Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے جواں سال اور سرگرم رکن سید وقاص علی کوالطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت


ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے جواں سال اور سرگرم رکن سید وقاص علی شاہ کوالطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
 Posted on: 3/11/2016
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے جواں سال اور سرگرم رکن سید وقاص علی شاہ کوالطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت 
سید وقاص شاہ کی قربانی ہرگز رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی ، جناب الطاف حسین 
وقاص علی شہید انتہائی شریف النفس، ملنسار، خوش اخلاق ، خواتین اور بزرگوں کاادب کرنے والے نوجوان تھے ، جناب الطاف حسین 
وقاص علی شاہ شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے جناب الطاف حسین کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
وزیراعظم اور آرمی چیف سید وقاص علی شاہ کے اصل قاتلوں فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائیں ، جناب الطاف حسین 
کراچی ۔۔۔ 11؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی مؤومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے جواں سال رکن سید وقاص علی شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور شہداء کی قربانیو ں کی بدولت ایم کیوایم اپنی منزل تک ضرور پہنچے گی۔ سید وقاص علی شاہ شہید کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ سید وقاص علی شاہ کو گزشتہ سال نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گولی مار کرشہید کیا گیا تھا لیکن افسوس کہ شہید کے قاتلوں کو گرفتا ر کرنے کے بجائے قتل کے مقدمے میں ایم کیوایم کو ملوث کرکے عوام کو گمراہ کیا گیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سید وقاص علی شاہ شہید انتہائی شریف النفس، ملنسار، خوش اخلاق ، خواتین اور بزرگوں کاادب کرنے والے اور شعلہ بیاں مقرر تھے اورشہید اپنے عمل و کردار کے باعث ایم کیوایم کے کارکنوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید وقاص علی شاہ شہید کے درجات بلند فرمائے، ان کے سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطاکرے اور سفاک قاتلوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کرے۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ سید وقاص علی شاہ کے بہیمانہ قتل میں ملوث اصل قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ 

7/19/2024 8:33:16 PM