Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مخدوم جاویدہاشمی کی جانب سے عمران خان کے دھرنے کے بارے میں انتہائی سنگین الزامات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے۔ بیرسٹر محمدعلی سیف


مخدوم جاویدہاشمی کی جانب سے عمران خان کے دھرنے کے بارے میں انتہائی سنگین الزامات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے۔ بیرسٹر محمدعلی سیف
 Posted on: 3/5/2016 1
مخدوم جاویدہاشمی کی جانب سے عمران خان کے دھرنے کے بارے میں انتہائی سنگین الزامات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے۔ بیرسٹر محمدعلی سیف
جاوید ہاشمی نے انتہائی ہولناک انکشافات کئے تھے کہ عمران خان کو دھرنے کیلئے نہ صرف بعض خفیہ طاقتوں کی سرپرستی حاصل تھی بلکہ انہیں اس مقصدکیلئے خطیررقومات بھی فراہم کی گئی تھیں
عمران خان جمہوریت کا بوریا بسترگول کرکے غیرجمہوری طریقہ سے خوداقتدارمیں آناچاہتے تھے
دھرنے میں بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا شرمناک منصوبہ بھی بنایاگیاتھا تاکہ اسے جوازبناکر پاکستان کی منتخب حکومت کاتختہ الٹاجاسکے
مخدوم جاویدہاشمی نے اس کے خلاف بطوراحتجاج پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیارکرلی تھی۔ بیرسٹرمحمدعلی سیف 
جاوید ہاشمی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے فوری طورپر سپریم کورٹ کے ججزپرمشتمل ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیاجائے۔ بیرسٹرمحمدعلی سیف
اسلام آباد ۔۔۔ 05؍ مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹربیرسٹرمحمدعلی سیف نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ تحریک انصاف کے سابق صدرمخدوم جاویدہاشمی کی جانب سے عمران خان اورتحریک انصاف لگائے جانے والے انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات کی تحقیقات کے لئے فوری طورپرجوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے۔ بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہاکہ تحریک انصاف کے 2014ء میں ہونے والے ناکام دھرنے کے حوالے سے خودتحریک انصاف کے اس وقت کے چیئرمین مخدوم جاوید ہاشمی نے انتہائی ہولناک انکشافات کئے تھے جن کے مطابق عمران خان کواس دھرنے کیلئے نہ صرف بعض خفیہ طاقتوں کی سرپرستی حاصل تھی بلکہ انہیں اس مقصدکے لئے خطیررقومات بھی فراہم کی گئی تھیں۔جاویدہاشمی نے یہ بھی انکشاف کیاتھا کہ عمران خان اس دھرنے کے ذریعے پاکستان میں جمہوریت کا بوریا بسترگول کرکے غیرجمہوری طریقہ سے خوداقتدارمیں آناچاہتے تھے اوراس مقصدکیلئے دھرنے میں بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا شرمناک منصوبہ بھی بنایا گیاتھا تاکہ اسے جوازبناکر پاکستان کی منتخب حکومت کاتختہ الٹاجاسکے۔ بیرسٹرسیف نے کہاکہ عمران خان کے اس غیرقانونی دھرنے کے دوران پاکستان کی معیشت کواربوں ڈالرکاناقابل تلافی نقصان ہوا، پاکستان کے دیرینہ دوست چین کے صدر سمیت متعددغیرملکی سربراہان ووفود کو پاکستان کادورہ منسوخ کرنا پڑا ۔ اسی دھرنے کے دوران نہ صرف قانون واخلاقیات کاجنازہ نکالاگیابلکہ متعدد ٹی وی چینلز کے نمائندوں اوران کی ڈی ایس این جی وینزکوتباہ کیاگیا حتیٰ کہ پاکستان ٹیلی وژن کی عمارت پر حملہ کرکے اس کی نشریات روک دی گئیں۔بیرسٹرمحمدعلی سیف نے کہاکہ مخدوم جاویدہاشمی نے تحریک انصاف کے صدر کی حیثیت سے اس تمام بدمعاشی اورلاقانونیت کے خلاف نہ صرف بطوراحتجاج پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیارکرلی تھی بلکہ یہ انکشاف بھی کیاتھا کہ عمران خان نے یہ تمام عمل خفیہ عناصر کے اشارے پر کیاتھا۔ بیرسٹرمحمدعلی سیف نے وزیراعظم نوازشریف اورسپریم کورٹ کے چیف جسٹس انورظہیرجمالی سے مطالبہ کیاکہ جاویدہاشمی کے سنگین انکشافات کانوٹس لیتے ہوئے ان الزامات کی تحقیقات کیلئے فوری طورپر سپریم کورٹ کے ججزپرمشتمل ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے ۔ 

7/19/2024 8:30:18 PM