Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت سندھ نے صفائی مہم میں ہم سے تعاون نہیں کیا اور اس میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیاہے جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے ، ڈاکٹر فارو ق ستار


حکومت سندھ نے صفائی مہم میں ہم سے تعاون نہیں کیا اور اس میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیاہے جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے ، ڈاکٹر فارو ق ستار
 Posted on: 3/10/2016
حکومت سندھ نے صفائی مہم میں ہم سے تعاون نہیں کیا اور اس میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیاہے جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے ، ڈاکٹر فارو ق ستار 
حکومت سندھ اس خام خیالی میں ہے کہ اگر وہ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرے گی تو ایم کیوایم کی صفائی مہم ناکام ہوجائے گی,، شاہد پاشا
جناب الطاف حسین کے ویژن کے مطابق شہرمیں صفائی مہم شروع کی گئی ہے، مرکزی رہنما ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی 
ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں لیکن یہ بات خوش آئند ہے کہ عوام صفائی مہم میں مدد کیلئے نکل آئے ہیں، نامز د میئر کراچی وسیم اختر
صفائی کے مہم کے دوران کھارادر ، نمائش ، اورنگی ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کی میڈیا سے بات چیت 
کراچی ۔۔۔10، مارچ2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کو کراچی ے عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے لیکن حکومت سندھ نے صفائی مہم میں ہم سے تعاون نہیں کیا اور اس میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیاہے جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم کی جانب سے آج سے شروع کی گئی ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کے دوران کھارادر میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور صفائی مہم میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ 10سے زیادہ یونین کونسل میں صفائی کا آغاز کیا ہے جس میں عوام کا بہت حوصلہ افزاء رسپانس ملا ہے ، اسکول اور ، کالج کے طالبنا علم ، شہر کی بیٹیاں اوربہنیں بھی نوجوانوں اور بزرگوں کے ساتھ اس صفائی مہم میں ہمارے ساتھ شامل ہیں ۔ انہوں نے کراچی کے شہریوں اور کراچی کے عوام کو زبردست خراج حسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صفائی اور کچرا اٹھانے کاکام اپنی مدد آپ کے تحت ہورہا ہے ،صفائی مہم کیلئے ہمیں حکومت کی جانب سے کوئی تعاون میسر نہیں ہے ، ایک ایک صفائی کا سامان اور کچرا گاڑیاں خریدی گئی ہیں یا کرائے پر لی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صفائی مہم کا آغاز قائد اعظم کی جائے پیدائش وزیر منشن سے کیا ہے ، قائد اعظم کی رہائش گاہ کے سامنے کچرے ڈھیر سے قائد اعظم کا ہی نہیں پاکستان کا مذاق اڑایاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کے ذریعے لوگوں کو اونر شپ دے رہے ہیں کہ ان کی ذمہ داری کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صفائی کے ذریعے کراچی کو دنیا کا صاف ترین شہر بنائیں گے ، کراچی پاکستان کا واحد بڑا اور ترقی یافتہ شہر ہے اگر یہ صاف ستھرا شہر ہوگا اس کی سڑکیں ، ٹرانسپورٹ کا نظام ، تعلیم و صحت کا نظام اچھا ہوگا اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا تو دنیا بھر سے سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کیلئے آئیں گے اور انشاء اللہ تعالی پاکستان کی ترقی میں چار چاند لگ جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ صفائی مہم میں حکومت سندھ نے جو رویہ اپنایا ہے وہ انتہائی مایوس کن اور قابل مذمت ہے لیکن اس کے باوجود حق پرست عوام مایوس نہیں ہیں اور اپنے شہر اور محلوں اور گلیوں کی صفائی کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت ایم کیوایم کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سب کو معلوم ہے کہ ایم کیوایم کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے پاس اختیارات اور وسائل نہیں ہے اور اس سے محروم رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہر کراچی کی حالت زار کچرے اور گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہے یہاں وبائی امراض جنم رہے ہیں اور شہریوں کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ایم کیوایم نے حکومت کا محتاج بننے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم کا آغاز کیا ہے جو انشاء اللہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی اور اس میں ہر ضلع اور ٹاؤن کی گلی کوچوں کو صاف ستھرا کیاجائے گا ۔ڈپٹی کنویئرسید شاہد پاشا نے ملیر میں UC-01اورUC-02 میں صفائی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اس خام خیالی میں ہے کہ اگر وہ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرے گی تو ایم کیوایم کی صفائی مہم ناکام ہوجائے گی لیکن الطاف حسین کے جاں نثار ساتھیوں کو صفائی کرنے کے لئے سامان کی نہیں صرف جذبے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ صفائی مہم کے پہلے ہی روز اتنی بڑی تعداد میں کارکنان اورعوام کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں ۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ ، اسلم آفریدی اور محترمہ زریں مجید بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ایم کیوایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اورنگی ٹاؤن یوسی 17میں صفائی مہم کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ویژن کے مطابق شہرمیں صفائی مہم شروع کی گئی ہے اور انشاء اللہ یہ صفائی مہم کچرے ، گندی اور غلاظت کے خاتمے تک جاری رہے گی ۔صفائی مہم کے سلسلے میں نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے نمائش چورنگی پر صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ صفائی مہم کیلئے ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں لیکن یہ بات خوش آئند ہے کہ عوام صفائی مہم میں مدد کیلئے نکل آئے ہیں ، شہر میں کچرے کے حوالے سے انگنت مسائل ہیں لیکن حکومت سندھ ہم سے تعاون نہیں کررہی ہے ، ایم کیوایم نے جیسے ہی صفائی مہم کا اعلان کیا حکومتی سطح پر صفائی کی مشینری ہٹالی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کو کراچی کے عوام کا کوئی خیال نہیں ہے اور صفائی مہم میں تعاون کرنے کے بجائے کمیشن کیلئے وزارتیں تبدیل کرنے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے ڈی جی رینجرز بلال اکبر سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں امن کیلئے کوششیں کررہے ہیں تو ایم کیوایم کی صفائی مہم میں بھی بھر پور ساتھ دیں اور اس میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ۔اسی طرح صفائی مہم کے دوران ایم کیوایم کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی عبدالرؤف صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی میں گذشتہ ساڑھے سات برس سے صحت و صفائی کے کاموں کو پس پشت ڈالا ہوا ہے اور بلدیاتی انتخابات کے باوجود منتخب نمائندوں کو اختیار ات منتقل نہیں کئے جارہے ہیں اور نہ ہی صفائی مہم میں تعاون کیا جارہا ہے جو کہ نہایت ہی افسوسناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کے ذریعے کراچی اور اس کے عوام کو صحت مند ماحول فراہم کریں گے ایم کیوایم کی جانب سے صفائی مہم کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہے جو عناصر اس طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں وہ کراچی میں کچرے اورگندگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق ، کمال ملک ، عبد القادر خانزادہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے 

7/19/2024 8:27:29 PM