Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چاہے کیسے ہی ظالمانہ ہتھکنڈے کیوں نہ اختیارکئے جائیں ہم سرنہیں جھکائیں گے۔الطاف حسین


چاہے کیسے ہی ظالمانہ ہتھکنڈے کیوں نہ اختیارکئے جائیں ہم سرنہیں جھکائیں گے۔الطاف حسین
 Posted on: 3/15/2016
چاہے کیسے ہی ظالمانہ ہتھکنڈے کیوں نہ اختیارکئے جائیں ہم سرنہیں جھکائیں گے۔الطاف حسین
ہم کسی بھی قیمت پرغلامی قبول نہیں کریں گے اورآخری سانس تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے 
19جون 1992ء کی طرح اب پھراسٹیبلشمنٹ نے ایک اورنیاٹولہ تشکیل دیاہے
جب ایم کیوایم تحقیق کے بعد غلط سرگرمیوں میں ملوث افرادکو پارٹی سے خارج کرتی ہے تواسٹیبلشمنٹ ان کولے لیتی ہے
38سالہ جدوجہدمیں تحریک کو ختم کرنے کے لئے کئی بارمظالم کے پہاڑ توڑے گئے
ایم کیوایم کے کارکنوں کو توجھوٹے مقدمات میں سزائیں دی جارہی ہیں لیکن ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کو
ماورائے عدالت قتل کرنے والوں کوآج تک سزائیں نہیں دی گئیں
مہاجروں کے ساتھ زندگی کے ہرشعبہ میں ناانصافیاں کی جارہی ہیں، انہیں ملازمتوں سے محروم رکھاجاتاہے،
کرکٹ ہو یاہاکی ،کھیلوں کے شعبے میں بھی مہاجرنوجوانوں کے ساتھ حق تلفی کی جاتی ہے،پیر کی شب نائن زیروپر کارکنوں سے خطاب
کسی بھی قیمت پر آپ کاساتھ نہیں چھوڑیں گے اور تمام سازشوں کواپنے اتحادسے ناکام بنادیں گے۔کارکنوں کاعزم

لندن ۔۔۔ 15؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے خلاف چاہے کیسے ہی ظالمانہ ہتھکنڈے کیوں نہ اختیارکئے جائیں ہم سرنہیں جھکائیں گے اوراپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے یہ بات پیر کی شب نائن زیروپر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب سے ایم کیوایم وجودمیں آئی ہے اس کوختم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،اس 38سالہ جدوجہدمیں تحریک کو ختم کرنے کے لئے کئی بارمظالم کے پہاڑ توڑے گئے ، 19جون 1992ء کوایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں کوبیدردی سے شہید کیاگیا،انہیں معذورکیاگیا،ان کو گرفتارکرنے کے بعد ان کی تشددزدہ لاشیں سڑکوں پرپھینکی گئیں،ان پر سرکاری حراست میں بہیمانہ تشددکیاگیا،سرکاری سرپرستی میں حقیقی دہشت گردوں سے شہرکے ہرعلاقے میں ایم کیوایم کے دفتروں اور کارکنوں کے گھروں پر حملے کرائے گئے، ظلم وستم کابازارگرم کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ 19جون 1992ء کی طرح اب پھراسٹیبلشمنٹ نے ایک اورنیاٹولہ تشکیل دیاہے اورایک بارپھرایم کیوایم کے کارکنوں اورعوام کوگمراہ کرنے کے لئے قیادت کے خلاف سراسر جھوٹ،منفی اوربے بنیاد پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کارکنان اورعوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں نے تحریک کوپروان چڑھانے کیلئے گزشتہ 38سال میں رات دن ایک کردیاہے ،جہاں تحریک کے ہزاروں کارکنان شہیدہوئے وہیں میرے بھائی اوربھتیجے کوگرفتارکرکے تشدد کرکے شہیدکردیاگیالیکن نہ توعدالتوں نے اس کھلے ظلم کاسوموٹولیااورنہ ہی کسی اورنے اس پر کوئی ایکشن کیا،ہمارے ہزاروں شہیدساتھیوں کے قاتلوں میں سے کسی ایک کوبھی آج تک کوئی سزانہیں دی گئی۔ایم کیوایم کے کارکنوں پر توجھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں ،انہیں سزائیں دی جارہی ہیں لیکن جنہوں نے ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاان کوآج تک سزائیں کیوں نہیں دی گئیں۔تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں بھی اس جبروستم پر خاموش رہیں اورکسی اینکرنے بھی اس کاتذکرہ نہیں کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم پر را سے تعلق کاالزام لگایاجاتاہے،الزام تو بینظیر بھٹو پر بھی لگایاگیاکہ انہوں نے سکھوں کی فہرستیں انڈیاکوفراہم کیں۔ایم کیوایم پر دہشت گردی کاالزام لگایاجاتاہے لیکن کوئی یہ سوال نہیں اٹھاتا کہ بھٹو حکومت کے خاتمے کے بعد پی آئی اے کاطیارہ کس نے ہائی جیک کیاتھا، طیارے کے مغوی مسافروں کے عوض جیلوں سے پیپلزپارٹی کے لوگوں کونکال کر کابل لے جایا گیا، کراچی میں آئل ریفائنری پر راکٹوں سے حملہ کیاگیا، دہشت گردی کے کئی واقعات ہوئے لیکن کوئی اس کا ذکر نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ 14دسمبر 1986ء کا سانحہ علی گڑھ ہوا، 30ستمبر1988ء کوحیدرآبادمیں مہاجروں کا قتل عام کیاگیا،کراچی میں مہاجر بستیوں پر حملے کرائے گئے لیکن کوئی نام نہادقلمکاریہ نہیں بتاتاکہ یہ قتل عام کس نے کرایا۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں کے ساتھ زندگی کے ہرشعبہ میں ناانصافیاں کی جارہی ہیں، انہیں ملازمتوں سے محروم رکھاجاتاہے،کرکٹ ہو یاہاکی ،کھیلوں کے شعبے میں بھی مہاجرنوجوانوں کے ساتھ حق تلفی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف کہا جاتاہے ایم کیوایم کواپنی صفوں سے غلط لوگوں کونکالناچاہیے لیکن جب ایم کیوایم تحقیق کے بعد غلط سرگرمیوں میں ملوث افرادکو پارٹی سے خارج کرتی ہے تو اسٹیبلشمنٹ ان کولے لیتی ہے اورایم کیوایم پرمظالم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں۔ ہمارے کارکنوں پر ہنسنے اورتالیاں بجانے پر بھی مقدمات قائم کردیئے جاتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم نے یہ تہیہ کررکھاہے کہ چاہے کیسے ہی مظالم ڈھائے جائیں ہم سرنہیں جھکائیں گے، غلامی قبول نہیں کریں گے اورآخری سانس تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔ اس موقع پر موجودکارکنوں نے زوردارنعروں کے ساتھ جناب الطاف حسین کویقین دلایاکہ وہ کسی بھی قیمت پر ان کاساتھ نہیں چھوڑیں گے اورتحریک کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں کواپنے اتحادسے ناکام بنادیں گے۔

7/19/2024 8:29:49 PM