Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کا عائدکیا جانا نئی بوتل میں پرانی شراب کے مترادف ہے۔واسع جلیل


الطاف حسین پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کا عائدکیا جانا نئی بوتل میں پرانی شراب کے مترادف ہے۔واسع جلیل
 Posted on: 3/5/2016 1
الطاف حسین پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کا عائدکیا جانا نئی بوتل میں پرانی شراب کے مترادف ہے۔واسع جلیل
ایم کیو ایم کے تمام کارکنان متحد و منظم ہیں اور ہر قسم کے حالات کے ساتھ نبرد آزما ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔حیدرعباس رضوی
ہم کل بھی قائد تحریک الطاف حسین کے کے دست و بازو تھے اور ہمیشہ رہیں گے، ایم کیو ایم کینیڈا کا تجدید عہد وفا
 کارکنان و ذمہ داران کا قائد تحریک سے بھرپور اظہار یکجہتی اورمکمل اعتماد کا اظہار
ایم کیو ایم کینیڈا کا جنرل ورکر اجلاس سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ممبران واسع جلیل اور حیدر عباس رضوی کی بذریعہ فون کارکنوں سے گفتگو
کینیڈا ۔۔۔۔ 05؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی مؤومنٹ کینیڈا کے زیر اہتمام کارکنان کا جنرل ورکر اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان، کینیڈا اور لندن میں موجود رابطہ کمیٹی کے اراکین، ایم کیو ایم کینیڈا کے نگراں ڈاکٹر ندیم احسان، سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی، جوائنٹ آرگنائزر مسعود الحسن اور اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے علاوہ کینیڈا کے تمام چیپٹرز کے ذمہ داران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں بذریعہ فون شرکت کی۔ اس موقع پر لندن میں موجود رکن رابطہ کمیٹی واسع جلیل نے بذریعہ فون کینیڈا کے مختلف چیپٹرز میں موجود تحریکی ساتھیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر مائنس الطاف حسین فارمولے کے تحت اسٹیبلشمنٹ نے اپنے کارندوں کے ذریعے پریس کانفرنس کروا کر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کا عائدکیا جانا دراصل پرانی لیبارٹری میں نئی ٹیسٹ ٹیوب بے بیز کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ قا ئد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ کارکنان کا رشتہ ایک عظیم باپ، بھائی اور بیٹے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان نے قائد جناب الطاف حسین کے ساتھ اپنے غیر متزلزل رشتے کا برملا اظہار کرتے ہوئے اپنے محبوب قائد جناب الطاف حسین کے ساتھ تجدید عہد وفا بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے قائد کے لاکھوں جانثار ہمہ وقت ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جن کا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنے قائد کے ساتھ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے۔ انشاء اﷲ قائد تحریک اور کارکنان کے درمیان اس مقدس رشتے کو دنیا کی کوئی سازش ختم نہیں کرسکتی، تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں بھی اس سے بد ترین سازشیں قائد تحریک اور ایم کیو ایم کے خلاف کی گئیں لیکن قائد کے تربیت یافتہ کارکنان نے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنوں کے تمام سازشوں کو زمین بوس کر دیا۔ اپنے خطاب کا اختتام انہوں نے اس جملے سے کیا کہ ’’ہمیں منزل نہیں رہنما چاہئے‘‘۔ اس موقع پر امریکہ سے رکن رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی نے بذریعہ ٹیلیفون جنرل ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام کارکنان جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد و منظم ہیں اور ہر قسم کے منفی پروپیگنڈے اور سازشی ہتھکنڈوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان کی عوام اور ایم کیو ایم کے کارکنان انتہائی باشعور ہیں اور اس قسم کے ہتھکنڈوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان جانتے ہیں کہ اُن کا اور اُن کے قائد کا تعلق بانیان پاکستان کی اُن اولادوں سے ہے جو آج قیام پاکستان کے 69 سال گزرنے کے بعد بھی اس کی تزئین و آرائش میں لگے ہوئے ہیں اور تمام حق پرست عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔ ایم کیو ایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن مجھ سمیت ایم کیو ایم کینیڈا کے تمام کارکنان اس بات کا آعادہ کرتے ہیں کہ ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے دست و بازو ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، انہوں نے کہا کہ اس قسم کے سازشی ہتھکنڈوں سے قائد تحریک کے وفادار ساتھیوں کو ان کے مقصد اور جدو جہد سے بدظن نہیں کیا جا سکتا اور وہ ہر طوفان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ جنرل ورکزاجلاس کے آخر میں قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ تجدید عہد وفا کا اظہار کرتے ہوئے ان کی درازی عمر، صحت و سلامتی اور شہدائے تحریک کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

7/19/2024 8:18:52 PM