Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کا پلیٹ فارم غریبوں، متوسط طبقے کے پڑھے لکھے اور ایماندار لوگوں کو ایوان اقتدار میں لانے اور ملک اور قوم کے مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے فراہم کیا ہے۔ سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان


قائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کا پلیٹ فارم غریبوں، متوسط طبقے کے پڑھے لکھے اور ایماندار لوگوں کو ایوان اقتدار میں لانے اور ملک اور قوم کے مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے فراہم کیا ہے۔ سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان
 Posted on: 2/28/2016
قائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کا پلیٹ فارم غریبوں، متوسط طبقے کے پڑھے لکھے اور ایماندار لوگوں کو ایوان اقتدار میں لانے اور ملک اور قوم کے مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے فراہم کیا ہے۔ سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان 
راولپنڈی۔۔۔۔۔۔28فروری2016
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کہا ہے کہ غریب اور مسلسل استحصال کاشکار عوام کا ملک سے جاگیردارانہ، وڈیرانہ، سرمایہ دارانہ ظالمانہ گلے سٹرے نظام کو بہا کرلے جانے والا ہے۔ انتخابی ٹکٹ فروخت کرنے والی جماعتیں ایم کیوایم کے عوامی انقلاب سے خوفزدہ ہیں۔ اب غریب،متوسط طبقے کے پڑھے لکھے لوگ اہلیت،قابلیت اور ایمانداری کی بنیاد پر پاکستان سے ایک نئی سیاسی مثال بن کر ابھریں گے۔ انہوں نے ان خیلات کااظہاخیبر پختونخواہ کنونشن کے دوران کیا۔ اس کنونشن میں رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائم خانی، گلفرراز خٹک، اسلم آفریدی ،صوبائی تنظیمی کمیٹی ر کن تحسین قریشی ، رحمت خان اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کرپٹ سیاسی نظام میں پارٹیاں اپنے انتخابی ٹکٹ فروخت کرتی ہیں،کروڑوں روپے خرچ کرکے ایوان اقتدارتک پہنچنے والے سب سے پہلے اپنے خرچ شدہ سرمایہ کی واپسی پر توجہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے غریب ،غریب اور پسماندہ علاقے ،پسماندگی کی دلدل میں ہی گھرے رہتے ہیں۔ اس مو قع پر صو بائی کمیٹی خیبرُ ختو ننخواہ کا اعلان کیا گیا جس میں سینٹر سیف کو صدر خیبرخیبرُ ختو ننخواہ مقرر کیا گیا۔ قائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کاپلیٹ فارم غریبوں،متوسط طبقے کے پڑھے لکھے اورایماندارلوگوں کو ایوان اقتدارمیں لانے اور ملک اور قوم کے مسائل کے حل کے لئے کرداراداکرنے کے لئے فراہم کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارامقصد ہی غریبوں کوان کا حق دلانا ہے۔اس ظالمانہ فرسودہ نظام کے چنگل سے غریبوں کو آزادی دلا کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں خوشحال ،ترقی یافتہ اور دنیا میں سربلند ملک بنانا ہے۔یہ عزم اورارادہ قائد تحریک اور ایم کیوایم کاہی ہے اور اس کے پاس ہی حقیقی انقلاب کا عملی پروگرام ہے۔رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان نے کہا کہ اب 2فیصد اشرافیہ کی حکمرانی اور ظالمانہ فرسودہ نظام کے تحت استحصال کا دورمزید نہیں چل سکتا۔اب غریبوں کوان کا حق دئیے بغیر کام نہیں چلے گا،اب دعووں سے نہیں عملی اقدامات سے ہی عوام کے دکھوں پر مرہم رکھنا ہوگا،اب قوم مزید فریب اور دھوکے میں نہیں آئے گی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک خاندان اور کنبے کی طرح ہے جس میں سب کی عزت واحترام کیاجاتاہے اورملک وقوم کے اجتماعی مفاد میں مل کر کام کرتے ہیں۔ایم کیوایم کی پیغام کی تیزی سے پھیلتی روشنی پاکستان میں بڑے انقلاب کا اعلان کررہی ہے جس سے غربت اورمسائل کے اندھیریں چھٹ جائیں گے۔

10/30/2024 10:53:48 AM