Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکمرانوں کی کرپشن سے دبئی کی رئیل اسٹیٹ تو بڑھی لیکن سندھ اور اس کے عوام آج بھی پسماندگی کی زندگی بسر کر رہے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی


حکمرانوں کی کرپشن سے دبئی کی رئیل اسٹیٹ تو بڑھی لیکن سندھ اور اس کے عوام آج بھی پسماندگی کی زندگی بسر کر رہے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی
 Posted on: 2/28/2016
حکمرانوں کی کرپشن سے دبئی کی رئیل اسٹیٹ تو بڑھی لیکن سندھ اور اس کے عوام آج بھی پسماندگی کی زندگی بسر کر رہے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی 
حکمران خاندانوں نے سندھ کے خصوصاً شہری علاقوں کراچی، حیدرآباد،میرپورخاص کو لوٹا،ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی 
" روبی کون" فرم کو نوازنے اور فائدہ پہنچانے کے لیے جس بے باکی سے قوانین کی دھجیاں اُڑائی گئیں اسکی مثال نہیں ملتی، ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی 
روبی کون بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز سے کئے گئے غیرقانونی معاہدے کو فوری طور پرپر کینسل کیا جائے، ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی 
روبی کون کمپنی کو غیر قانونی طور پر دی گئی زمین واپس لے کر ادارے کو دی جائے، ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی 
گلستان سرمست کی طرح عوام کو سستے داموں رہائشی پلاٹ فراہم کئے جائیں ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کا حیدرآباد پریس کلب پر پریس کانفر نس سے خطاب 
حیدرآباد ۔۔۔ 28؍ فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن سے دبئی کی رئیل اسٹیٹ تو بڑھی ہوگی لیکن سندھ اور اس کے عوام آج بھی پسماندگی کی زندگی بسر کر رہے ہیں،حکمران خاندانوں نے سندھ کے خصوصاً شہری علاقوں کراچی، حیدرآباد،میرپورخاص کو لوٹا ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان خیالات کا اظہار حیدرآباد پریس کلب پر پریس کانفر نس کے دوران کیا ۔ خالد مقبول صدیقی نے مزید کہاکہ اس پریس کانفرنس کے توسط سے خصوصاً ہم صحافی حضرات اور حیدرآبادکے عوام کی توجہ سندھ حکومت کی کرپشن اور حکمران خاندانوں کی اپنے اختیارات اور طاقت کے بل بوتے پر عوامی و سرکاری وسائل کی لوٹ مار کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں تاکہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ جو سرکاری مشینری کا استعمال کر کے حیدرآباد کے وسائل پر بھی لوٹ مار کرر ہے ہیں ان کو بے نقاب کیا جاسکے۔ اس موقع پر ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی سہیل مشہدی ، عمران نور،رفیق اجمیری اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،راشد خلجی ،دلاور قریشی اور صابر حسین قائم خانی بھی موجودتھے ۔انہوں نے مزید کہاکہ پورے سندھ میں زمینوں کی الاٹمنٹ اور لیز کے معاملات کو سپریم کورٹ اپنے سوموٹو ایکشن کے ذریعے مشکوک قرار دے چکی ہے اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بھی اپنی رپورٹ میں ان پر سوالیہ نشان لگا چکی ہے اس کے باوجود حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو آلہ کار بناتے ہوئے سرمست زون میں سرکاری زمین جو کہ عوام کے فلاح و بہبود کے مقاصد کے لئے استعمال ہونی چاہیے تھی لیکن اس زمین کو حکمرانوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پوری سرکاری مشینری ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرکے ’’ روبی کون بلڈرز اینڈڈیویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ ‘‘نامی فرم کو تمام قواعد و ضوابط کے خلاف دے دی گئی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ" روبی کون" فرم کو نوازنے اور فائدہ پہنچانے کے لیے جس بے باکی سے قوانین کی دھجیاں اُڑائی گئیں اسکی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی جس کاکام عوام کو سستی رہائش فراہم کرنا ہے مگر اس نے اپنے تمام اختیارات جس میں پلاٹوں کی خرید وفروخت ،مارکیٹنگ ،پلاننگ ،ڈیزائننگ ، لا نچنگ ،ریکوری ،خرید و فروخت کی گئی زمین کی رقم ،ریکارڈ کیپنگ ،ترقیاتی کام اور ان کے لئے ٹینڈر کال کرنااور اس سے منسلک دیگر تمام معاملات کا " روبی کون" کو ما لک بنادیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان تمام باتوں پر تشویش اس لئے بھی مزید بڑھ جاتی ہے کہ HDA جو کہ ابھی زمین کا مالک بھی نہیں ہے( ریونیو ریکارڈ میں زمین HDA کے نام منتقل نہیں ہوئی ہے) اس کی باوجود HDAنے " روبی کون بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ‘‘کو حیدرآباد سٹی کے نام سے 2800 ایکٹر زمین( سرمست زون )کی منتقل کرکے مالک بنادیا ہے بلکہ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ پورے گنجوٹکر پر جتنی بھی سرکاری زمین موجود ہے اور مستقبل میں زیل پاک سیمنٹ فیکٹری کی لیز جو 2017 ء میں ختم ہونے کے بعد گورنمنٹ کو منتقل ہوگی کو بھی جو کہ 20800 ایکٹر بنتی ہے سندھ حکومت نے سب کی سب زمین HDA کو آلہ کار کے طور پر استعمال کر کے’’ روبی کون بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز پرائیوٹ لمٹیڈ‘‘ کو دینے کے معاہدے کر لئے ہیں ۔ ایم این اے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حیرت ہے جس زمین کی ملکیت HDA کے پاس نہیں ہے اسکا معاہدہ کس قانون کے تحت کیا گیا ؟ ۔انہوں نے کہاکہ اس کی تحقیقات NAB شروع کرچکا ہے اور HDA افسران کے خلاف انکوائری شروع ہوچکی ہے اورہمارا مطالبہ ہے کہ اس ہوشربا کرپشن اورمیگا اسکینڈل کے پیچھے اصل طاقتور چہروں کو بے نقاب کیا جائے اور اس کے علاوہHDAبطور ادارہ اور ا س کے جوافسران آلہ کاربنے ہیں سمیت چیف سیکریٹری سندھ ،ممبر بورڈ آف ریونیو،ممبر لینڈ یوٹی لائز یشن اور اراکین کمیٹی سمیت چیف منسٹر سندھ سے بھی تفتیش کی جائے کہ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو معلوم ہونا چاہئیے کہ راتوں رات کس کے اشارے پر حیدرآباد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی 20800 ایکٹر سرکاری زمین ’’روبی کون بلڈرز اینڈڈیویلپرزپرائیوٹ لمٹیڈ‘‘ کو دینے کامعاہدہ کیاگیا ؟۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ہاؤسنگ پروجیکٹ برسوں سے تاخیر کا شکار ہیں گلشن قائد،کوہسار ایکسٹینشن، گلستان سرمست کے ہزاروں الاٹیز قیمت ادا کرنے کے باوجود دربدر کی ٹھو کریں کھارہے ہیں اور ان تاخیر کا شکار منصوبوں کو مکمل کرنے کے بجائے راتوں رات ایک نئی اسکیم کے لیے " روبی کون بلڈرزاینڈ ڈیویلپرز " کوقانون کو بالائے طاق رکھ کر زمین دے دی گئی اورحیدرآباد کے منتخب حق پرست نمائندں کے اعتراضات کو نظرانداز کر دیاگیا۔ رکن رابطہ کمیٹی خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عوام کا حق ہے کہ گورنمنٹ انہیں سستی رہائش فراہم کرے ،پلاننگ کرے اور سرکاری زمینوں کو عوامی فلاح وبہبود کے لئے استعمال کرے مگرسندھ حکومت پورے سندھ میں زمینوں کی لوٹ مار کے بعد اب حیدرآباد کی بچ جانے والی زمین کو بھی ہڑپنے کی عملی کوشش شروع کر چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت مصنوعی اکثریتی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر نیب جانبداری سے کام لے تو اس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ذاتی مقاصد کے لئے نیب قوانین میں ترمیم کی مخالفت کریں گے اور ہم جمہوریت کو بائی پاس کرنا نہیں چاہتے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ ’’ روبی کون بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز سے کئے گئے غیرقانونی معاہدے کو فوری طور پرپر کینسل کیا جائے اور روبی کون کمپنی کو غیر قانونی طور پر دی گئی زمین واپس لے کر ادارے کو دی جائے اور گلستان سرمست کی طرح عوام کو سستے داموں رہائشی پلاٹ فراہم کئے جائیں ۔ 

7/19/2024 10:24:43 PM