Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وہ وقت دو ر نہیں جب ہمارے مخالفین ہماری حقیقت تسلیم کر لیں گے،الطاف حسین


وہ وقت دو ر نہیں جب ہمارے مخالفین ہماری حقیقت تسلیم کر لیں گے،الطاف حسین
 Posted on: 2/28/2016
وہ وقت دو ر نہیں جب ہمارے مخالفین ہماری حقیقت تسلیم کر لیں گے،الطاف حسین 
ایم کیوایم خیبر پختونخواہ نے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود کامیاب کنونشن کروا کر ثابت کر دیا ہے کہ تمام تر مسائل کے باجود فلسفہ حق پرستی تیزی سے پھیل رہا ہے، الطاف حسین 
کامیاب کنونشن منعقد کرنے پر جناب الطاف حسین کا کے پی کے کے صدر سینیٹر بیر سٹر محمد علی سیف اور انکی ٹیم کو زبردست خراج تحسین
لندن۔۔28فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم خیبر پختونخواہ نے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود ایک کامیاب کنونشن کروا کر ثابت کر دیا ہے کہ تمام تر مسائل کے باجود فلسفہ حق پرستی تیزی سے پھیل رہا ہے اور کامیاب انتظامات کا سہرا کے پی کے کے صدر بیر سٹر محمد علی سیف کو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے پی کے کے نومنتخب عہدیدار ان سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ایم کیوایم کے خلاف جو میڈیا ٹرائل چل رہا ہے اس کے توڑ کے لئے ضروری ہے کہ کے پی کے کے ہر ڈسٹرکٹ میں چھوٹے چھوٹے پروگرام آرگنائز کئے جائیں تاکہ عوام میں اصل حقائق سامنے آسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دو ر نہیں جب ہمارے مخالفین ہماری حقیقت کو تسلیم کر لیں گے۔انہوں نے کے پی کے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ تحریک کا پیغام سینہ بہ سینہ آگے بڑھائیں اور اسکی جڑیں مظبوط کریں۔مخالفین ہمیں گذشتہ 38سال میں ختم نہیں کر سکے آپ اپنے اتحاد سے ثابت کردیں کہ یہ ناپاک خواہشات اگلے 38سال میں بھی تکمیل کونہیں پہنچیں گی ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے پی کے کے صدر سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف اور انکی ٹیم کو کامیاب کنونشن منعقد کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک کامیاب آرگنائزر ایک گڈلک ہوتا ہے اسکے اندر سب کو سمیٹنے کی صلاحیت ہوتی ہے لوگوں کو جمع کرلینابڑی بات نہیں ہوتی ہے لیکن سب کو ایک نکتہ پر مرکوز کرلینا ہی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔

7/19/2024 10:22:32 PM