سندھ کے صوبائی وزیر خوراک ناصر شاہ کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نجمی عالمی ، وقار مہدی اور راشد ربانی کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد القادر خانزدہ اور کمال ملک سے ملاقات
ملاقات میں پیپلزپارٹی کے وفد نے مردم شماری کے حوالے سے منعقد کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں ایم کیوایم کو شرکت کی دعوت دی
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
کراچی ۔۔۔18، فروری 2016ء
پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ کے صوبائی وزیر خوارک ناصر شاہ کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نجمی عالم ، وقار مہدی اور راشد ربانی نے جمعرات کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد القادر خانزداہ اور کمال ملک سے ملاقات کی ۔اس سے قبل ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے پیپلزپارٹی کے وفد کا خیر مقدم کیا ۔ملاقات میں پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کو مردم شماری کے حوالے سے منعقد کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور صوبہ سندھ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج فرقان اطیب ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی وسیم قریشی اور افتخار عالم بھی موجود تھے۔