قائد تحریک الطاف حسین کی تحریر، تقریر اور تصویر پر عائد غیر جمہو ری پابندی کیخلاف اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
احتجاجی مظاہرے کا آغاز کل مورخہ 25 فروری 2016ء بروز جمعرات صبح 11:00 بجے ہوگا
احتجاجی مظاہرے میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز شرکت کریں گے اور جناب الطاف حسین پر عائد غیر جمہوری پابندی کے خلاف اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں گے
کراچی ۔۔۔24فر وری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے قائد تحریک الطاف حسین کی تحریر، تقریر اور تصویر پرعائد غیر جمہو ری پابندی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ احتجاجی مظاہرے میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز شرکت کریں گے اور جناب الطاف حسین پر عائد غیر جمہوری پابندی کے خلا ف اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ احتجاجی مظا ہرہ کا آغاز کل مورخہ 25فروری 2016ء بروز جمعرات صبح 11:00بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ہوگا۔ واضح رہے کہ جناب الطاف حسین پر عائد غیرجمہوری پابندی کیخلا ف ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے، ریلیوں اور 4روزہ علا متی بھوک ہڑتا ل کے بعد اسلام آبا د میں ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کر یں گے ۔