Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطا ف حسین پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں، عامر خان


قائد تحریک جناب الطا ف حسین پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں، عامر خان
 Posted on: 2/22/2016
قائد تحریک جناب الطاف حسین سے زیادہ سخت باتیں نوازشریف، خواجہ آصف، عمران خان اور دیگر سیاسی قائدین نے کی ہیں
قائد تحریک جناب الطا ف حسین پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں، عامر خان
بھوک ہڑتال میں بیٹھے ایم کیوایم کے تمام کارکنان وذمہ داران اظہاریکجہتی کے لئے آنیوالی سول سوسائٹی،تاجربرادری،صحافتی برداری، علماء کرام، سیای ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں،تمام مذاہب وعقائد،این جی اویز، صحافتی تنظیموں اورکراچی پریس کلب کے عہدیداران سمیت ایک ایک فرد کا شکریہ
رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن آئندہ کالائحہ عمل ترتیب دیگی، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان
بھوک ہڑتال کیمپ کے اختتام کے بعد سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی پریس بریفنگ
کراچی:۔۔۔22؍فروری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان نے عالیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیاہے کہ الطا ف حسین پرعائد پابندی فی الفور ختم کی جائے اورانصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں اورہماراموقف بھی سناجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہرایم کیوایم کی چارروزہ بھوک ہڑتال کے اختتام کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔عامرخان نے کہاکہ ایم کیوایم 23فروری کوپنجاب کے شہررحیم یارخان،ملتان اورراولپنڈی میں بھوک ہڑتال کی جائے گی اور24فروری کولاہور،فیصل آباد اور25 فروری کوحق پرست نمائندے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس کے بعدبھی ہماری موقف کی سنوائی نہیں ہوئی تورابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیگی۔انہوں نے بھوک ہڑتال میں بیٹھے ایم کیوایم کے تمام کارکنان وذمہ داران اوربھوک ہڑتالی کیمپ پراظہاریکجہتی کے لئے آنیوالی سول سوسائٹی،تاجربرادری،صحافتی برداری،علماء کرام،سیای ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں،تمام مذاہب وعقائد،این جی اویز، صحافتی تنظیموں اورکراچی پریس کلب سمیت بھوک ہڑتالی کیمپ آنے والے ایک ایک فردکاشکریہ اداکیا۔عامرخان نے کہاکہ ہم چارروزتک یہاں بھوک ہڑتال پربیٹھے رہے اس کی وجہ آپ سب کومعلوم ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین پرپابندی عائدکردی گئی ہے کہ ان کی تصویر،تقریریابیانات شائع نہیں کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ جوہے یہ فیصلہ صرف ایک شخص کے خلاف نہیں بلکہ اس شخص کے کروڑوں چاہنے والوں کے خلاف چلاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ کاکردارغیرجانبدارہوتاہے تاہم یہ فیصلہ جوالطاف حسین کی تقریر،تصویراوربیانات کے شائع کے حوالے سے ہواہے اس فیصلے میں جانبداری کاعنصرنظر آتاہے۔انہوں نے کہاکہ جتنی سخت باتیں الطاف حسین نے کی اس کہیں زیادہ سخت اورتلخ باتیں نوازشریف،خواجہ آصف،عمران اوردیگرسیاسی قائدین نے کی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم عدلیہ سے جوہمارے لئے قابل احترام ہے ہم درخواست کریں گے کہ وہ اس فیصلے پرنظرثانی فرمائے اورہماراموقف بھی سننے۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطا ف حسین کالہجہ سخت ہے تواس کی وجہ وہ 28لاپتہ کارکنان ہے جن کے اہل خانہ آج بھی ان کی آمدکاانتظارکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت کے وزیرداخلہ نے کہاکہ ان کومارکرمارگلہ کی پہاڑیوں میں دفن کردیاہے؟اگرعدلیہ کوفیصلہ کرناتھاتو وہ ان لوگوں کے خلاف کرتی جنہوں نے 28کارکنان کولاپتہ کیاناکہ الطاف حسین کے خلاف؟انہوں نے عدلیہ کومخاطب کرتے ہوئے التجاء کی ہمارے موقف کوسناجائے اورانصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔الطاف حسین بھائی نے جوکروڑوں لوگوں کے رہنماء ہیں اوروہ اپنے کارکنان کے دکھ دردکواپنے دل پرمحسوس کرتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ ان کارویہ سخت اورتلخ ہوگیااس کوجوازنہ بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہم چاردنوں سے یہاں بیٹھیں ہیں کہ الطا ف حسین بھائی کوبھی بات کرناکاموقع دیں اورانصاف کے تقاضوں کوپوراکرتے ہوئے ان لوگوں کیخلاف بھی ایکشن لیاجائے جن لوگوں نے پاکستان اورفوج کے خلاف باتیں کیں۔

7/19/2024 10:17:20 PM