Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج مسلم باغ کی طالبہ ثاقبہ کاکڑ کی خود سوزی المناک واقعہ ہے، سرفراز احمد صدیقی


گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج مسلم باغ کی طالبہ ثاقبہ کاکڑ کی خود سوزی المناک واقعہ ہے، سرفراز احمد صدیقی
 Posted on: 2/16/2016
گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج مسلم باغ کی طالبہ ثاقبہ کاکڑ کی خود سوزی المناک واقعہ ہے، سرفراز احمد صدیقی
طالبہ کو کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے کے باعث تعلیم حاصل کرنے سے محروم کیا جارہا تھا جو انتہاہی افسوسناک عمل ہے، اے پی ایم ایس او
کراچی :۔۔ 16؍ فروری 2016ء 
اے پی ایم ایس اوکے چیئرمین سرفراز احمد صدیقی و مرکزی کابینہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ گورنمنٹ ڈگری گرلز کا لج مسلم با غ کی طا لبہ ثا قبہ کا کڑ کی خود سو زی المناک وا قعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے ،ثاقبہ کاکڑ کو کالج میں اساتذہ کی غیر موجودگی کے خلاف احتجاج کرنے کے باعث تعلیم حاصل کرنے سے محروم کیا جا رہا تھا جو کہ انتہاہی افسوسناک عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہرے تعلیمی معیار کو بہتر بنا نے کے لئے تعلیم کے شعبے میں مزید اصلاحات کرکے بہتری لانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت وقت خصو صاً وزیر تعلیم اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیں اور ثاقبہ کاکڑ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دیگر طالبات پر جبراً تعلیم کے دروازے بند کرنے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کا روا ئی عمل میں لائے تا کہ ان تمام طا لبات کو انصاف مہیا ء ہو سکے۔ اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ثاقبہ کا کڑ کے اہلخا نہ کو انصاف دلا نے میں ہر ممکن اقدام اٹھایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایس او سمیت پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں ثا قبہ کا کڑ کے اہلخا نہ کے سا تھ ہے۔اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ نے اس المناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت وقت تعلیم کے شعبہ میں بہتری کے لئے جلد ازجلد ایسے اقدام کرے جس سے نا صرف تعلیم کے دہرے معیار سے نجات حاصل ہوں بلکہ طلبہ و طا لبات کو معیا ری تعلیم کے ساتھ ہر ممکن تحفظ بھی فراہم کیا جائے اور کسی بھی طالبعلم کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم نہ کیا جائے تاکہ اس قسم کے المناک واقعات ہمارے معا شرے میں آئندہ رونمانہ ہو سکیں ۔

10/30/2024 10:53:34 AM