Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکمران جناب الطا ف حسین کے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگا کر قوم کو اندھیرے میں رکھ کر دھوکہ دے رہے ہیں، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا


حکمران جناب الطا ف حسین کے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگا کر قوم کو اندھیرے میں رکھ کر دھوکہ دے رہے ہیں، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا
 Posted on: 2/21/2016
حکمران جناب الطا ف حسین کے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگا کر قوم کو اندھیرے میں رکھ کر دھوکہ دے رہے ہیں، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی زباں بندی کرکے ناانصافی کا سلسلہ جاری رکھا گیا تو اس عمل سے ملک میں ناانصافی کو فروغ ملے گا، شاہد پاشا 
کراچی پریس کلب کے باہر جناب الطا ف حسین پر عائد پابندی کے خلاف جاری بھوک ہڑتال کے تیسرے دن صحافیوں کو بریفنگ 
کراچی ۔۔۔ 21؍ فروری 2016ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پر عائد کی گئی غیر جمہوری پابندی کا فی الفور خاتمہ کیاجائے اورنصاف کی فراہمی میں تاخیر کا عمل بند کرکے جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کے جذبات اور احساسات سے کھیلنے کا سلسلہ ختم کیاجائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جناب الطاف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پر عائد پابندی کے خلاف جاری علامتی بھوک ہڑتال کے تیسرے روز میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ شاہد پاشا نے کہاکہ غیر آئینی اور غیر جمہوری طور پر جناب الطاف حسین کی زباں بندی کرکے ناانصافی کا سلسلہ جاری رکھا گیا تو اس عمل سے ملک میں ناانصافی کو فروغ ملے گا ۔ انہوں نے کہاکہ تحریر ، تقریر اور تصویر پر عائد پابندی کے خلاف ایم کیوایم کے پرامن احتجاج کو پرامن رہنے دیاجائے اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو ہم احتجاج کے اس سلسلے کو پوری دنیا میں پھیلائیں گے اور دنیا کو جناب الطاف حسین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے آگاہ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے برسوں پہلے ملک میں مذہبی انتہاء پسندوں کے آنے کا عندیہ دیدیا تھا لیکن مذہبی انتہاء پسندی میں ملوث عناصر کی زبانوں پر کوئی پہرے نہیں لگائے گئے ہیں اور وہ کھلم کھلا فرقہ واریت اور نفرت انگیز باتیں کررہے ہیں اور قومی یکجہتی اور ملک کے خلاف سنگین عمل کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ شاہد پاشا نے مزید کہاکہ جناب الطاف حسین پر پابندی اس لئے لگائی گئی ہے کہ جناب الطاف حسین آنے والے حالات سے لوگوں کو پہلے سے باخبر کردیتے ہیں اور یہی عمل حکمرانوں کو ایک آنکھ نہیں بہا رہا ہے اور حکمران جناب الطا ف حسین کے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگا کر قوم کو اندھیرے میں رکھ کر دھوکہ دے رہے ہیں ۔ 

7/19/2024 10:27:58 PM