بھوک ہڑتال پربیٹھے تمام کارکنان جدوجہدِآزادی رائے کے کارکن ہیں اورہم ان کے سہولت کار ہیں، آئی ایچ خانزادہ
ایم کیو ایم مظلوموں کی جماعت ہے جومظلوموں کے حقوق کے لئے عملی جدوجہد کررہی ہے، امیتازخان فرحان
کراچی پریس کلب کے صدرآئی ایچ خانزادہ ،فضل جمالی اور سابق صدر امیتاز خان فرحان کے ہمراہ وفد کی بھوک ہڑتالیوں سے یکجہتی کا اظہار
کراچی ۔۔۔22، فروری 2016ء
کراچی پریس کلب کے صدرآئی ایچ خانزادہ،فضل جمالی اورپریس کلب کے سابق صدرامتیازخان فرحان کی سربراہی میں پریس کلب کی باڈی کے وفد نے ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ کیااورالطاف حسین کی زبان بندی اوران کی تصویرپرعائدپابندی کوغیرجموری اورغیرفطری عمل قراردیتے ہوئے اس کی شدیدمذمت کی ۔پریس کلب کے صدرآئی ایچ خانزادہ نے کہاکہ یہاں بھوک ہڑتال پربیٹھے تمام کارکنان جدوجہدِآزادی رائے کے کارکن ہیں اورہم ان کے سہولت کار ہیں جن کی دیوارکے ساتھ یہ کارکنان بیٹھیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرصیح بات درست وقت کی جائے تواس کااثرہوتااور اگر ایسانہ کیا جائے تواس کاکوئی فائدہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ آپ کے دکھ کوسمجھتے ہیں اوردردکومحسوس کرتے ہیں جانتے ہیں کیونکہ ہماراتعلق بھی اسی سلسلے سے ہے جو مظلوموں کے لئے آواز اتھاتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اظہاررائے کے لئے کراچی پریس کلب کی پوری ٹیم اوراس سے وابسطہ ایک ایک صحافی الطاف حسین اورایم کیوایم اوراس کے کارکنان کے ساتھ ہے۔اظہاررائے آپ کامیرااورسب کاحق ہے یہ کسی کی توہین نہیں کراچی پریس کلب کل بھی ایم کیو ایم کے ساتھ تھااورآج بھی ایم کیوایم اورالطاف حسین کے ساتھ ہے۔کراچی پریس کلب کے سابق صدرامتیازخان فرحان نے کہاکہ کراچی پریس کلب کی جس دیوار کے ساتھ ایم کیوایم کابھوک ہڑتالی کیمپ قائم ہے وہ دیوارمظلوموں کی آوازاٹھانے کے لئے دیوارِدریہ کے نام سے مشہورہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم مظلوموں کی جماعت ہے جومظلوموں کے حقوق کے لئے عملی جدوجہدکررہی ہے اورکراچی پریس کلب بھی یہ ہی کام انجام دے رہاہے جس کی تاریخ کھلی کتاب کے مانندہے ضیاالحق کامارشل لاء ہویاکوئی بھی اوردور ہوکراچی پریس کلب نے ہمیشہ مظلوموں کی آوازبن کرجمہوریت کے لئے آّوازبلندکی۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے الطاف حسین پرپابندی لگائی ہے انہیں چاہئے کہ انصاف کے تقاضے پورے کریں اوراگرکوئی بات الطاف حسین نے کی ہے تووہ یہ بھی تحقیقات کریں کہ یہ باتیں اورکس کس سیاسی رہنماء نے کہی ہے اوراگردوسرے سیاسی رہنماؤں نے یہ باتیں کی ہیں توان کے خلاف بھی اس قسم کی پابندی لگائی جائے ۔انہوں نے لاہورہائیکورت سے گذارش کی کی وہ اس کیس کی سماعت کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم سب اظہاررائے کی جدوجہدکے سپاہی ہیں اورالطاف حسین اورایم کیوایم کے ہمیشہ ساتھ ہیں۔انہوں نے الطا ف حسین کی صحت وتندرستی اورمشکلات کے خاتمے کے لئے دعائیں کیں۔