Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین پر پابندی عائد کرنے والوں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو عوام تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گئے، رابطہ کمیٹی رکن عبد الحسیب


جناب الطاف حسین پر پابندی عائد کرنے والوں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو عوام تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گئے، رابطہ کمیٹی رکن عبد الحسیب
 Posted on: 2/20/2016
جناب الطاف حسین پر پابندی عائد کرنے والوں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو عوام تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گئے، رابطہ کمیٹی رکن عبد الحسیب 
جناب الطاف حسین اور پاکستان کے ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی کی اجازت ملک کا آئین وقانون دیتا ہے، عبد الحسیب 
خواجہ آصف ، عمران خان اور موجودہ وزیراعظم نے فوجی جرنیلوں کے خلاف باتیں کی ان پر کوئی پابندی عائد نہیں ، عبد الحسیب 
تمام مذاہب ، مسلکوں اور قومیتوں کے عوام جناب الطاف حسین کو سننا ، پڑھنا اور دیکھنا چاہتے ہیں ، عبد الحسیب 
یہ کیسی عدالت ہے جو کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن پر پابندی لگا رہی ہے ،یہ ظلم ناانصافی نہ کل منظورتھی اور نہ آج منظور ہے، عبد الحسیب
جناب الطاف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پر عائد پابندی کے خلاف جاری بھوک ہڑتال کے دوسرے روز دوپہر کے وقت میڈیا کے نمائندگان کو بھوک ہڑتالی کیمپ میں پریس بریفنگ 
کراچی ۔۔۔20، فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے کہا ہے کہ جناب الطا ف حسین کی تحریر ، تقریر او ر تصویر پر عائد پابندی کے خلاف ایم کیوایم نے قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلی او رسینیٹ کے ایوان میں آواز اٹھائی ہے ، اب علامتی بھوک ہڑتال کررہی ہے اگر جناب الطاف حسین پر پابندی عائد کرنے والوں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو ایسا نہ ہو کہ عوام تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جناب الطاف حسین کی تحریر ، تقریر اور تصویر پر عائد پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر جاری4روزہ بھوک ہڑتال کے دوسرے روز دوپہر میں میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد حسین ، عارف خان ایڈووکیٹ ، امین الحق ، اقبال مقدم ، شبیر احمد قائم خانی ، کمال ملک ، گلفراز خان خٹک ، ارشد حسن اور دیگر بھی موجود تھے ۔ عبد الحسیب نے کہا کہ جناب الطاف حسین اور پاکستان کے ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی کی اجازت ملک کا آئین وقانون دیتا ہے اور جناب الطا ف حسین کی زبان بندی کرنے والے صریحاً آئین و قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔ انہوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں بڑی تعداد میں شرکاء نے جمع ہوکر اُن قوتوں کو پیغام دیدیا ہے کہ جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کا موڈ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 19تقریر ، تحریر اوراظہار رائے کی آزادی کا حق ہر پاکستانی شہری کو دیتا ہے ، پیمرا کے ذمہ داران سے یہ بات پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ کروڑوں دل کی ڈھڑکن اور مظلوموں کے دل کے چین جناب الطاف حسین نے کیا ایسی بات کہ دی کہ ان پر اظہار رائے کی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام نے دیکھا کہ خواجہ آصف اسمبلی کے ایوان میں پاکستان کی فوج کوبرا بھلا کہتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ فوجی عوام کا خون چوس رہی ہے ،، عمران خان کہتا ہے کہ بیس ہزار افراد کو سڑکوں پر لایا جائے تو جرنیل اتنے بزدل ہوتے ہیں کہ ان کا پیشاب نکل جائے ، غلام مصطفی کھر انڈیا کے ٹینکوں پر آنے کی بات کرتا ہے اس پر کوئی پابندی نہیں ، پاکستان کا موجودہ وزیراعظم سعودی عرب میں بیٹھ کر پاکستان کی فوج اور جرنیلوں کو مغلظات بکتا ہے اس پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین پر پابندی اس لئے لگائی گئی ہے کہ جناب الطاف حسین غریب عوام ، کسانوں ، پڑھے لکھے مڈل کلاس عوام کی ترجمانی کررہے ہیں اور حق و سچ بیان کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جناب الطا ف حسین تمام مذاہب ، مسلکوں اور قومیتوں کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور تمام پاکستانی جناب الطاف حسین کو سننا ، پڑھنا اور دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے کیس عدالت میں لے جایا گیا ہے اور اس ناانصافی کا ہم عدالتوں میں مقابلہ کررہے ہیں اور اب بات عدالت سے نکل کر عوام کی عدالت میں آگئی ہے ، عدالتیں اس لئے بنتی ہیں کہ عوام کو انصاف فراہم کیاجائے یہ کیسی عدالت ہے جو کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن پر پابندی لگا رہی ہے ،یہ ظلم ناانصافی نہ کل منظورتھی اور نہ آج منظور ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطا ف حسین پر پابندی کے خلاف ہم نے قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلی او رسینیٹ کے ایوان میں آواز اٹھائی ہے ، اب علامتی بھوک ہڑتال کررہے ہیں اگر حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو ایسا نہ ہو کہ عوام تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں ۔ 

7/19/2024 10:27:17 PM