کے نو منتخب چیئر مین وائس چیئر مین بغیر اختیارات کے کر اچی کے عوام کےمسائل حل کر رہے ہیں ، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر
ایم کیوایم کے ہر کام میں رکاوٹیں ڈالنے کا عمل بند ہونا چاہئے، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا 
کراچی ۔۔۔15، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ صاف کراچی مہم کے اگلے مراحل میں شہر کی مختلف یوسیز سے روزانہ کی بنیاد پر 7ہزار ٹن کچرا اٹھائیں گے اورکراچی کے منتخب میئر ، ڈپٹی میئر اور چیئرمینوں کو اختیارات ملنے کے بعد شہر کوصفائی و ستھرائی کا اچھا اور مربوط نظام دینگے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صاف کراچی مہم کے پانچویں روز ڈسٹرکٹ سائوتھ رنچھوڑ لائن کی یوسی 20میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین، حق پرست اراکین اسمبلی اور صفائی مہم میں مصروف رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم کے دوران اپنے گھروں اور دکانوں کا کچرا تھیلوںمیں ڈال کر باہر رکھیں تاکہ صفائی مہم میں مصروف رضاکار ہو کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگا سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ صفائی کا کام حکومت سندھ کا ہے لیکن کرنا ہمیں پڑ رہا ہے ، حکومت سندھ نے صفائی مہم میں بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے اور صفائی مہم کیلئے مشینری اور وسائل کی فراہمی تو دور کی بات سوئیپروں تک کو ایم کیوایم کی صفائی مہم میں حصہ سے منع کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صاف کراچی مہم پاکستان کی تاریخ میں دوسری بڑی صفائی مہم ہے اور یہ مہم اپنی مدد آپ کے تحت چلائی جارہی ہے جس میں حکومتی مشینری اور وسائل کی پرواہ نہیں کی جارہی ہے بلکہ اس بات پر توجہ دی جارہی ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت گلیوںاور محلوں کو صاف کیاجائے ۔ انہو ں نے کہاکہ کراچی میں اس مرتبہ کچرا ہم اٹھا رہے ہیں اور شہریوں کو یہ ذمہ داری نبھانا ہوگی کہ وہ کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے ڈسبین اور تھیلیوں کا استعمال کریں ۔ انہوں نے کہاکہ قائد ایم کیوایم جناب الطاف حسین کی زباں بندی اور ان کے بنیادی حق کو جس طرح سلب کیا گیا ہے وہ غیر قانونی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ اور حکومت سندھ نے ایم کیوایم کی صفائی مہم کو سراہنے کے بجائے اسے ناکامی سے دوچار کرنے کی ٹھان رکھی ہے ، حکومتی مشینری صفائی مہم میں فراہم کرنے کے بجائے بلاول ہائوس میں کھڑی کردی گئیں ہیں، یہ مشینری عوام کے ٹیکسوں سے خریدی گئی ہے جو کے شہریوں کے ساتھ سنگین مذاق ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر کراچی اور اس کے عوام کو جائز حقوق نہ دیئے گئے تو جو کچرا ہم جام چاکرو میں ٹھکانے لگا رہے ہیں یہ کچرا ہم سی ایم ہائوس بھی لے کرجاسکتے ہیں ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا اور محترمہ ریحانہ نسرین نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صاف کراچی مہم کے ذریعے ایم کیوایم نے شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی کا عزم کررکھا ہے ، صفائی مہم کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہے بلکہ صفائی مہم خالصتاً شہر کی خراب صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے شروع کی گئی ہے ۔ایم کویایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ ، گلفراز خان خٹک ، محترمہ نسرین جلیل نے ڈسٹرکٹ ویسٹ اور کورنگی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صاف کراچی مہم میں عوامی تعاون ایم کیوایم کی زبردست مقبولیت کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیوایم عوام کی خدمت کا جذبہ نہیں رکھتی تو آج صفائی مہم میں عوام کو ایم کیوایم کا تعاون ہرگز حاصل نہیں ہوتا۔ نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے صفائی مہم کے پانچویں روز ڈسٹرکٹ سینٹرل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ متحد ہ قومی مو ومنٹ کی کلین کر اچی اورگر ین کر اچی مہم کے دوران نا ظم آبا د گلبہا ر کی یو سی44،45،46،47کی مین کچڑا کینڈ ی مکمل طو ر پر صاف کر دی گئی جو6سال سے مکمل طو ر پر صاف نہیں ہو ئی اور وہا ں گند گی اور غلا ظت کے انبا ر تھے جس کے با عث شہر یو ں کو شدید مشکلا ت کا سانا تھا ۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکو مت نے کراچی کو تبا ہ کر دیا ہیں کر اچی کے نو منتخب چیئر مین وائس چیئر مین بغیر اختیارات کے کر اچی کے عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں ہما رے ساتھ شہر کے عوام بھر پور تعاون کے ساتھ ساتھ مل کر کام کررہے ہیں لیکن یہ افسوسناک امر ہے کہ جوکر اچی پو رے ملک کو پا لتا ہے اس کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔نامزد ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم شہر کراچی میں صفائی و ستھرائی کے ذریعے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچا رہی ہے اور ایم کیوایم کے ہر کام میں رکاوٹیں ڈالنے کا عمل بند ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ صاف کراچی مہم کامیابی سے جاری ہے اور اس میں جوعوامی مدد و تعاون مل رہا ہے وہ بھی انتہائی خوش آئند ہے ۔ 

11/21/2024 7:28:14 AM