Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کے میڈیابلیک آؤٹ کے خلاف شکاگو میں پاکستان قونصلیٹ کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال


قائد تحریک الطاف حسین کے میڈیابلیک آؤٹ کے خلاف شکاگو میں پاکستان قونصلیٹ کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال
 Posted on: 3/10/2016
قائد تحریک الطاف حسین کے میڈیابلیک آؤٹ کے خلاف شکاگو میں پاکستان قونصلیٹ کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال
اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی سمیت ذمہ داران، کارکنان اور شکاگوکی قریبی ریاستوں میں مقیم پاکستانی مرد و خواتین اور بچوں کی شرکت
غیر آئینی پابندی کے خلاف پاکستان قونصلیٹ کے دفتر میں پٹیشن جمع کرائی گئی، سفارتی نمائندوں کو ہیند بلز اور پٹیشن کی کاپیاں تقسیم کی گئیں
واشنگٹن۱۰ مارچ ۲۰۱۶ ؁
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی تقاریر، تصاویر اور بیانات کی نشر واشاعت پر گزشتہ کئی ماہ سے عائد غیر آئینی پابندی اور میڈیا بلیک آؤٹ کے خلاف شکاگو میں پاکستان قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا جناب الطاف حسین کی تقریر و تصاویر اور بیانات پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے تاکہ دنیا بھر میں موجود انکے کروڑوں چاہنے والوں میں پائی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔ اس موقع پر غیر آئینی پابندی کے خلاف پاکستان قونصلیٹ کے دفتر میں پٹشن جمع کرائی گئی جبکہ بین الاقوامی سفارتی نمائندوں کو ہینڈ بلز اور پٹیشن کی کاپیاں بھی دی گئیں۔احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال میں متحدہ قومی مومنٹ امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن شمیم صدیقی، شکاگو چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان سمیت شکاگو اور قریبی ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین ایم کیو ایم کے جناب الطاف حسین کی اظہار رائے پر عائد غیر جمہوری و غیر آئینی پابندی کے خلاف پر جوش نعرے لگا تے رہے اور اپنے قائد سے والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کرتے رہے۔ مظاہرین نے قائد تحریک الطاف حسین کے پاکستان میں میڈیا بلیک آؤٹ کے خلاف احتجاجی بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن شمیم صدیقی نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ جناب الطاف حسین پر عائد پابندی حق و سچ پر قدغن ہے۔ ماضی میں بھی مظلوم عوام اور انکے ہر دلعزیز قائد کو ایک دوسرے سے دور کرنے کی ناکام سازشیں رچی جاتی رہی ہیں اورموجودہ میڈیا بلیک آؤٹ بھی دراصل قائد تحریک جناب الطاف حسین سے انکے چاہنے والوں کو دور کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس پابندی سے قائد تحریک کی آزادی اظہار ہی نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں جو انہیں دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں انہیں انکے بنیادی حق سے محروم کیا جارہا ہے۔ 

7/19/2024 8:23:41 PM