متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام شہر قائد کے عوام کو درپیش بجلی، گیس اور مہنگائی سمیت دیگر بیش بہا مسائل کے خلاف 16 فروری 2016 بروز منگل کو حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا
کراچی ۔۔۔ 15؍ فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت شہر قائد کے عوام کو درپیش بیش بہا مسائل جن میں بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کرنے، بجلی و گیس کی کی لوڈشیڈنگ اور گھریلوں صارفین پر عائد بجلی و گیس کے ٹیکسوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف مؤرخہ 16؍ فروری 2016ء بروز منگل کو شام 4 بجے حسن اسکوائریونیورسٹی روڈ پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔ پرامن احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے اراکین رابطہ کمیٹی، نامزد میئر و ڈپٹی میئر کراچی اور حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی خطاب کریں گے۔