Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جمعیت علماء اسلام سمیع الحق گروپ ، جماعت اہلسنت پاکستان ، تحریک عوام اہلسنت پاکستان اور، جامعہ بنوریہ سائٹ کے جید علمائے کرام پر مشتمل وفود کا جناب الطاف حسین کی زباں بندی کے خلاف اظہار یکجہتی

جمعیت علماء اسلام سمیع الحق گروپ ، جماعت اہلسنت پاکستان ، تحریک عوام اہلسنت پاکستان اور، جامعہ بنوریہ سائٹ کے جید علمائے کرام پر مشتمل وفود کا جناب الطاف حسین کی زباں بندی کے خلاف اظہار یکجہتی
 Posted on: 2/21/2016
جمعیت علماء اسلام سمیع الحق گروپ ، جماعت اہلسنت پاکستان ، تحریک عوام اہلسنت پاکستان اور، جامعہ بنوریہ سائٹ کے جید علمائے کرام پر مشتمل وفود کا جناب الطاف حسین کی زباں بندی کے خلاف اظہار یکجہتی 
جمہوری دور میں جناب الطاف حسین کی زبان بندی سے آمریت بھی شرما گئی ہے، جید علمائے کرام کا بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار خیال 
کراچی ۔۔۔21، فروری 2016
مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے جید علمائے کرام نے جناب الطاف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پر عائد پابندی کے خلاف جاری علامتی بھوک ہڑتال کے تیسرے روز کراچی پریس کلب پر لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی اور جناب الطاف حسین پر عائد پابندی کی شدید مذمت کی ۔ بھوک ہڑتالی کیمپ پر جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے آنے والوں میں جمعیت علماء اسلام سمیع الحق گروپ کے صوبائی صدر حافظ احمد علی کی سربراہی میں 31رکنی علمائے کرام ، جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد حسین لاکھانی کی سربراہی میں 15رکنی علمائے کرام ، تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے سرپرست عاطف حنیف بلو ، جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مفتی نعیم کی ہدایت جامعہ بنوریہ سائٹ کے مولانا طارق مدنی اور مولاناغلام ربانی کی سربراہی میں علمائے کرام نے وفود شامل تھے ۔بھوک ہڑتالی کیمپ پر علمائے کرام نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطا ف حسین کی زبان بندی کے اس انوکھے فیصلے کے خلاف ہم ایم کیوایم کے ساتھ ہیں ، تاریخ میں جنرل ضیاء الحق نے سیاسی جماعتوں کے اظہار رائے پر قدغن لگائی تھی جو کہ خالصتاً جمہوریت کے خلاف عمل تھا لیکن آج اس جمہوری دور میں جناب الطاف حسین کی جو زبان بندی کی گئی ہے اس عمل سے آمریت بھی شرما گئی ہے ۔ علمائے کرام نے مطالبہ کیا کہ جناب الطاف حسین کے اظہار رائے کی آزادی پر پابندی کو فی الفور ہٹایاجائے اور لوگوں کے جذبات سے کھیلنے کا عمل بند کیاجائے ۔

7/19/2024 10:29:40 PM