ایم کیوایم برطانیہ کا جنرل ورکرز اجلاس 21 فروری کی سہ پہر 3.00 بجے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں منعقد ہوگا
اجلاس سے رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت اور دیگر ارکان خطاب کریں گے
اجلاس میں شرکت کے لئے کارکنان کو دعوت نامے کی ضرورت نہیں
ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنان پابندئ وقت کے ساتھ اجلاس میں بھرپور شرکت کریں، رابطہ کمیٹی کی ہدایت
لندن۔۔۔19، فروری2016ء
ایم کیو ایم برطانیہ کے کارکنان کا اجلاس ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس مورخہ21، فروری2016ء بروز اتوار، سہ پہر3.00 بجے منعقد کیاجائے گا جس میں لندن،بریڈ فورڈ، مانچسٹر، برمنگھم ، سلاؤ،ساؤتھ آل ، شیفلڈ، گلاسگو، ناٹنگھم، پیٹر براودیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنان شرکت کریں گے ۔ اجلاس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت اور دیگر ارکان خطاب کریں گے ۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم برطانیہ کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مورخہ 21 فروری2016ء کو ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ہونے والے اجلاس میں بھرپورشرکت کریں اور وقت کی پابندی کا خصوصی طور پر خیال رکھیں۔یاد رہے کہ اجلاس میں شرکت کے لئے کارکنان کو دعوت نامے کی ضرورت نہیں۔