Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کی تقاریر، تصاویر اور بیانات کے نشر اور شائع کرنے پر عائد پابندی کے خلاف 10 ڈاؤننگ کے سامنے دوسرے روز بھی ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بھوک ہڑتال


قائد تحریک الطاف حسین کی تقاریر، تصاویر اور بیانات کے نشر اور شائع کرنے پر عائد پابندی کے خلاف 10 ڈاؤننگ کے سامنے دوسرے روز بھی ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بھوک ہڑتال
 Posted on: 2/16/2016
قائد تحریک الطاف حسین کی تقاریر، تصاویر اور بیانات کے نشر اور شائع کرنے پر عائد پابندی کے خلاف 10 ڈاؤننگ کے سامنے دوسرے روز بھی ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بھوک ہڑتال 
سخت سردی کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ، خواتین اور معصوم بچے بھی احتجاج میں شریک تھے
لندن کے ساتھ ساتھ برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈ اور شیفیلڈ سے بھی کارکنوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ احتجاج میں شرکت کی
سیاحوں اور مقامی باشندوں نے کارکنوں سے بھوک ہڑتال کے مقاصد کے بارے میں معلوم کیا اور اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا
ندیم نصرت نے رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان اور ذمہ داران کے ساتھ 10 ڈاؤننگ جا کر برطانوی وزیراعظم کے نام عرضداشت بھی پیش کی
راتوں رات قائدتحریک کے خلاف ملک بھر کے تھانوں میں سینکڑوں مقدمات درج کردیئے گئے اور قانون کا مذاق اڑایا گیا۔ ندیم نصرت
قائدتحریک الطاف حسین کی تقاریر پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے۔ ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 16 فروری 2016ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی تقاریر،تصاویراوربیانات پرالیکٹرانک اورپرنٹ میڈیامیں نشراورشائع کرنے پرعائد پابندی کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے برطانیہ کے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ کے سامنے آج دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال کی گئی جو مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے شروع ہوئی اورشام تک جاری رہی۔بھوک ہڑتال میں رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت، رابطہ کمیٹی کے ارکان ، قاسم علی رضا، ڈاکٹرسلیم دانش، محمدانور، مصطفےٰ عزیزآبادی، ایم کیوایم یوکے کے سیکریٹری جنرل منظوراحمد، جوائنٹ انچارج سہیل خانزادہ،انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان اور یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگرارکان نے شرکت کی۔ سخت سردی کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ، خواتین اورمعصوم بچے بھی موجودتھے اس احتجاج میں شریک تھے۔ لندن کے ساتھ ساتھ برمنگھم، مانچسٹر،بریڈفورڈاورشیفیلڈ سے بھی کارکنوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ احتجاج میں شرکت کی۔ بھوک ہڑتال کے موقع پر کارکنان وقفہ وقفہ سے قائدتحریک الطاف حسین کے حق میں زوردار نعرے لگاتے رہے اور اپنے جوش وخروش کااظہار کرتے رہے ۔جبکہ اس موقع پر ایم کیوایم کے ترانوں کے ساتھ ساتھ نامورگلوکارمحمدعزیزکا گایاہوا ممتازشاعرمنوررعنا کاتحریرکردہ ترانہ ’’ مہاجر نامہ ‘‘ بھی بجایاگیا۔ اس موقع پرلگائے گئے بینرز اور پلے کارڈزپر ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی تقاریراوربیانات الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا پر نشر اور شائع کرنے پرعائدپابندی کے خلاف مذمتی کلمات اورمطالبات درج تھے۔کارکنان نے سیاحوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے جن میں ایم کیوایم کی تاریخی اوربھوک ہڑتال کے مقاصدبیان کئے گئے تھے۔ سیاحوں اورمقامی باشندوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں سے بھوک ہڑتال کے مقاصدکے بارے میں معلوم کیااوراس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ پاکستانی صحافیوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی صحافیوں نے بھی بھوک ہڑتال کی کوریج کی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف آوازبلندکی جس کے بعدضرب عضب شروع ہوئی جس میں قائدتحریک نے پاک فوج کا شانہ بشانہ ساتھ دیا ۔پاکستان میں تمام سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے اپنی تقاریرمیں فوج کے بارے میں سخت سے سخت اوربیہودہ زبان استعمال کی لیکن آج تک کسی بھی سیاسی یامذہبی رہنما کی تقریر نشریاشائع کرنے پر کبھی بھی کوئی پابندی عائدنہیں کی گئی اورکسی پر کوئی مقدمہ نہیں بناجبکہ دوسری جانب قائد تحریک الطاف حسین نے تاریخی حقائق بیان کئے توان کو جوازبناکرحکومت نے پیمراکے ذریعے قا ئد تحریک الطاف حسین کے خطابات ، تصویروں اور خبروں کی میڈیا کوریج پر مکمل پابندی عائد کردی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ عوام تھانوں میں انصاف کیلئے جائیں تو انکی سنوائی نہیں ہوتی اوران کے مقدمات درج نہیں کئے جاتے لیکن راتوں رات قائدتحریک کے خلاف پورے ملک کے تھانوں میں سینکڑوں مقدمات درج کردیئے گئے اورقانون کامذاق اڑایاگیا ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ قائدتحریک الطاف حسین کوبھی تقاریر اوربیانات کے ذریعے عوام تک اپناپیغام پہنچانے کا آئینی، قانونی ، جمہوری اورسیاسی حق دیاجائے، ان کی تقاریرپرعائدپابندی فی الفورختم کی جائے ۔انہوں نے سخت سردی کے باوجود بھوک ہڑتال اوراحتجاج میں شرکت کرنے پر تمام کارکنوں،ماؤں بہنوں ، بزرگوں اوربچوں کوخراج تحسین پیش کی۔ اس موقع پر کنوینرندیم نصرت نے رابطہ کمیٹی کے دیگرارکان اورذمہ داران کے ساتھ 10ڈاؤننگ جاکر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام ایک عرضداشت بھی پیش کی جس میں قائدتحریک الطاف حسین پرعائدغیرقانونی وغیرآئینی پابندی سے کروڑوں عوام میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کیاگیا ۔


7/19/2024 10:28:58 PM