Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطا ف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ اپنے مفادات کے بلکہ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہدکررہے ہیں،خواجہ اظہارالحسن


قائدتحریک الطا ف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ اپنے مفادات کے بجائےعوام کے حقوق کے لئے جدوجہدکررہے ہیں،خواجہ اظہارالحسن
 Posted on: 2/17/2016
قائدتحریک الطا ف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ اپنے مفادات کے بجائے  عوام کے حقوق کے لئے جدوجہدکررہے ہیں،خواجہ اظہارالحسن
بلدیاتی الیکشن ہوئے تقریباً ڈھائی ماہ ہوچکے ہیں لیکن پیپلزپارٹی اورحکومت سندھ شہری حکومتوں کو اختیارات منتقل نہ کرکے آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے، نامزد حق پرست میئر وسیم اختر 
سندھ حکومت کرپٹ اورکرپشن سے لبریز ہے اور ایسی حکومت جلد برباد ہوجائے گی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی جمال احمد 
پیپلزپارٹی نے سندھ حکومت میں عددی اکثریت کی بنیاد پر غیر آئینی کام کئے ہیں اور مختلف ترامیم کرکے شہری حکومتوں کے اختیارات سلب کرلئے ہیں، حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد اللہ 
ایم کیوایم کے زیراہتمام نارتھ کراچی ناگن چورنگی پراحتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔17، فروری 2016ء 
ایم کیوایم کے زیراہتمام بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجودٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونے،بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف نارتھ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پرپرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں نارتھ کراچی اوراس کے قرب وجوارکے رہائشی عوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اوراپنابھرپوراحتجاج ریکارڈکرایا۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء ہاتھوں میں پلے کارڈاوربینرزاٹھارکھے تھے جو وقفے وقفے سے الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق اورحکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ۔احتجاجی مظاہرے سے سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے اپنے خطاب میں کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ اپنے مفادات کے بجائے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہدکررہی ہے۔ ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہے جوقائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے کے مطابق مظلوموں کے حقوق کے لئے احتجاج کررہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج کامظاہرہ کسی فردواحدکے لئے نہیں بلکہ عوام کے جائزحقوق کے لئے ہورہاہے،ہم کوپانی،بجلی،گیس اورسستی ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے اورملک سے مہنگائی کاخاتمے کیاجائے،یہ شہروفاق کو23سوارب روپے دیتاہے اورجس کودینے کے لئے حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے۔قائدتحریک الطاف حسین کی تقاریرپرجوپابندی لگائی ہے اس کوفی الفورختم کیاجائے۔نامزد حق پرست مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہم آئین وقانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے قائدتحریک الطا ف حسین کی قیادت میں اپنے حقوق حاصل کرکے رہیں گے، اگرہمیں ہماراحق نہیں دیاگیاتوہم سندھ حکومت کوبھی چلنے نہیں دینگے ،یہ ایم کیوایم کی جانب سے عوامی مسائل حل نہ ہونے اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کے خلاف تیسرا احتجاجی مظاہرہ ہے ، بلدیاتی انتخابات 5دسمبر کو ہوئے تھے جبکہ بلدیاتی الیکشن ہوئے تقریباً ڈھائی ماہ ہوچکے ہیں ، سندھ ایک نرالی حکومت ہے ،اور اختیارات اپنے پاس ہی رکھنا چاہتی ہے ، سندھ حکومت کا بس چلے تو یہ ہر ادارہ ، ہر محکمہ وزیراعلی ہاؤس سے کنٹرول کریں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے حکمران ایک وڈیرا ذہنیت رکھتے ہیں کیونکہ جمہوریت اور وڈیراذہنیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم چاہتی ہے کہ پورے ملک میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے خیالات کے مطابق جمہوریت رائج ہو ، آئین کہتا ہے کہ اختیارات شہری حکومتوں کومنتقل ہونے چاہئیں اور یہ اختیار ات منتقل نہ کرکے پیپلزپارٹی اورحکومت سندھ آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو پانچ مرتبہ اقتدار ملا اور اس نے سندھ کو اجاڑ کر رکھ دیا اور اب شہری حکومتوں کے اختیارات نہ دیکر تعصب کررہی ہے ، سندھ حکومت 9سو ارب کا حساب دے جو کھائے جاچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے لیکن افسوس کہ ماضی کی تعصب پسند پالیسیاں دہرائی جارہی ہے اور ایم کیوایم کو جو عوام نے بلدیاتی انتخابات میں بھاری مینڈیٹ دیا ہے سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی اسے تسلیم نہیں کررہی ہے ، ہم متنبہ ہ کرتے ہیں کہ اس طرح سے معامات نہیں چل سکتے ، ہم آئینی جنگ لڑیں گے اور انشاء اللہ اپنے حقوق اور اختیارات لے کر رہیں گے ۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی جمال احمد نے کہاکہ سندھ حکومت کرپٹ اور کرپشن سے لبریز ہے اور ایسی حکومت جلد برباد ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے تو سندھ اسمبلی اور وزراء کے دفاتر کا گھیراؤ کرینگے ۔انہو ں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے خلاف جتنی سازشیں اور منفی پروپیگنڈے کئے جارہے تھے آج دیکھ لیاجائے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے عوام جناب الطاف حسین کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں ۔حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد اللہ شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ حکومت میں عددی اکثریت کی بنیاد پر غیر آئینی کام کئے ہیں اور مختلف ترامیم کرکے شہری حکومتوں کے اختیارات سلب کرلئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی ، ہماری آواز نہیں سنی جارہی ہے اور اسی وجہ سے مجبوراًعوام نے سڑکوں پر احتجاج کرنا شروع کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ارباب اختیارنے عوام کے سیلاب کو نظر انداز کیا تو یہ احتجاج ان کے اقتدار تک پہنچے گا اور انہیں سکون میسر نہیں آئے گا ۔

تصاویر

10/30/2024 10:53:35 AM