Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے ٹنڈو الہ یار پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد


ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے ٹنڈو الہ یار پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد
 Posted on: 3/4/2016 1
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے ٹنڈو الہ یار پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد
مصنوعی قیادت کو راتوں راتوں کراچی میں لا کر ایم کیو ایم کے متبادل کے طور پر پیش کرنے کی سازش اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ کی جاچکی ہے
قائد تحریک الطاف حسین اٹھانوے فیصد غریب اور متوسط طبقے کے متفقہ قائد ہیں، سید محمد علی شاہ رکن سندھ تنظیمی کمیٹی
غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں کو برابر کا شہری تسلیم کیا جائے
آج کا یہ اجتماع اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ عوام کی اکثریت آج بھی قائد تحریک الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ تسلیم کرتی ہے، عبدالرحمان قائم مقام زونل انچارج
ٹنڈو الہ یار۔۔۔۔۔04مارچ2016
متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام مورخہ 04مارچ2016بعد نماز جمعہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے ٹنڈو الہ یار پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن سید محمد علی شاہ، قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ و اراکین زونل کمیٹی، حق پرست عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے قائد تحریک جناب الطاف حسین پر اپنے بھرپور اعتماد کو دوٹوک اظہار کیا ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے سید محمد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین اٹھانوے فیصد غریب اور متوسط طبقے کے متفقہ قائد ہیں۔ اس حقیقت کا اظہار حق پرست ایک مرتبہ نہیں بلکہ بارہا مرتبہ اپنے ووٹ کے ذریعے کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی قیادت کو راتوں راتوں کراچی میں لا کر ایم کیو ایم کے متبادل کے طور پر پیش کرنے کی سازش اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ کی جاچکی ہے ۔ سازشیں کرنے والے چاہے جتنی سازشیں کر لیں عوام کے دلوں سے قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی محبت کو کسی طور ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہمارے آباء و اجداد نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کے قیام کو یقینی بنایا لیکن آج بانیان پاکستان کی اولادوں کی حب الوطنی پر وہ لوگ انگلیاں اٹھا رہے ہیں جنہوں نے قیام پاکستان کی راہ میں ہر قسم کی رکاوٹیں کھڑی کیں۔ انہوں نے کہا کہ غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ اور پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں کو برابر کا شہری تسلیم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ عوام کی اکثریت آج بھی قائد تحریک الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ تسلیم کرتی ہے ۔ اور عوام کی عدالت سازشی عناصر کو انکی اصل حیثیت یا د دلا کر رہیں گے۔ریلی کے شرکاء نے والہانہ انداز میں نعرے لگا کر قائد تحریک الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ 

7/19/2024 10:23:35 PM