پارٹی فنڈ کے بارے میں میٹرو پولیٹن پولیس سروس کی جانب سے جاری سول دعوے کی سماعت کے سلسلے میں آج ایم کیوایم کے وکلاء ویسٹ لندن مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوئے
ایم کیوایم کے پارٹی فنڈز کی جو رقم میٹرو پولیٹن پولیس کی تحویل میں ہے وہ مکمل طور پر جائز قانونی ہے۔ ایم کیوایم
ہمیں پورا یقین ہے کہ جب مستقبل میں اس معاملے کی باقاعدہ سماعت ہوگی تو عدالت میں ہمارا مؤقف درست ثابت ہوجائے گا۔ ندیم نصرت
چونکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے لہٰذا اس بارے میں مزید کچھ کہنا مناسب نہیں ہوگا۔ ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 26 فروری 2016ء
ایم کیوایم کے پارٹی فنڈکے بارے میں میٹروپولیٹن پولیس سروس کی جانب سے جاری سول دعوے کی سماعت کے سلسلے میں آج ایم کیوایم کے وکلاء ویسٹ لندن مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوئے ۔پارٹی فنڈز کی یہ رقم اس وقت میٹروپولیٹن پولیس کی تحویل میں ہے۔ایم کیوایم اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کا یہی مؤقف ہے کہ ایم کیوایم کے پارٹی فنڈزکی جورقم اس وقت میٹروپولیٹن پولیس کی تحویل میں ہے وہ مکمل طورپر جائز اور قانونی ہے۔
دریں اثناء ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت نے کہاہے کہ ابھی یہ معاملہ ابتدائی مرحلے میں ہے تاہم ہمیں پورایقین ہے کہ جب مستقبل میں اس معاملے کی باقاعدہ سماعت ہوگی توعدالت میں ہمارا مؤقف درست ثابت ہوجائے گا۔۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ یہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے لہٰذا اس بارے میں مزیدکچھ کہنا مناسب نہیں ہوگا۔
English Viewers