Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد پریس کلب ، آج ٹی وی چینل اوردیگرچینلزکی ڈی سی این جیزپرحملہ آزادی صحافت کے منافی ہے،ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات


حیدرآباد پریس کلب ، آج ٹی وی چینل اوردیگرچینلزکی ڈی سی این جیزپرحملہ آزادی صحافت کے منافی ہے،ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات
 Posted on: 3/4/2016 1
حیدرآباد پریس کلب ، آج ٹی وی چینل اوردیگرچینلزکی ڈی سی این جیزپرحملہ آزادی صحافت کے منافی ہے،ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات
مسلح افرادکی جانب سے نجی چینل کے دفتراوردیگرچینلزکی ڈی سی این جیزپرحملے کافی الفورنوٹس لیاجائے ،ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات
کراچی:۔۔۔4، مارچ2016ء
ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات نے نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب نجی ٹی وی چینل (آج ٹی وی)کے دفترپرحملے اورکورریج پرماموردیگرچینلزکی ڈی سی این جیزوین کوشدیدنقصان پہنچانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے آزادی صحافت پر حملہ قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض شرپسند عناصرپرامن احتجاج کوغلط رنگ دینے کی طے شدہ سازش کے تحت میدان میں نکل آئے ہیں جن کامشن ومقصدصرف اورصرف ملک میں انارکی پھیلانا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات نے کہاکہ شہروں میں میڈیاہاؤسزاورمیڈیاسے وابستہ آلات اورملازمین کی حفاظت کی ذمہ داری صوبائی حکومت ہے تاہم حکومتی رویے کودیکھ کرایسالگتاہے کہ وہ شہرمیں امن قائم ہی نہیں کرناچاہتی ہے اوروہ میڈیاہاؤسز، نمائندوں اوران کے آلات کوتحفظ دینے میں مکمل طورپر ناکام ثابت ہوچکی ہے جس کے باعث صحافیوں اورصحافتی اداروں میں شدیدمایوسی پائی جارہی ہے۔ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات نے مطالبہ کیاکہ حیدرآباد پریس کلب پر حملے آج ٹی وی کے دفتراوردیگرچینلزکی ڈی سی این جیزپرحملے کافی الفورنوٹس لیاجائے اوراس حملے کے پیچھے کارفرمااصل ذمہ داروں کوگرفتارکرکے سخت ترین سزادی جائے۔

7/19/2024 8:34:46 PM