Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین پر عائد پابندی کے خلاف ایم کیوایم کے مطالبے کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، آئین پاکستان کی رو سے کسی کی زباں بندی نہیں کی جاسکتی۔ رہنماء پیپلز پارٹی سینیٹر ڈاکٹر قیوم سومرو


جناب الطاف حسین پر عائد پابندی کے خلاف ایم کیوایم کے مطالبے کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، آئین پاکستان کی رو سے کسی کی زباں بندی نہیں کی جاسکتی۔ رہنماء پیپلز پارٹی سینیٹر ڈاکٹر قیوم سومرو
 Posted on: 2/21/2016
جناب الطاف حسین پر عائد پابندی کے خلاف ایم کیوایم کے مطالبے کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، آئین پاکستان کی رو سے کسی کی زباں بندی نہیں کی جاسکتی۔ رہنماء پیپلز پارٹی سینیٹر ڈاکٹر قیوم سومرو
جناب الطاف حسین کی آواز پر، تصویر پر پابندی پاکستان کے آئین اور جمہوریت کی خلاف ورزی ہے۔ صوبائی صدر اے این پی ولی خان گروپ فضل کریم لالہ 
جناب الطاف حسین کا عوام سے دلوں کارشتہ ہے اور انکے پیغامات ان کے چاہنے والوں کے لئے کسی انرجی سے کم نہیں، اظہار رائے کی پابندی جلد از جلد ختم کی جائے۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر
پاکستان کی صوبائی و قومی اسمبلیوں اور سینیٹ میں ایم کیو ایم کا واضح مینڈیٹ ہے، ملک میں 18 سال بعد مردم شماری کے موقع پر پاکستان کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کے قائد کی حیثیت سے جناب الطاف حسین کا اپنی عوام سے مسلسل رابطے میں رہنا ضروری ہے،
آزادی اظہار پر پابندی آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 کی صریحاً خلاف ورزی ہے، عدلیہ جناب الطاف حسین پر عائد پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کرے، سابق چیئرمین الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور دلشاد
ایوب کے دور میں ہم لوگوں نے اس قسم کی پابندی نہیں دیکھی جس میں اخبار بھی بند ہوتے تھے سینسر شپ بھی ہوتی تھی۔ سینئر تجزیہ نگار اور صحافی ادریس بختیار 
ہم اس پابندی کے خلاف ہیں آپ حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں ایک بڑی پارٹی کے لیڈر پر یہ جمہوریت کے منافی ہے۔ انگریزی اخبار نیشنل کوریئر کے ایڈیٹر انچیف ابوالحسن عثمانی 
پاکستان میں کس کس نے کیا کیا نہیں کہا لیکن اگر احتساب ہونا ہے تو بلامتیاز ہونا چاہئے : نیوز اینکر جنید اقبال
جناب الطاف حسین نے ہمیشہ عوام کو مستقبل کے خطرات سے آگاہ کیا، گزشتہ 45 برس سے پریس کلب سے وابستہ ہوں 
لیکن آج تک کسی لیڈر پر اظہار رائے کی پابندی کی مثال نہیں دیکھی، سابق صوبائی مشیر اطلاعات سندھ صلاح الدین حیدر 
جناب الطاف حسین نے ہمیشہ حق و سچ کا درس دیا اور ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے ان کی خدمات پوری دنیا کے سامنے ہیں
اظہار رائے کے حق کے بغیر قومیں آگے نہیں بڑھتی ، جہاں اختلاف نہیں ہوگا وہاں ترقی نہیں ہوگی
الطاف حسین جیسی عظیم شخصیت کی تصاویر اور آواز پر پابندی لگا کر ہمیں ایک عظیم لیڈر سے محروم کرنے کی سازش کیا جارہی ہے
نیشنل اورانٹرنیشنل ایتھلیٹ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے جناب الطاف حسین پر پابندی کے خلاف ان کے ساتھ ہیں
عوام جوق در جوق بھوک ہڑتالی میں شرکت کیلئے آرہے ہیں جس سے عوام کے جناب الطا ف حسین کے جذبات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے 
جناب الطاف حسین پر پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر تیسر ے روز لگائے بھوک ہڑتالی کیمپ پر اظہاریکجہتی کیلئے آنے والے وفود اور مقررین کا اظہار خیال
کراچی ۔۔۔ 21؍ فروری 2016ء 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریر ،تقریر اور تصویر پر عائد غیر جمہوری پابندی کے خلاف جاری علامتی بھوک ہڑتال کے تیسرے روز کراچی پریس کلب کے باہر لگائے گئے علامتی بھوک ہڑتال کے کیمپ پر مختلف وفود کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ تیسرے رو ز علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں مزید آنے والے وفود میں اسپورٹس مین ایسوسی ایشن، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپٹا)، ہیومن رائٹس کمیشن، سینئر تجزیہ نگار اور صحافی ادریس بختیار اور انگریزی اخبار نیشنل کوریئر کے ایڈیٹر انچیف ابوالحسن عثمانی، تخلیق فاؤنڈیشن، لیاقت آباد صرافہ مارکیٹ ایسو سی ایشن، کراچی کی مشہور تاجر اورباٹلہ برادری کے سربراہ ناصر باٹلہ و دیگر، تحریک انصاف کراچی کے سابق عہدیداران، ریٹائرڈ آفیسرز ایسوسی ایشن، قریشی برادری لیاقت آباد قاسم آباد کے اسلم قریشی، شاہجہان برادری کے انتظار احمد، چیئرمین فرینڈز اسکول ایسوسی ایشن جہانزیب حسین و د یگر عہدیداران، برنس روڈ ٹاؤن سے قریشی برادری کے صدر عبدالرشید، سندھ تاجر اتحاد کے صدر جمیل احمد پراچہ کی سربراہی میں وفد نے، اے این پی (ولی خان گروپ) کے صوبائی صدر فضل کریم لا لہ کی سربراہی میں قادر خان، ادریس خان اور دیگر، کراچی ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن، صدر لیاقت آباد نیرنگ مارکٹ فیاض احمد خان کی سربراہی میں وفد نے، ہاکر ایسوسی ایشن کے صدر یوسف کی سربراہی میں وفد نے، کتایہ برادری کے چیئرمین حاجی عثمان کی سربراہی میں وفد نے، پرسن ود ڈس ایبلٹی (PWD) کے وفد نے، خلیفہ مجاز درگاہِ اجمیر شریف جناب علامہ محمد ارمان چشتی صاحب، پریس مسجد کے وفد نے، اورنگی ٹاؤن کے حق پرست شہداء کی خاندان نے، بلدیہ ٹاؤن الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن کا وفد، بانٹوا میمن جماعت کے وفد نے، تعلیم القرا ن کے وفد نے، راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفد نے اس کے ساتھ ہی بابِ اقبال ویلفیئر ریزیڈنس کمیٹی کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے وفد کے ہمراہ، آل کراچی تاجر اتحاد کی سپریم کونسل کے رکن محمد احمد شمسی، جامع الائنس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایس ایم ارشاد نے وفد کے ہمراہ، شری پنج مکھی ہنومان مندر کے گدی نشین رام ناتھ مہاراج کی سربراہی میں ہندو برادری کے ایک بڑے وفد نے، مرکزی میلاد الائنس پاکستان کے بانی و چیف آرگنائزر محمد سلیم خان قادری ترابی نے وفد کے ہمراہ، جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد راشد علی قادری اور شاہ فیصل ٹاؤن کے امیر محمد احمر قادری نے وفد کے ہمراہ، مسیحی برادری اور ہندو برادری کے وفود نے، ہندو برادی نارین پورا کے وفد، سکھ برادری سے کشن سنگھ گیانی، مارواری برادری سے پریم مانگی لعل اور فقیرا بابو، پرویز عنایت، نارتھا پٹیل نے بڑے وفد کے ہمراہ، کاٹھیاواڑی برادری کا وفد، ثاقب تاجی، سیکریٹری سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن سعید جمیل نے وفد کے ہمراہ، سلیم آفریدی، ذاکر مستانہ، ولی شیخ، مشتاق راٹھور، اے ڈی خان و دیگر فنکار اور فنکاراؤں سمیت متعدد انجمنوں کے نمائندوں کے وفود شامل تھیں۔ اس موقع پر بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء سے خیالات کااظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر قیوم سومرو نے بھوک ہڑتال کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں جناب الطاف حسین پر عائد پابندی کے خلاف ایم کیو ایم کے دوستوں کی جانب سے جاری اس بھوک ہڑتال میں میں ان کے ساتھ ہوں اور یہاں آکر ان کی آواز سے اپنی آواز ملا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے اور میں اس مطالبہ کی بھرپور حمایت کرتا ہوں کہ یہ پابندی ختم ہونی چاہئے اور آئین پاکستان کی رو سے کسی کی زباں بندی نہیں کی جاسکتی۔ اے این پی سے ولی خان گروپ کا وفد صوبائی صدر فضل کریم لالہ کی سربراہی میں قادر خان ،ادریس خان نے شرکت کی اس مو قع پر فضل کریم لالہ نے کہا کہ سلا م در سلام اس قائد جمہوریت کو جس نے اپنی پوری زندگی حق کے لئے گزار دی اور ہمیشہ حق کے لئے اپنی آواز ابلند کی انکی آواز پر، تصویر پر پابندی پاکستان کے ائین اور جمہوریت کی خلاف ورزی ہے اور ہیومین رائٹ کمیشن کی بھی خلاف ورزی ہے۔میں آپ سب کو سلام پیش کرتا ہوں کے آپ لوگ حق کے لئے اپنا احتجاج رکارڈ کروا رہے ہیں آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے سپریم کونسل کے ممبران کے ہمراہ تشریف لائے۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب معاملہ دل کو ہوں اور دل کہے اور دل سنے تو اس قسم کی پابندیاں ناکام ہوجاتی ہے اور جناب الطاف حسین کا عوام سے ایک ایسا ہی رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف بھائی کے پیغامات ان کے چاہنے والوں کے لئے کسی انرجی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کت احکامات کہ جن سے پاکستان کی جمہوری نظام کا مذاق بنے، کسی شخص کی آزادی اظہار رائے کی پابندی لگائے جائے اسے جلد از جلد ختم کیا جائے۔ سابق چیئرمین الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نیشنل ڈیموکریٹک فاؤنڈیشن کے چیئرمین کنور دلشاد نے بھوک ہڑتال کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی صوبائی و قومی اسمبلیوں اور سینیٹ میں ایم کیو ایم کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے مینڈیت کو تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ اور گزارش ہے کہ عدلیہ جناب الطاف حسین پر عائد پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 18 سال بعد مردم شماری ہونے جاری ہے اور ایسے میں پاکستان کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کے قائد کی حیثیت سے جناب الطاف حسین کا اپنی عوام سے مسلسل رابطے میں رہنا ضروری ہے ایسے میں الطاف حسین پر آزادی اظہار کی رائے آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ سینئر تجزیہ نگار اور صحافی ادریس بختیار نے کہا کہ ایوب کے دور میں ہم لوگوں نے اس قسم کی پابندی نہیں دیگھی جس میں اخبار بھی بند ہوتے تھے سینسر شپ بھی ہوتی تھی لیکن ایسی پابندی نہیں دیکھی کے تصویر اور تقریر بھی نہ دیکھا ئی جائے ،صیائالحق کے زمانے میں جو پابندی تھی اس میں سیاسی رہنماؤں کے نام نہیں چھاپے جا تے تھے لیکن انکے بیانات چھپ جاتے تھے، اس قسم کی پابندی کبی بھی دیکھ نے کو نہی آئی،عدالتی فیصلے میں دونوں پارٹیوں کے لوگوں نہیں سناگیاعدالت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئیاور اس پابندی کو جلد اٹھانہ چاہئے انہوں نے کہا کہ یہ کونسی پابندی ہے کے فلاح شخص کی تصویر نہیں دیکھی جا سکتی ہے اب جو صورت حال ہے وہ سمجھ سے ہا ہر ہے پاکستان کے شہریوں کا یہ بنیادی حق ہے، ایسی پا بندی جمہوری حکومتوں کے دور میں کبھی نہیں دیکھ نے کو آئی۔ انگریزی اخبار نیشنل کوریئر کے ایڈیٹر انچیف ابوالحسن عثمانی نے کہا کہ یہ جو پابندی لگی ہے اس کو ہم پوری طرح چیلنج کرتے ہیں تقریر پر تو پابندی لگائی تو لگائی تصویر پر بھی پابندی لگا دی یہ تو نفرت کا اظہار ہے ۔ہم اس پابندی کے خلاف ہیں آپ حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں ایک بڑی پارٹی کے لیڈر پر یہ جمہوریت کے منافی ہے۔ معروف کالم نگار، صحافی، تجزیہ نگار اور سابق صوبائی مشیر اطلاعات سندھ صلاح الدین حیدر نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ عوام کو آنے والے خطرات سے آگاہ کیا اور یہی وجہ ہے کہ یہ نام نہاد سیاسی لوگ ان کی آواز سے خائف ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 45 برس سے پریس کلب سے وابستہ ہوں لیکن آج تک میں نے ایسی ایک بھی مثال نہیں دیکھی کہ کسی سیاسی لیڈٖر کی آواز پر پابندی لگائی گئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی میرا دل ایم کیو ایم کے ساتھ اور جناب الطاف حسین کی محبت میں دھڑکتا ہے۔ ہیو من رائٹس کمیشن میڈیا کے میڈیا کورآر ڈی نیٹر انور کمال نے کہا کہ اظہار رائے کے حق کے بغیر قومیں آگے نہیں بڑھتی ، جہاں اختلاف نہیں ہوگا ترقی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کہ چکا ہے کہ ہم اظہار رائے کے حق میں ہیں اور لوگوں کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کا حق حاصل ہونا چاہئے ۔ سیکریٹری جنرل محسن جمیل کے سربراہی میں نیشنل بینک آف پاکستان آفسرز ایسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے محسن جمیل اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نے اپنی تقریر میں ایسی کیا بات کی انہوں نے تو صرف اپنے لاپتہ کارکنان کے حوالے سے بات کی تھی، جنہوں نے لوگوں کے سر کاٹے اور ان سے فٹ بال کھیلی ، ان پر پابندی لگنی چاہئے نہ کہ ان پر جنہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پر اگر کوئی برا وقت آیا تو پانچ لاکھ رضاکار دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سابق انفارمیشن سیکریٹری ایم اے علی جان اور دیگر عہدیداران نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی حمایت میں اس لئے یہاں آیا ہوں کہ ہم اس پابندی کو غیر منصفانہ قرا ردیتے ہیں کیونکہ جس اظہارائے کی آزادی کا ڈھونڈورا پیٹا جاتا ہے اس کے تحت کسی اور سیاسی جماعت کے لیڈر پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔نامور نیوز اینکر جنید اقبال نے علامتی بھوک ہڑتال کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم جب چاہتی ہے جہاں چاہتی ہے نائن زیرو برپا کردیتی ہے۔ اسپورٹس مین ایسوسی ایشن کے نمائندے زاہد رضوی نے کہا کہ نیشنل اورانٹرنیشنل ایتھلیٹ جناب الطاف حسین پر پابندی کے خلاف ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے اسپورٹس کی زبان میں اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف آپ کے ساتھ بہت ناانصافی ہورہی ہے سب کو کھیلنے کا صحیح موقع ملنا چاہئے اور جناب الطاف حسین کے ساتھ واضح طور پر فاؤل پلے کیاجارہا ہے ۔ آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپٹا )کے صدر توقیر حسین شاہ نے کہا کہ عوام جوق در جوق بھوک ہڑتالی میں شرکت کیلئے آرہے ہیں جس سے عوام کے جناب الطا ف حسین کے جذبات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ ریٹائرڈ آفیسر ایسوسی ایشن وفد کے اراکین نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ خدارا الطاف حسین پر جو غیر آئینی پابندی لگائی گئی ہے وہ ہٹائی جائے کیونکہ یہ پابندی جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت اس پابندی کا نوٹس لے گی اور اس کا خاتمہ کرے گی۔فرینڈزپرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین جہانزیب حسین نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی تقاریر او رتصویر پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پابند ی کو فی الفور ہٹایاجائے، الطاف حسین کی تقاریر سب کیلئے مشعل راہ ہیں اور انہیں سب سننا اور دیکھنا چاہتے ہیں۔ عیسائی برادری کے وفود نے تابیر سراج اور گلفام جاوید کی سربراہی میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گلفام جاوید نے کہا کہ جو کروڑو لوگوں کی آواز ہے ان کی آواز بند کرنا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی جوکوئی برا وقت آیا تو یہ وہی آواز تھی جس نے آواز بلند کی یہ ڈکڑیٹر سب ہے جس میں کسی کی آواز کو بند کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گوجرا، شانتی نگر یا کہی بھی کوئی واقعہ ہوا تو سب سے پہلے جو آواز اٹھی وہ قائد تحریک کی آواز تھی لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس آواز پر سے پابندی ختم کی جائے۔ نیو کراچی کی پٹی برادری کے وفد نے پاکستانی فٹبال ٹیم کی سابق کپتان سلیم پٹنی، ڈاکٹر نصرت، طارق، مفتی عبدالرشید، قاری نورانی کے ہمراہ علامتی بھوک ہڑتال میں شرکت کی۔ اس موقع پر سلیم پٹنی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق اسپورٹس سے رہا ہے تو یہاں میں اس حوالے سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ قائد تحریک جناب الطاف بھائی نے ہمیشہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے نہ صرف آواز بلند کی بلکہ اس کے لئے عملی اقدامات بھی کئے۔ اس موقع پر پٹنی برادرری کے وفد میں شامل مفتی عبدالرشیدنے کہا کہ الطاف حسین جیسی عظیم شخصیت کی تصاویر اور آواز پر پابندی لگا کر ہمیں ایک عظیم لیڈر سے محروم کیا گیا ہم وزیر اعظم سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ الطاف حسین پر سے پابندی ہٹائی جائے۔ نذیر بلوچ دوحہ قطر سے خصوصی طور پر علامتی بھوک ہڑتال میں شرکت کرنے کے لئے آئے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے ہمیشہ حق و سچ کی بات کی ہے اور وہ پاکستان کے واحد لیڈر ہے جنہوں نے پاکستانی سیاست میں سیاست برائے خدمت کا عملی نمونہ پیش کیا۔ جماعت المسلمین کے جوائنٹ سیکریٹری مولانا یاسین اپنے وفد کے ہمراہ آئے۔ اس موقع پر مولانا یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ حق و سچ کا درس دیا اور ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے ان کی خدمات پوری دنیا کے سامنے ہیں۔ پیر محبوب شاہ راشدی (پیر آف جھڈو شریف) کے ہمراہ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما فدا حسین گیلانی نے علامتی بھوک ہڑتال میں شرکت کی۔ کراچی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری زبیر احمد صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک نے ہمیشہ بلاامتیاز خدمت کا درس دیا ہے اورانہوں نے ہمیشہ پاکستان میں معزور لوگوں کے لئے آواز بلند کی ہم ایسی آواز پر پابندی کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ معروف کامیڈین سلیم آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین ہمارے لئے ایک سرپرست کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم یہاں اپنے سرپرست کے خلاف حکومت وقت کی جانب سے لگائے جانے والی غیر جمہوری پابندی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے آئے ہیں۔

















مزید تصاویر

7/19/2024 10:19:18 PM