جناب الطاف حسین کی تحریر ، تقریر اور بیانات پر عائد غیر جمہوری پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ پر مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور صحافی تنظیموں کے وفود کی کی شام تک آمد
کے یو جے کے صدر حسن عباس ، پی ایف یو جے کے سیکریٹری امین یوسف ، جناح اخبار کے ایڈیٹر و شاعر محمود شام، علمائے کرام ، کرسچن برادری کے شیفرڈ انور جاوید ، کے ایم سی سجن یونین ، فیڈرل بی ایریا انار کلی مارکیٹ ایسوسی ایشن کے وفود کا جناب الطاف حسین سے یکجہتی کااظہار
کسی سیاسی ، مذہبی جماعت کے لیڈر ر پابندی لگی ہوگی تو ہم وہاں کھڑے ہوں گے ، صدر کے یوجے حسن عباس
ہم آزادی اظہار کے قائل ہیں ، لاکھوں کروڑوں چاہنے والے جس کے ہوں اس کی آواز کو اس طرح دبایا نہیں جاسکتا ،سیکریٹری پی ایف یو جے امین یوسف
جناب الطاف حسین نے ہر موقع پر اپنی آواز کو مظلومین کیلئے بلند کیا اور آج ہمارا بھی فرض ہے کہ ان پر عائد پابندی کے خلاف آواز بلند کریں، شیفر ڈ انور جاوید
بھوک ہڑتالی کیمپ کے پہلے روز شام تک مختلف وفود کا میڈیا کے سامنے اظہار رائے
کراچی ۔۔۔19، فروری 2016ء