Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے سیاسی منظرنامے کو اب تبدیل ہونا چاہئے اور ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو دل سے تسلیم کیا جاناچاہئے، ڈاکٹرمحمد فاروق ستار


پاکستان کے سیاسی منظرنامے کو اب تبدیل ہونا چاہئے اور ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو دل سے تسلیم کیا جاناچاہئے، ڈاکٹرمحمد فاروق ستار
 Posted on: 3/5/2016 1
پاکستان کے سیاسی منظرنامے کواب تبدیل ہوناچاہئے اور ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو دل سے تسلیم کیا جانا چاہئے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ہمیں پنجاب،خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں لوگوں کی خدمت اورتنظیمی کام کرنے سے روکاجارہاہے
ایم کیوایم نے جب بھی دوسرے صوبوں میں تنظیمی کاموں کوبڑھاوادیاہے اس کے پرکاٹے گئے ہیں
یہ جو کچھ ہورہا ہے وہ مائنس الطاف حسین فارمولے کوعملی جامہ پہنانے کی کوششیں ہیں جوایک بار پھر ناکام ہوگی
پاکستان کی سیاست کی تباہی کی بنیادی وجہ ہی ہے کہ بغیرثبوت وشواہدکوئی بھی کسی پربھی الزام لگادیتاہے اورپھراس دوڑمیں شامل ہوجاتے ہیں
عارف خان ایڈووکیٹ، شبیر قائمخانی، گلفرازخان خٹک اور محترمہ زرین مجید کے ہمراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔۔5مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینراورایم کیوایم کی سپریم کونسل کے رکن ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ ہمیں پنجاب، خیبرپختونخواہ اوربلوچستان میں لوگوں کی خدمت اورتنظیمی کام کرنے سے روکاجارہاہے ایم کیوایم نے جب بھی دوسرے صوبوں میں تنظیمی کاموں کوبڑھاوادیاہے اس کے پرکاٹے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سیاسی منظرنامے کواب تبدیل ہوناچاہئے اور ایم کیوایم کے مینڈیٹ کودل سے تسلیم کیاجاناچاہئے،الطاف حسین اورایم کیوایم کے اپنے کارکنان سے جتنے رابطے ہیں اتنا رابطہ کسی اور سیاسی جماعت یااس کے لیڈرکااپنے کارکنان سے ہونہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست کی تباہی کی بنیادی وجہ ہی ہے کہ بغیر ثبوت وشواہدکوئی بھی کسی پربھی الزام لگادیتاہے اورپھراس سب اس دوڑمیں شامل ہوجاتے ہیں۔نامعلوم نمبروں سے شہداء کے لواحقین، اسیروں کے اہلخانہ اورمجبوروبے کس کارکنان سے رابطے کیے جارہے ہیں جن کانمبرنہیںآتا۔انہوں نے کہاکہ یہ جوکچھ ہورہا ہے وہ مائنس الطاف حسین فارمولے کوعملی جامہ پہنانے کی کوششیں ہیں جوایک بارپھرناکام ہوگی۔وہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ، شبیرقائمخانی،گلفرازخان خٹک اورمحترمہ زرین مجیدکے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں مختصر نوٹس پربلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرانہوں نے صحافیوں کے تلخ سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف کی جانے والی نئی سازش کی جارہی ہے اورجس طرح اس سازش کے محرکات اور مقاصد ظاہر ہونا شروع ہوئے توہماری اولین ذمہ داری ہے ہم اس سے اپنے عوام اورصحافیوں کوبھی آگاہ کریں۔انہوں نے کہاکہ یہ دوافرادجوگزشتہ دوروزقبل دبئی سے تشریف لائے اورپریس کانفرنس کی جس کاایم کیوایم نے موثرجواب دیا۔92ء میں جولوگ آئے تھے وہ فوجی ٹرکوں میں آئے تھے اور انہیں مختلف دفاتر پراتارہ گیا تھا جہاں انہوں نے پر تشدد کارروائیاں کیں تاہم اس مرتبہ مقصد وہی ہے لیکن طریقہ کارمختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ جوالزام ہم پرلگائے گئے وہ نئے نہیں بلکہ یہ الزامات جماعت اسلامی گذشتہ 25سالوں سے لگاتی آئی ہے لیکن کراچی عوام نے ہمیشہ انہیں مسترد کیا اور یہی الزامات 15سالوں سے عمران اوران کی جماعت پی ٹی آئی بھی لگارہی ہے جوگزشتہ دودنوں سے یہ نادان دوست لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور عمران خان جوسالوں سے ایم کیوایم پر الزامات لگاتی رہی ہے انہیں ناکامی کامنہ دیکھنا پڑا تویہ دونوں افراد جوگذشتہ دوروزسے وہی باتیں کررہے ہیں جوجماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کہہ رہی ان کاحشربھی ان جماعتوں جیسا ہوگا۔ ایم کیوایم کے شہید کارکنان کے لواحقین ،جیلوں میں اسیر،مجبوراوربے کس کارکنوں سے لالچ اوردھمکی دیکروفاداری تبدیل کروانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،اسی طرح ہمارے منتخب نمائندوں کوایف آئی اے اورنیب کے ذریعے جھوٹے مقدمے بنا کربیلک میل کیا جارہا ہے اور یہ پیغام دیا جارہاہے کہ وہ بنگلے پرچلے جائیں توآپ کوریلیف دیا جائیگا یہ کھیل 19جون92ء میں بھی کھیلا گیا جوابھی کھیلا جارہا ہے ثبوت ہمارے سامنے آچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں اپنے رابطوں کے سہارے الیکشن لڑتی ہیں پی ٹی آئی کوبھی یہ موقع ملا تھاجب 2008سے 2013تک ایم کیوایم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی جس کے باعث تین ووٹ اگرایم کیوایم پڑھے توایک ووٹ پی ٹی آئی کوبھی پڑاجوایم کیوایم کے ناراض لوگوں کاووٹ تھا،پی پی کاووٹ تھااورمسلم لیگ ن کاووٹ تھاجوبڑی تشویش کی بات تھی ۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاکہ ہم نے اس چیز کومحسوس کرتے ہوئے ایم کیوایم کی تنظیم نوکی اورتنظیمی سازی پرزدوردیااورلوگوں سے رابطے کرکے انہیں محترک کیاجس کے نتیجے میںNA-246 کے انتخاب میں ہماری واضح کامیاب ہوئی اورپھربلدیاتی انتخابات میں ہمیں13 ووٹ پڑے اور پی ٹی آئی کوایک ووٹ پڑا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے کراچی تنظیمی کمیٹی کو ختم کردیااس کی جگہ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل بنائی گئیں جوپڑھے لکھے لوگوں پرمشتمل ہے اسی طرح سیکٹرکوتبدیل کرکے ٹاؤنزبنائے گئے اوریونٹ کی جگہ یوسی بنائی گئیں۔انہوں نے کہاکہ نئی سازش کی ٹائمینگ کودیکھیں کہ ایم کیوایم نے جب بھی قومی سطح جانے کی کوشش کی توہمارے پروں کو کاٹ دیاگیا ۔ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری،دہشت گردی،را کے ایجنٹ جیسے الزامات لگے جوکسی عدالت میں کبھی ثابت ہی نہیں ہوسکے ،عوام نے ہمیں ہمیشہ بھاری مینڈیٹ دیاجس کے باعث ہم کراچی ،حیدرآباد،میرپورخاص،سکھراوردیگرشہروں سے کامیابی حاصل کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ہم نے اعلان کیاتھاکہ ہم لائنچنگ پیڈآگئے ہیں اورہم نے پنجاب ،خیبرپختونخواہ اوربلوچستان میں دوبارہ کام شروع کیا، پنجاب میں تنظیم سازی کی اوروہاں صوبائی کمیٹی تشکیل دی،اسی طرح خیبرپختونخواہ کاکنونشن اسلام آبادمیں منعقدکیاجس میں65سے زائد حق پرست کونسلروں نے شرکت کی جووہاں کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کنونشن کوناکام بنانے اورقائدتحریک الطاف حسین کے خطاب کو روکنے کی ہرممکن کوشش کی گئی جوناکام ہوئی اورکنونشن کامیابی سے ہمکنارہوا۔انہوں نے کہاکہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں،ہمیں دیوارسے لگانے کی کوششیں بندکی جائے کیونکہ ماضی کی سازشیں ناکام ہوئی تھی اوریہ نئی سازش بھی انشاء اللہ ناکام ہوگی۔

7/19/2024 8:26:07 PM